Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 7 · Test 3
تفصیلی سوالات
9 questions · 40 min · 53 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۃ النمل پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ النمل کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ النمل مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ترانوے (93) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: نمل کا معنی ہے چیونٹی۔ اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔ اس لیے اس سورت کا نام سورۃ النمل ہے۔ سورۃ النمل کا نزول: سورۃ النمل پچھلی سورۃ الشعراء کے فوراً بعد نازل ہوئی۔ خلاصہ: سورۃ النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد کا اور کفر کے برے نتائج کا بیان’ ہے۔ مضامین۔ قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات: سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات: حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت: کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں بہت مؤثر انداز میں بیان کی گئی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت ثابت ہوتی ہے۔ آخری دو رکوع: سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: قیامت کی علامات، اس کے دلائل، اس دن کے احوال اور قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کے انجام کے بیان پر سورت کا اختتام فرمایا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ اصل کامیابی: نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔ شکرانِ نعمت: حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔ اللہ تعالیٰ کا فضل: ہماری تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اور دنیا کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں (سورۃ النمل:40-73)۔ لوگوں کی فریاد: اللہ تعالیٰ ہی لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد سنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر مصیبت میں صرف اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے (سورۃ النمل:62)۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی: رزق عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمیں حرام طریقوں سے رزق حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے (سورۃ النمل:64)۔ حق کا انکار کرنے والے: حق کا انکار کرنے والے مُردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی (سورۃ النمل:80-81)۔ دین کی دعوت: دین کی دعوت دینے والوں کو قرآن مجید کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرتے رہنا چاہیے (سورۃ النمل:91)۔ قیامت کے دن اعمال کا فیصلہ: ہم جو اعمال بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو ان کی خوب خبر ہے اور قیامت کے دن ان کا فیصلہ ہو جائے گا (سورۃ النمل:93)۔
Question 2 · 5 marks
سورۃ النمل کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، نزول اور خلاصہ)
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۃ النمل مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ترانوے (93) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: نمل کا معنی ہے چیونٹی۔ اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔ اس لیے اس سورت کا نام سورۃ النمل ہے۔ سورۃ النمل کا نزول: سورۃ النمل پچھلی سورۃ الشعراء کے فوراً بعد نازل ہوئی۔ خلاصہ: سورۃ النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد کا اور کفر کے برے نتائج کا بیان’ ہے۔
Question 3 · 5 marks
سورۃ النمل کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات: سورۃ النمل کے آغاز میں قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرنے والوں کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات: حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت: کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں بہت مؤثر انداز میں بیان کی گئی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت ثابت ہوتی ہے۔ آخری دو رکوع: سورۃ النمل کے آخری دو رکوعوں میں آخرت کا انکار کرنے والوں کو سمجھایا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: قیامت کی علامات، اس کے دلائل، اس دن کے احوال اور قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کے انجام کے بیان پر سورت کا اختتام فرمایا گیا ہے۔
Question 4 · 5 marks
سورۃ النمل میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے تذکرے کی تفصیل بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ پرندے اور جنات حضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع تھے اور وہ جانوروں کی بولیاں سمجھتے تھے۔ آیت اٹھارہ (18) میں بیان ہوا ہے کہ وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے، اسی لیے سورت کا نام النمل ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔ ان کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔
Question 5 · 8 marks
سورۃ النمل کا مطالعہ کرنے سے جو اہم علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Show model answerHide model answer
اصل کامیابی: نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔ شکرانِ نعمت: حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔ اللہ تعالیٰ کا فضل: ہماری تمام ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اور دنیا کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہیں (سورۃ النمل:40-73)۔ لوگوں کی فریاد: اللہ تعالیٰ ہی لاچار اور پریشان حال لوگوں کی فریاد سنتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر مصیبت میں صرف اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے (سورۃ النمل:62)۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی: رزق عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمیں حرام طریقوں سے رزق حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے (سورۃ النمل:64)۔ حق کا انکار کرنے والے: حق کا انکار کرنے والے مُردوں، بہروں اور اندھوں کی طرح ہیں جنھیں قرآن مجید سے کوئی نصیحت حاصل نہیں ہو سکتی (سورۃ النمل:80-81)۔ دین کی دعوت: دین کی دعوت دینے والوں کو قرآن مجید کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرتے رہنا چاہیے (سورۃ النمل:91)۔ قیامت کے دن اعمال کا فیصلہ: ہم جو اعمال بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو ان کی خوب خبر ہے اور قیامت کے دن ان کا فیصلہ ہو جائے گا (سورۃ النمل:93)۔
More tests in سُوْرَۃ النَّمْل
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.