Class 9 Urdu · Chapter 7
آرام و سکون: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
ڈاکٹر نے مریض (میاں) کو دوا کے بجائے کیا تجویز کیا؟
Answer
میاں اشفاق جو مریض تھے چوں کہ بہت زیادہ کام کاج کیا کرتے تھے لہذا ڈاکٹر نے انھیں الجھنیں بھلا کر دفتر کی بجائے ایک دو روز کے لیے مکمل آرام و سکون کے لیے ہدایت دی۔
Q2 · 2 marks
گھر میں خدمت سے زیادہ شور و غل ہو تو اس سے انسانی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
Answer
شور و غل کی آلودگی سے انسان اعصابی تناؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔ امراض دل اور بلڈ پریشر بھی شور کی آلودگی کے سبب جنم لیتے ہیں۔ زیادہ شور سے انسانوں کی قوتِ سماعت متاثر ہوسکتی ہے نیز سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی سلب ہوسکتی ہے۔
Q3 · 2 marks
صحت مند رہنے کے لیے اچھی خوراک کے علاوہ بھی کیا چیز درکار ہے؟
Answer
صحت مند بننے کے لیے اچھی خوراک و غذا کے علاوہ ذہنی سکون اور آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
Q4 · 2 marks
ہمسائے کی کون سی حرکت سے میاں کے آرام میں خلل واقع ہو رہا تھا؟
Answer
ہمسائے کے ہاں سے ان کے صاحب زادے کا ہارمونیم بج رہا تھا جس کی تال پر وہ بے سرے گانے کا شور برپا کیے ہوئے تھا۔ اس سے بھی میاں کے آرام میں خلل واقع ہو رہا تھا۔
Q5 · 2 marks
میاں نے گھر پر آرام و سکون میسر نہ آنے پر کہاں جانے کو ترجیح دی؟
Answer
جب میاں کو کسی طور بھی آرام و سکون نہیں مل رہا تھا۔ پے در پے شور و غل ہوا چلا جا رہا تھا تو میاں کا آرام محال ہوگیا۔ آخر کار وہ زچ ہو کر شور اور ہنگامے کی وجہ سے بیماری کے باوجود دفتر جانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
Q6 · 2 marks
ڈراما نگاری میں کس کا بہترین مقام ہے؟
Answer
ڈراما نگاری میں امتیاز علی تاج کو بہترین اور نمایاں مقام حاصل ہے۔
Q7 · 2 marks
امتیاز علی تاج کے والد کا نام کیا تھا اور وہ کیا کرتے تھے؟
Answer
امتیاز علی تاج کے والد سید ممتاز علی ایک بلند پایہ مصنف تھے۔ وہ ضلع سہارن پور (یو پی۔ انڈیا) کے رہنے والے تھے۔
Q8 · 2 marks
امتیاز علی تاج نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
Answer
امتیاز علی تاج نے سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور سے میٹرک کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا۔
Q9 · 2 marks
امتیاز علی تاج کو ڈراما نگاری کا شوق کس طرح پیدا ہوا؟
Answer
امتیاز علی تاج کو ڈراما نگاری کا شوق کالج سے ہوا۔ پھر ان کی کارکردگی سے وہ کالج کے ڈرامیٹک کلب کے سرگرم رکن بنے۔
Q10 · 2 marks
اردو ڈراما نگاری میں “انارکلی” کی کیا اہمیت ہے؟
Answer
“انارکلی” اردو ڈراما نگاری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
Q11 · 2 marks
ڈراما آرام و سکون کا مرکزی خیال کیا ہے؟
Answer
ڈراما آرام و سکون کا مرکزی خیال یہ ہے کہ گھروں میں شور و غل ہو تو سکون برباد ہو جاتا ہے۔ ایسے گھروں کے رہنے والے آدمی گھر کی نسبت اپنے دفتر میں زیادہ آرام و سکون محسوس کرتے ہیں۔
Q12 · 2 marks
امتیاز علی تاج کب اور کہاں پیدا ہوئے؟
Answer
امتیاز علی تاج 1900ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔
Q13 · 2 marks
امتیاز علی تاج نے اپنا مشہور ڈراما انارکلی کس عمر میں لکھا؟
Answer
امتیاز علی تاج نے اپنا مشہور ڈراما انارکلی بائیس سال کی عمر میں لکھا۔
Q14 · 2 marks
امتیاز علی تاج کے دو مشہور ڈراموں کے نام بتائیں۔
Answer
امتیاز علی تاج کے دو مشہور ڈرامے انارکلی اور آرام و سکون ہیں۔
Q15 · 2 marks
امتیاز علی تاج کا ڈراما آرام و سکون کس طرح کا ڈراما ہے؟
Answer
آرام و سکون امتیاز علی تاج کا معروف مزاحیہ ڈراما ہے۔ جس میں انھوں نے معمول کے واقعات اور کرداروں کے سادے مکالموں سے وہ مزاح پیدا کیا ہے جسے پڑھ کر قاری لطف اندوز ہوتا ہے۔
Q16 · 2 marks
ڈاکٹر نے میاں کی بیماری کے بارے میں کیا بتایا؟
Answer
ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ انھیں صرف تھکاوٹ کی وجہ سے بخار ہو گیا ہے۔
Q17 · 2 marks
میاں کے دفتر کے اوقات کار کیا تھے؟
Answer
میاں صبح دس بجے دفتر جا کر شام سات بجے کے بعد گھر واپس آتے تھے۔
Q18 · 2 marks
ڈاکٹر نے میاں کے لیے کیا علاج تجویز کیا؟
Answer
ڈاکٹر نے کہا کہ میاں کو کسی دوا کی ضرورت نہیں بلکہ اس سے زیادہ آرام و سکون کی ضرورت ہے۔
Q19 · 2 marks
ڈاکٹر نے میاں کو کیا تاکید کی؟
Answer
ڈاکٹر نے میاں کو مکمل طور پر دو دن کے آرام کی تاکید کی۔
Q20 · 2 marks
بیگم نے بلانے کے لیے میاں کو کیا دینا چاہا؟
Answer
بیگم نے میاں کو بلانے کے لیے گھنٹی دینی چاہی۔
Q21 · 2 marks
سقے کو بیوی نے کیا پیغام بھجوایا؟
Answer
بیگم نے کہلوا بھیجا کہ اگر نامراد کل سے جلدی نہ آیا تو اسے نوکری سے الگ کردوں گی۔
Q22 · 2 marks
میاں نے انگیٹھی پر گھنٹی کیوں رکھی؟
Answer
چھوٹا ننھا اسے بار بار بجا رہا تھا اس لیے میاں نے اسے اٹھا کر انگیٹھی پر رکھ دیا۔
Q23 · 2 marks
نوکر للو گودام سے کیا ڈھونڈ رہا تھا؟
Answer
نوکر للو گودام سے ریٹھے ڈھونڈ رہا تھا۔
Q24 · 2 marks
روزانہ آرام و سکون نہ کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
Answer
روزانہ آرام و سکون نہ کریں تو انسان بیمار پڑ جاتا ہے۔ اپنے کام کے بعد آرام و سکون بہت ضروری ہے۔
Q25 · 2 marks
ڈراما آرام و سکون سے کیا سبق ملتا ہے؟
Answer
اس ڈرامے سے سبق ملتا ہے کہ اگر گھر میں کوئی بیمار ہو تو شور نہ کریں۔ مریض کے مکمل آرام و سکون کا خیال رکھا جائے۔
Q26 · 2 marks
صحت مند رہنے کے لیے کیا باتیں ضروری ہیں؟
Answer
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا اور مناسب آرام کی ضرورت ہے۔
Q27 · 2 marks
میاں کے آرام و سکون میں کس بات سے خلل پڑ رہا تھا؟
Answer
ہمسائے کے بے سرے گانے اور ان کے بچے کے ہارمونیم کی وجہ سے میاں کے آرام میں خلل پڑ رہا تھا۔
Q28 · 2 marks
سقا کس کو کہتے ہیں؟
Answer
ماشکی (پانی بھرنے والے) کو سقا کہتے ہیں۔
Q29 · 2 marks
میاں نے بیوی کو کیا چیز بنوانے کا کہا؟
Answer
میاں نے بیوی کو ساگودانے کی کھیر بنانے کا کہا۔
Q30 · 2 marks
اشفاق صاحب کے صحن میں کس کی وجہ سے شور ہو رہا تھا؟
Answer
ان کے صحن میں ان کا ننھا بیٹا پٹ پٹ گاڑی چلا رہا تھا جس وجہ سے صحن میں شور ہو رہا تھا۔
Q31 · 2 marks
بے ہنگم ہارمونیم اور بے سُرے گانے سے میاں کو کیا تکلیف محسوس ہو رہی تھی؟
Answer
بے ہنگم ہارمونیم کی آواز اور بے سُرے گانے سے میاں کا سر درد سے پھٹنے جا رہا تھا۔
Q32 · 2 marks
بیوی ہمسائے کو خط کس لیے لکھ رہی تھیں؟
Answer
بیوی ہمسائے کو ہارمونیم اور گانا بند کروانے کے لیے خط لکھ رہی تھیں۔
Q33 · 2 marks
آخر کس شور سے تنگ آ کر میاں گھبرا کر اٹھ بیٹھتا ہے؟
Answer
آخر میں ہاون دستے کی دھمک سے میاں گھبرا کر اٹھ بیٹھتا ہے۔
Q34 · 2 marks
خاموشی سے انسانی اعصاب پر کیا اثر پڑتا ہے؟
Answer
خاموشی انسانی اعصاب کو تقویت بخشتی اور پُرسکون کرتی ہے۔
Q35 · 2 marks
آخر میں کون کون سی آوازیں مل کر میاں کو تکلیف دیتی ہیں؟
Answer
ہارمونیم پر ادھ جانچے بے سُرے گانے کی آواز، ننھے کے رونے کی آواز، ہاون دستے سے ریٹھے کوٹنے کی آواز اور دروازے پر فقیر کی آواز سب مل کر میاں کو تکلیف دے رہی تھیں۔
Q36 · 2 marks
آرام و سکون میں میاں نے بیگم کو کیا لکھ کر بھیجنے کو کہا؟
Answer
میاں نے بیوی کو کہا کہ ہمسائے کو ایک رقعہ لکھ بھیجو کہ میں بیمار ہوں ڈاکٹر نے مجھے آرام کی تاکید کی ہے۔ ایک روز ان صاحب زادے نے نغمہ سرائی نہ فرمائی تو دنیا میں کوئی قیامت نہیں آئے گی۔
Q37 · 2 marks
ڈراما آرام و سکون کے کرداروں کے نام لکھیں۔
Answer
ڈاکٹر صاحب، میاں، بیوی، للو، سقا، ننھا، فقیر، ہمسایہ، اجنبی عورت۔
Q38 · 2 marks
بیماری کے باوجود میاں دفتر جانے کے لیے کیوں تیار ہو جاتا ہے؟
Answer
جب گھر میں سکون نہیں ملتا تو میاں بیماری کے باوجود دفتر جانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
Q39 · 2 marks
مندرجہ ذیل حروف کی اقسام کی تعریف بیان کریں اور دو دو مثالیں دیں۔ حروف استفہام
Answer
وہ حروف ہیں جو کسی سوال کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً: کیا، کیوں، کیسے وغیرہ۔
Q40 · 2 marks
مندرجہ ذیل حروف کی اقسام کی تعریف بیان کریں اور دو دو مثالیں دیں۔ حروف تشبیہ
Answer
وہ حروف جو کسی چیز کو دوسری چیز کے مشابہ قرار دیں۔ مثلاً: مانند، جیسا، کی سی وغیرہ۔
Q41 · 2 marks
مندرجہ ذیل حروف کی اقسام کی تعریف بیان کریں اور دو دو مثالیں دیں۔ حروف شرط و جزا
Answer
وہ حروف جو شرط کے موقع پر بولے جائیں۔ حرف شرط کے بعد جو حرف آئیں انھیں حروف جزا کہتے ہیں۔ مثلاً: اگر وہ آتا تو میں چلا جاتا۔ جب بارش ہوتی تب فصل اچھی ہوتی۔
Q42 · 2 marks
مندرجہ ذیل حروف کی اقسام کی تعریف بیان کریں اور دو دو مثالیں دیں۔ حروف بیان
Answer
جو حروف وضاحت کے لیے بیان ہوں حروف بیان کہلاتے ہیں۔ مثلاً: اس نے مجھ سے کہا کہ کھانا کھا لو۔
Q43 · 2 marks
مندرجہ ذیل حروف کی اقسام کی تعریف بیان کریں اور دو دو مثالیں دیں۔ حروف تردید
Answer
وہ حروف جو ایک بات کو رد کر کے دوسری بات کو لائیں یا دو میں سے ایک کی تعیین کے لیے استعمال ہوں۔ مثلاً: خواہ، چاہے، یا تو وغیرہ۔
Q44 · 2 marks
مکالمہ کسے کہتے ہیں؟
Answer
مکالمہ کے لغوی معنی تو کلام یا بات چیت کرنے کے ہیں۔ اصطلاح میں دو یا دو سے زیادہ افراد کے مابین کسی موضوع سے متعلق گفتگو کرنے کو مکالمہ کہتے ہیں۔
Q45 · 2 marks
اچھا مکالمہ لکھتے وقت کن امور کا خیال رکھنا چاہیے؟
Answer
مکالمہ لکھتے وقت زمانی اور مکانی ترتیب و تنظیم کا خیال رکھا جائے۔ رموز و اوقاف کی علامتوں کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ مکالمے میں تصنع اور بناوٹ کے بجائے فطری بے ساختگی سے کام لیا جائے۔ گفتگو کے ساتھ جسمانی حرکات و سکنات اور اشارات کا بھی خیال رکھا جائے۔ مکالمے کا اختتام فطری انداز میں ہونا چاہیے۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
سبق “آرام و سکون” کا خلاصہ تحریر کریں۔
Answer
اس سبق میں ہماری زندگی میں آرام و سکون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آج کی مصروف زندگی میں انسان کا اپنے لیے وقت نکالنا نہایت مشکل ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ سبق میں ایک ایسے ہی شخص کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ جسے ڈاکٹر تھکن کی وجہ سے بیمار ہو جانے پر آرام کرنے کی تاکید کی۔ میاں صاحب کو آرام پہنچانے کی بجائے بیوی خود ان کے لیے پریشانی کی وجہ بن جاتی ہے۔ لیکن گھر کے بے سکون ماحول کی وجہ سے وہ مزید الجھن کا شکار ہو جاتا ہے۔ شوہر آرام کرنا چاہتا ہے تو کبھی اس سے کھانے کا پوچھتی ہے اور کبھی دبانے کا پوچھ کر اسے زچ کر دیتی ہے۔ سقا پانی لانے میں دیر کر دیتا ہے۔ پھر گھنٹی ڈھونڈنے کے مسئلے پر بحث کرتی ہے۔ بار بار ملازم للو کو آوازیں دے کر میاں کو بے سکون کرتی ہے۔ بچہ گاڑی سے کھیلنے لگتا ہے اور ہر ایک کہتی ہے کہ شور مت پیدا کرو اور میاں کی بات پر کان نہیں دھرتی۔ کمرے میں ٹیلی فون کی گھنٹی بجتی رہتی ہے۔ ناچار میاں کو ہی فون اٹھانا پڑتا ہے۔ پھر ٹیلی فون پر بحث و تکرار شروع ہو جاتی ہے۔ ہمسایوں کی طرف سے گانے بجانے کی آواز آتی ہے۔ میاں انھیں منع کرنے کو کہتا ہے۔ اس دوران بچہ گر پڑتا ہے۔ ساتھ ہی للو ریٹھے کوٹنا شروع کر دیتا ہے۔ پتا چلتا ہے کہ یہ سب بیگم صاحب کے نادر شاہی حکم کے زیر اثر ہو رہا ہے۔ غرض ایک افراتفری کی فضا گھر میں پیدا ہو جاتی ہے۔ میاں اس بے سکونی کی وجہ سے دفتر جانے کو ترجیح دیتا ہے اور اپنی ٹوپی اور شیروانی اٹھا کر آرام و سکون کی تلاش میں دفتر جانے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ گھر کو سکون اور امن کا گہوارہ ہونا چاہیے۔ انسان گھر رہنے میں خوشی محسوس کرے۔ ایسا نہ ہو کہ گھر کی بے سکون فضا کی وجہ سے صاحب خانہ گھر سے فرار اختیار کرلے۔ اس مقصد کے لیے سب سے اہم ذمہ داری بیوی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر میں ایک خوشگوار فضا قائم رکھے تاکہ گھر امن و سکون کی جنت نظر آئے۔
Q2 · 5 marks
سبق “آرام و سکون” کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
Answer
کسی بھی شخص کے لیے خصوصاً مریض کے لیے زندگی میں آرام و سکون بے حد ضروری ہے۔ اگر مریض کو بیماری میں سکون میسر نہ ہو تو صحت مزید بگڑ جاتی ہے۔ گھر کے اہل خانہ خصوصاً بیوی کو گھر میں سکون کی فضا قائم رکھنی چاہیے۔ اگر گھر میں بے جا شور و غل برپا ہو تو صاحب خانہ کی بے چینی کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر کی فضا بھی ناخوشگوار ہو جاتی ہے۔
Q3 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ جی نہیں بیگم صاحبہ! تردد کی کوئی بات نہیں، میں نے بہت اچھی طرح معائنہ کر لیا ہے، صرف تکان کی وجہ سے حرارت ہو گئی ہے۔ ان دنوں آپ کے شوہر غالباً کام بہت زیادہ کرتے ہیں۔
Answer
سبق کا عنوان: آرام و سکون مصنف کا نام: امتیاز علی تاج خط کشیدہ الفاظ کے معانی: تردد: پریشانی، فکر معائنہ: چیک اپ کرنا تکان: تھکاوٹ حرارت: بخار تشریح: اشفاق صاحب مسلسل کام کے باعث بیمار ہو گئے۔ ڈاکٹر صاحب معائنہ کرنے گھر آئے۔ ڈاکٹر صاحب نے انھیں پوری توجہ سے دیکھا اور بیگم صاحبہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ تھکاوٹ اور کام کی زیادتی کی وجہ سے معمولی سا بخار محسوس ہو رہا ہے۔ انھیں اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہیے اور آرام کے لیے بھی وقت نکالنا ضروری ہے۔ اگر یہ ایک دو روز آرام کریں گے تو خود بخود صحت مند ہو جائیں گے۔ جیسے مسلسل چلتی مشین کو کچھ دیر بند کرنا پڑتا ہے، ویسے ہی انسان کو بھی آرام درکار ہوتا ہے۔
Q4 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ بیوی: ڈاکٹر صاحب ان دنوں کیا، ان کا ہمیشہ سے یہی حال ہے۔ صبح دس بجے دفتر جا کر شام سات بجے سے پہلے کبھی واپس نہیں آتے۔ ڈاکٹر: جبھی تو میرے خیال میں انھیں دوا سے زیادہ آرام و سکون کی ضرورت ہے۔ کاروبار کی پریشانیاں اور الجھنیں بھلا کر ایک بھی روز آرام و سکون سے گزر جائے تو طبیعت ان شاء اللہ بحال ہو جائے گی۔ بیوی: بیسیوں مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ اتنا کام نہ کرو۔ نصیب دشمناں صحت سے ہاتھ دھو بیٹھو گے مگر خاک اثر نہیں ہوتا۔ ہمیشہ یہی کہہ دیتے ہیں کہ کیا کیا جائے، ان دنوں کام بے طرح زوروں پر ہے۔
Answer
سبق کا عنوان: آرام و سکون مصنف کا نام: امتیاز علی تاج خط کشیدہ الفاظ کے معانی: بحال: پھر سے ٹھیک ہونا بیسیوں مرتبہ: کئی مرتبہ نصیب دشمناں: دشمنوں کے نصیب میں ہو ہاتھ دھو بیٹھنا: محروم ہو جانا خاک اثر نہ ہونا: ذرا بھی اثر نہ ہونا بے طرح: بے حد تشریح: بیگم صاحبہ ڈاکٹر کو بتاتی ہیں کہ اشفاق صاحب ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔ دس بجے دفتر چلے جاتے ہیں اور شام سات بجے سے پہلے گھر نہیں آتے۔ ڈاکٹر کہتا ہے کہ اسی لیے انھیں دوا سے زیادہ آرام و سکون کی ضرورت ہے۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے انھیں ہلکا سا بخار ہو گیا ہے۔ اگر وہ کاروبار کی پریشانیاں بھلا کر ایک دن بھی آرام و سکون سے گزار لیں تو ان کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ بیگم صاحبہ کہتی ہیں کہ میں کئی مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ اتنا کام نہ کریں، ایسا نہ ہو کہ صحت سے محروم ہو جائیں مگر میری بات کا ذرا بھی اثر نہیں ہوتا۔ وہ ہمیشہ یہی کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ آج کل دفتر میں کام بہت زیادہ ہے۔ جیسے ہمارے ارد گرد بہت سے لوگ کام کے بوجھ میں اپنی صحت کو بھول جاتے ہیں اور پھر بیمار پڑ جاتے ہیں۔
Q5 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ سقا؟ گھر میں بہرے بستے ہیں جو کم بخت اس زور سے کھٹکھٹاتا ہے؟ اللہ مارے کو اتنا خیال بھی نہیں آتا کہ گھر میں کوئی بیمار پڑا ہے۔ ڈاکٹر نے تاکید کر رکھی ہے کہ شور و غل نہ ہونے پائے اور اس سے کہو، یہی بھلا وقت ہے، پانی لانے کا۔ اچھی خاصی دوپہر ہونے کو آ گئی ہے۔ کل سے اتنی دیر میں آیا تو نوکری سے الگ کر دوں گی۔ میں نامراد کو بیسیوں مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ صبح سویرے ہو جایا کرے۔ کان پر جوں نہیں رینگتی۔
Answer
سبق کا عنوان: آرام و سکون مصنف کا نام: امتیاز علی تاج خط کشیدہ الفاظ کے معانی: کم بخت: بدقسمت اللہ مارے: نامراد، بدبخت بیسیوں مرتبہ: کئی مرتبہ کان پر جوں نہ رینگنا: بالکل کوئی اثر نہ ہونا تشریح: مصنف کہتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب میاں اشفاق کا معائنہ کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ انھیں دوا سے زیادہ آرام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نے تاکید کی ہے کہ گھر میں شور و غل نہ ہو۔ دروازے پر دستک ہوتی ہے تو بیگم صاحبہ ملازم للو کو دروازہ کھولنے کے لیے کہتی ہیں۔ للو دور سے سقے کے آنے کی اطلاع دیتا ہے۔ بیگم سقے کا نام سنتے ہی غصے میں آ جاتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کیا یہاں بہرے رہتے ہیں جو یہ اتنے زور سے دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔ اسے اتنا خیال بھی نہیں کہ گھر میں مریض ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ پانی لانے کا وقت صبح کا ہوتا ہے اور اب دوپہر ہونے کو ہے۔ اگر کل سے اتنی دیر سے آیا تو نوکری سے الگ کر دوں گی۔ ان کے بقول انھوں نے سقے کو بیسیوں مرتبہ کہا مگر اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ جیسے کسی ملازم کے دیر سے آنے کی عادت کو کئی بار سمجھانے پر بھی وہ نہ بدلے تو غصہ آ جاتا ہے۔
Q6 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ … کواڑ بند کر کے جا۔ (ملازم جاتا ہے) (میاں کراہ کر چپ ہو جاتا ہے۔ ٹیلی فون کی گھنٹی بجتی رہتی ہے اور بجتی رہتی ہے۔ کوئی ٹیلی فون سننے تو آؤ۔ لاحول ولا قوۃ۔ (خود اٹھتا ہے) ہیلو، میں اشفاق بول رہا ہوں۔ بیگم اشفاق کسی کام میں مصروف ہیں۔ اس وقت کمرے میں نہیں ہیں۔ یہاں کوئی ایسا نہیں جو انھیں بلا لائے۔ میں علیل ہوں۔ کیا فرمایا آپ نے؟ آواز دینے کے لیے ضروری نہیں کہ گلا بھی خراب ہو۔ آپ پھر کسی وقت فون کیجیے گا۔ میں نے عرض کیا نا میں بیمار ہوں، کمرے سے باہر نہیں جا سکتا۔ (زور سے فون بند کرتا ہے) بدتہذیب۔ گستاخ کہیں کے نہ ہوں۔
Answer
سبق کا عنوان: آرام و سکون مصنف کا نام: امتیاز علی تاج خط کشیدہ الفاظ کے معانی: کواڑ: دروازہ لاحول ولا قوۃ: اللہ کے علاوہ کوئی طاقت نہیں ہے علیل: بیمار عرض کرنا: بیان کرنا، التجا کرنا بدتہذیب: غیر شائستہ گستاخ: بدتمیز تشریح: میاں نوکر کو ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں سے چلے جاؤ اور دروازہ بند کر کے جاؤ۔ ملازم کے جاتے ہی میاں کراہ کر چپ ہو جاتے ہیں۔ اتنے میں ٹیلی فون کی گھنٹی مسلسل بجتی رہتی ہے۔ میاں آواز لگاتے ہیں کہ کوئی ٹیلی فون سننے تو آئے۔ بلانے کے باوجود کوئی نہیں آتا تو وہ خود اٹھ کر فون سنتے ہیں۔ وہ فون پر بتاتے ہیں کہ میں اشفاق بول رہا ہوں، بیگم کسی کام میں مصروف ہیں۔ فون پر کوئی عورت بیگم صاحبہ کے بارے میں پوچھتی ہے۔ میاں اسے بتاتے ہیں کہ میں بیمار ہوں اور کمرے سے باہر نہیں جا سکتا۔ وہ دوبارہ بیگم کو بلانے کی فرمائش کرتی ہے تو میاں زور سے فون بند کر دیتے ہیں اور اسے بدتہذیب کہتے ہیں۔ اس منظر سے پتا چلتا ہے کہ بیمار کو آرام نہ ملے تو اس کا مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ جیسے گھر میں شور ہو تو مریض بات بات پر جھنجھلا اٹھتا ہے۔
Q7 · 5 marks
ڈراما “آرام و سکون” مکالمہ نگاری کی ایک عمدہ مثال ہے۔ اس انداز کو ملحوظ رکھتے ہوئے استاد اور اس کے دو شاگردوں کے مابین “ٹریفک کے قوانین کیوں ضروری ہیں؟” کے موضوع پر ایک مکالمہ تحریر کریں۔
Answer
استاد: السلام علیکم! حسیب اور عدنان آج کلاس میں اتنی دیر سے کیوں پہنچے ہو؟ حسیب: سر! یہ ایک تکلیف دہ تجربہ تھا ہم ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے۔ استاد: ٹھیک کہہ رہے ہو۔ ٹریفک جام آج کل اس شہر کے لوگوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ شاگرد: ہم بھی شہر کے ٹریفک جام سے پریشان ہیں۔ استاد: یہ ہمارے قیمتی وقت کو کھا رہا ہے۔ آخر ہم اس پریشانی سے کب نجات پائیں گے؟ عدنان: بالکل! کوئی بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آگے نہیں آتا۔ ٹریفک جام کی بنیادی وجہ گاڑیوں کی بڑی تعداد ہے۔ استاد: ہاں، دفتری اوقات کے دوران ہمیں ٹریفک کا ایک ہجوم ملتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر اس وقت ہوتا ہے جب مختلف گاڑیاں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ حسیب: جی سر! ٹھیک ہے۔ تنگ سڑکوں میں بڑی تعداد میں کاریں اور موٹر سائیکلیں اس مسئلے میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہی ہیں۔ استاد: ہاں، ہماری سڑکوں پر ٹریفک زیادہ ہے اور سڑکیں اتنی وسیع نہیں جتنی انہیں ہونا چاہیے۔ دوسرے بدانتظامی بھی ایک بڑا عنصر ہے۔ عدنان: آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ سڑک کے ناگوار حالات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ٹریفک جام میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہی ہے۔ استاد: لیکن بچو! ہم اس لعنت سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟ عدنان: مجھے یقین ہے کہ اس مسئلے کو ٹریفک کے مناسب انتظامات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ بغیر لائسنس کاروں، بسوں اور رکشا کو سڑک سے اتارنا چاہیے۔ استاد: بالکل! اس کے علاوہ گلیوں کو چوڑا ہونا چاہیے، مرکزی کراسنگ پر فلائی اوور بنائے جائیں، ڈرائیوروں کو مناسب طریقے سے تربیت دی جانی چاہیے۔ حسیب: جی سر! اس ٹریفک جام کو حل کرنے کے لیے ان تمام اقدامات کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔ استاد: آپ کی قیمتی تجاویز کا بہت بہت شکریہ۔ خدا حافظ! دونوں شاگرد: آپ کا شکریہ سر۔ خدا حافظ!
Q8 · 5 marks
سابقوں “با، پیش، کم، ہم” اور لاحقوں “آرا، پن، دار، ستان” کی مدد سے تین تین الفاظ بنائیں۔
Answer
سابقے: با: بااصول، باوفا، بااَدب پیش: پیش لفظ، پیش قدم، پیش پیش کم: کم ہمت، کم گو، کم ظرف ہم: ہم درد، ہم نوالہ، ہم پیالہ لاحقے: آرا: صف آرا، گلشن آرا، بزم آرا پن: اپناپن، کمینہ پن، گھٹیاپن دار: جی دار، دل دار، طرح دار ستان: پرستان، قبرستان، پاکستان
Q9 · 5 marks
حرف کی تعریف کیجیے اور بتائیے کہ اردو میں حروف کی کون کون سی اقسام ہیں؟
Answer
تعریف: حرف وہ کلمہ ہے جو نہ کسی شخص یا چیز کا نام ہو، نہ کسی کام کے کرنے یا ہونے کو ظاہر کرے اور نہ ہی اپنے الگ کوئی معنی رکھتا ہو بلکہ یہ مختلف کلموں کو آپس میں ملاتا اور ان کے ساتھ استعمال ہو کر معنی بتاتا ہے۔
اقسام: اردو میں حروف کی بہت سی اقسام ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں: حروف جار، حروف اضافت، حروف عطف، حروف استفہام، حروف تشبیہ، حروف علت، حروف شرط و جزا، حروف اضراب، حروف تردید اور حروف بیان۔
Q10 · 5 marks
حروف جار کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف جار وہ حروف ہیں جو اسما اور افعال کو آپس میں ملاتے ہیں۔
مثالیں: میں، سے، پر، تک، ساتھ، اوپر، نیچے، لیے، واسطے، آگے، پیچھے، اندر، باہر، پاس، درمیان وغیرہ۔
Q11 · 5 marks
حروف اضافت کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف اضافت وہ حروف ہیں جو اسموں کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔ اردو میں بالعموم “کا، کے، کی” حروف اضافت ہیں اور زیادہ تر یہی استعمال ہوتے ہیں۔
مثالیں: حیدر کا سکول، زینب کی گڑیا وغیرہ۔
Q12 · 5 marks
حروف عطف کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف عطف وہ حروف ہیں جو دو اسموں کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔
مثالیں: امیر اور غریب، احمد اور اسلم، بچہ ذرا سا جاگا پھر سو گیا۔ ان مثالوں میں “و، اور، پھر” حروف عطف ہیں۔
Q13 · 5 marks
حروف استفہام کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف استفہام وہ حروف ہیں جو کچھ پوچھنے یا سوال کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔
مثالیں: کیا، کیوں، کب، کون، کیسا، کس لیے، کس طرح، کتنا، کیوں کر، کس قدر، کہاں وغیرہ۔
Q14 · 5 marks
حروف تشبیہ کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف تشبیہ وہ حروف ہیں جو کسی ایک چیز کو دوسری چیز کے مشابہ یا مانند قرار دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
مثالیں: مانند، کی طرح، جیسا، سا، مثل، مثال، صورت، بعینہ، گویا، ہو بہو، کا سا، کی سی وغیرہ۔
Q15 · 5 marks
حروف علت کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف علت وہ حروف ہیں جو کسی بات کی علت یعنی وجہ یا سبب بتائیں۔
مثالیں: کیوں کہ، اس لیے، وجہ، بدیں وجہ، بایں سبب، تا کہ، اس واسطے، اس باعث، چناں چہ، لہٰذا وغیرہ۔
Q16 · 5 marks
حروف شرط و جزا کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: وہ حروف جو شرط کے موقع پر بولے جائیں، حروف شرط کہلاتے ہیں۔ حروف شرط کے بعد دوسرے جملے میں جو حروف لائے جاتے ہیں، انھیں حروف جزا کہتے ہیں۔
مثالیں: اگر وہ محنت کرتا تو کامیاب ہو جاتا۔ جب وہ آیا تب میں گیا۔ ان جملوں میں “اگر” اور “جب” حروف شرط اور “تو” اور “تب” حروف جزا ہیں۔
Q17 · 5 marks
حروف اضراب کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف اضراب وہ حروف ہیں جو ایک چیز کو رد کر کے یا ترقی دے کر اعلیٰ کو ادنیٰ یا ادنیٰ کو اعلیٰ بنا دیتے ہیں۔
مثالیں: وہ انسان نہیں بلکہ حیوان ہے۔ یہ تربوز بڑا ہی نہیں بلکہ میٹھا بھی ہے۔ ان دونوں مثالوں میں “بلکہ” حرف اضراب ہے۔
Q18 · 5 marks
حروف تردید کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف تردید وہ حروف ہیں جو دو باتوں میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔
مثالیں: غریب ہو یا امیر، اچھا ہو یا برا، خواہ لو خواہ دو لو، چاہے رہیں چاہے چلیں۔ ان جملوں میں “یا، کہ، خواہ، چاہے” حروف تردید ہیں۔
Q19 · 5 marks
حروف بیان کی تعریف کیجیے اور مثال دیجیے۔
Answer
تعریف: حروف بیان وہ حرف ہے جو کسی وضاحت کے لیے استعمال کیا جائے اور وہ حرف “کہ” ہے۔
مثال: جب استاد نے شاگرد سے کہا کہ سبق پڑھ کر آنا۔ اس جملے میں “کہ” حرف بیان ہے۔
Q20 · 10 marks
حروف کی دس اقسام کی تعریف اور ایک ایک مثال لکھیے۔
Answer
1۔ حروف جار: وہ حروف جو اسما اور افعال کو آپس میں ملاتے ہیں۔ مثلاً: میں، سے، پر۔ 2۔ حروف اضافت: وہ حروف جو اسموں کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔ مثلاً: حیدر کا سکول۔ 3۔ حروف عطف: وہ حروف جو دو اسموں کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔ مثلاً: امیر اور غریب۔ 4۔ حروف استفہام: وہ حروف جو کچھ پوچھنے یا سوال کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً: کیا، کیوں۔ 5۔ حروف تشبیہ: وہ حروف جو کسی ایک چیز کو دوسری چیز کے مشابہ یا مانند قرار دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً: مانند، جیسا۔ 6۔ حروف علت: وہ حروف جو کسی بات کی علت (وجہ یا سبب) بتائیں۔ مثلاً: کیوں کہ، اس لیے۔ 7۔ حروف شرط و جزا: وہ حروف جو شرط کے موقع پر بولے جائیں، حروف شرط ہیں اور ان کے بعد دوسرے جملے میں آنے والے حروف جزا ہیں۔ مثلاً: اگر وہ محنت کرتا تو کامیاب ہو جاتا۔ 8۔ حروف اضراب: وہ حروف جو ایک چیز کو رد کر کے یا ترقی دے کر اعلیٰ کو ادنیٰ یا ادنیٰ کو اعلیٰ بنا دیتے ہیں۔ مثلاً: وہ انسان نہیں بلکہ حیوان ہے۔ 9۔ حروف تردید: وہ حروف جو دو باتوں میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً: غریب ہو یا امیر۔ 10۔ حروف بیان: وہ حرف جو کسی وضاحت کے لیے استعمال کیا جائے اور وہ “کہ” ہے۔ مثلاً: استاد نے شاگرد سے کہا کہ سبق پڑھ کر آنا۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.