ختصر سوالات

Short questions

32 questions · 60 min · 64 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 32, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    سورۃ النمل کو یہ نام کیوں دیا گیا؟

    Show model answer

    نمل کا معنی ہے چیونٹی۔ اس سورت کی آیت اٹھارہ (18) میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی کے پاس سے گزرے تھے۔ اس لیے اس سورت کا نام سورۃ النمل ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    سورۃ النمل کا خلاصہ لکھیے۔

    Show model answer

    سورۃ النمل کا خلاصہ ‘اسلام کے بنیادی عقائد کا اور کفر کے برے نتائج کا بیان’ ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    سورۃ النمل کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    سورۃ النمل کا مطالعہ کرنے سے جو اہم علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں ان میں سے دو یہ ہیں:

    (i)نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا اور آخرت پر یقین کامل رکھنا ہی اصل کامیابی ہے (سورۃ النمل:3)۔

    (ii)حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے (سورۃ النمل:19)۔

  4. Question 4 · 2 marks

    سورۃ النمل میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کس طور پر آیا ہے؟

    Show model answer

    حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو دولت، حکومت اور شان سے نوازا تھا اور بہت معجزات عطا فرمائے تھے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار بندے تھے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟

    Show model answer

    سورۃ النمل مکی سورت ہے۔ اس میں ترانوے (93) آیات ہیں۔

More tests in سُوْرَۃ النَّمْل

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account