Class 9 Urdu · Chapter 14
پیام لطیف: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا شمار کن شخصیات میں ہوتا ہے؟
Answer
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا تعلق سندھ کی بزرگ شخصیات میں ہوتا ہے۔
Q2 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کس وجہ سے مشہور تھے؟
Answer
آپ اپنی صوفیانہ شاعری، محبت، امن اور رواداری کا گہوارہ ہونے کی وجہ سے مشہور تھے۔
Q3 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے اپنے کلام کے ذریعے کیا پیغام دیا؟
Answer
شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے اپنے کلام میں محبت، امن، رواداری، بھائی چارے اور مساوات کا پیغام دیا۔
Q4 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی کتاب کس نام سے مشہور ہے؟
Answer
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی کتاب «شاہ جو رسالو» کے نام سے مشہور ہے۔
Q5 · 2 marks
شیخ ایاز کا پورا نام کیا ہے؟
Answer
شیخ ایاز کا پورا نام شیخ مبارک علی ہے۔
Q6 · 2 marks
شیخ ایاز نے تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
Answer
آپ نے میٹرک اپنے آبائی شہر شکار پور سے کیا۔ اس کے بعد کراچی سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔
Q7 · 2 marks
شیخ ایاز کس پیشے سے منسلک ہوئے اور کہاں پریکٹس کرتے رہے؟
Answer
شیخ ایاز وکالت کے پیشے سے منسلک ہوئے۔ انھوں نے کراچی سے پریکٹس شروع کی پھر سکھر آ گئے اور تادم واپسیں پریکٹس بھی وہیں کرتے رہے۔
Q8 · 2 marks
حکومت پاکستان کی طرف سے شیخ ایاز کو کون سا اعزاز دیا گیا؟
Answer
حکومت پاکستان کی طرف سے شیخ ایاز کو «ہلال امتیاز» دیا گیا۔
Q9 · 2 marks
شیخ ایاز کی وجہ شہرت کیا ہے؟
Answer
آپ کی وجہ شہرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے کلام کا ترجمہ کرنا ہے۔
Q10 · 2 marks
شاعر نے کس کی ذات کو اول و آخر کہا ہے؟
Answer
شاعر نے اللہ تعالیٰ کی ذات کو اول و آخر کہا ہے۔
Q11 · 2 marks
علیم اور رحیم سے کیا مراد ہے؟
Answer
علیم سے مراد بے انتہا علم رکھنے والا یعنی اللہ تعالیٰ ہے۔ رحیم کا مطلب رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
Q12 · 2 marks
پیام لطیف کس مشہور شاعر کا کلام ہے؟
Answer
پیام لطیف سندھی صوفی شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا کلام ہے۔
Q13 · 2 marks
ایمان کامل کسے کہتے ہیں؟
Answer
ایمان کامل سے مراد ہے کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل ایمان رکھنا۔
Q14 · 2 marks
شاعر نے کس عہد وفا کو توڑنے کی بات کی ہے؟
Answer
شاعر نے اللہ کے احکامات کو بھلا دینے کو عہد وفا توڑنا کہا ہے۔
Q15 · 2 marks
قائم اور قدیم کس ذات کی صفات ہیں؟
Answer
قائم اور قدیم رب تعالیٰ ہی کی صفات ہیں۔
Q16 · 2 marks
جو لوگ توحید و رسالت پر ایمان لاتے ہیں انھیں کیا حاصل ہوتا ہے؟
Answer
توحید و رسالت پر ایمان لانے والوں کو ایمان کامل حاصل ہونے کے بعد اللہ کی طرف سے دوسروں پر فوقیت حاصل ہو جاتی ہے۔
Q17 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے سنگ ریزے کس کو کہا؟
Answer
شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے سنگ ریزے اصل میں غلطیوں اور گناہوں کو کہا ہے۔
Q18 · 2 marks
شاعر نے کس کا آسرا ڈھونڈا ہے؟
Answer
شاعر نے رب تعالیٰ کا آسرا ڈھونڈا ہے۔
Q19 · 2 marks
شاعر کے نزدیک دوسروں پر فوقیت کس کو ملتی ہے؟
Answer
جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ پہچانا شاعر کے نزدیک اسے دوسروں پر فوقیت ملتی ہے۔
Q20 · 2 marks
شاعر نے «تو ہی اعلیٰ ہے اور تو ہی علیم» کسے کہا ہے؟
Answer
شاعر نے «تو ہی اعلیٰ ہے اور تو ہی علیم» بے شک اللہ تعالیٰ کو کہا ہے۔
Q21 · 2 marks
«ششِ جہات» سے کون کون سی جہت مراد ہے؟
Answer
اس سے مراد چھ سمتیں ہیں یعنی دائیں، بائیں، آگے، پیچھے، اوپر اور نیچے۔
Q22 · 2 marks
شاعر نے گوہر بے بہا کو چھوڑ کر کس چیز سے اپنا دامن بھر لیا ہے؟
Answer
شاعر نے گوہر بے بہا کو چھوڑ کر اپنا دامن سنگ ریزوں سے بھر لیا ہے۔
Q23 · 2 marks
شاعر کی کشتی کے رخ کو کس چیز نے موڑ دیا ہے؟
Answer
دنیا کی لالچ اور گناہوں نے شاعر کی کشتی کے رخ کو موڑ دیا ہے۔
Q24 · 2 marks
«آسرا» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
اصغر کو اپنے ماں باپ کا بہت بڑا آسرا تھا۔
Q25 · 2 marks
«تمنا» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
میری تمنا ہے کہ میں بہترین مصور بنوں۔
Q26 · 2 marks
«توصیف» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی توصیف بیان کرنا میرے بس سے باہر ہے۔
Q27 · 2 marks
«رازق» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
ہمارا رازق صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
Q28 · 2 marks
«دنیا» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
یہ دنیا جی لگانے کی جگہ نہیں ہے۔
Q29 · 2 marks
«کشتی» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
ملاحوں کی کشتی آرام سے کنارے پہنچ گئی۔
Q30 · 2 marks
«عہد» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
مغلیہ عہد میں شان دار باغ اور قلعے بنے۔
Q31 · 2 marks
«موج» کو اپنے جملے میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے۔
Answer
وہ ہر وقت اپنی ہی موج میں رہتا ہے۔
Q32 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا سنِ پیدائش اور سنِ وفات کیا ہے؟
Answer
شاہ عبد اللطیف بھٹائی ۱۶۸۹ء میں پیدا ہوئے اور ۱۷۵۲ء میں وفات پائی۔
Q33 · 2 marks
شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا آباد کردہ ریت کا ٹیلا کس نام سے مشہور ہوا؟
Answer
آپ کا آباد کردہ ریت کا ٹیلا «بھٹ» دنیا بھر میں «بھٹ شاہ» کے نام سے مشہور ہوا۔ سندھی میں ریت کے ٹیلے کو بھٹ کہتے ہیں۔
Q34 · 2 marks
شیخ ایاز کے والد کا نام اور ان کا سنِ پیدائش و وفات لکھیے۔
Answer
شیخ ایاز کے والد کا نام شیخ غلام حسین تھا۔ ان کا سنِ پیدائش ۱۹۲۳ء اور سنِ وفات ۱۹۹۷ء ہے۔
Q35 · 2 marks
شیخ ایاز کو ادب میں کس حیثیت سے جانا جاتا ہے؟
Answer
شیخ ایاز کا شمار جدید سندھی ادب کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔ آپ کو مزاحمتی ادیب، ترقی پسند شاعر اور منظوم مترجم کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
Q36 · 2 marks
شیخ ایاز کو کہاں سپرد خاک کیا گیا؟
Answer
شیخ ایاز کو کراچی میں وفات کے بعد شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کے نزدیک ہی سپرد خاک کیا گیا۔
Q37 · 2 marks
علم بدیع کسے کہتے ہیں؟ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟
Answer
بدیع کے لغوی معنی نادر یا نئی چیز کے ہیں۔ اصطلاح میں علم بدیع اس علم کو کہتے ہیں جس سے کلام کو حسین اور مزین بنانے کے طریقے معلوم ہوتے ہیں۔ اس کی دو قسمیں صنائع لفظی اور صنائع معنوی ہیں۔
Q38 · 2 marks
صنعت تلمیح کسے کہتے ہیں؟
Answer
تلمیح کے لغوی معنی اشارہ کرنا ہیں۔ ادب کی اصطلاح میں کلام میں کسی مشہور قصے، واقعے، شخصیت، جگہ، داستان یا روایت کی طرف اشارہ کرنے کو تلمیح کہتے ہیں۔
Q39 · 2 marks
صنعت تکرار کسے کہتے ہیں؟
Answer
تکرار کے لفظی معنی بار بار دہرانا ہیں۔ جہاں مصرعوں یا شعروں میں ایک لفظ کو دو یا دو سے زیادہ بار دہرایا جائے اسے صنعت تکرار کہتے ہیں۔
Q40 · 2 marks
صنعت تضاد کسے کہتے ہیں؟ مثال دیجیے۔
Answer
کلام میں دو ایسے الفاظ استعمال کرنا جو ایک دوسرے کے متضاد یا الٹ ہوں صنعت تضاد کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر ہنسنا اور رونا، سیاہ اور سفید، امید اور ناامیدی۔
Q41 · 2 marks
تلخیص نگاری سے کیا مراد ہے؟
Answer
تلخیص نگاری سے مراد کسی اقتباس یا عبارت کا خلاصہ اس طرح بیان کرنا ہے کہ اس کا اختصار جامع الفاظ میں ظاہر ہو جائے۔
Q42 · 2 marks
تلخیص کرتے وقت کن امور کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
Answer
تلخیص اصل جملے یا اقتباس کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔ مترادف الفاظ کے بجائے جامع قسم کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔ تشبیہ یا مثال نہیں دیتے۔ ایک یا دو اسم معرفہ ہوں تو انھیں ضرور لکھا جاتا ہے۔ تلخیص کا عمل تشریح کے عمل کے متضاد ہوتا ہے۔
Q43 · 2 marks
درج ذیل جملے کی تلخیص کریں۔ جناب عالی! میں آپ کی ہر بات پر سر تسلیم خم کرتا ہوں۔
Answer
جناب! میں آپ کا فرماں بردار ہوں۔
Q44 · 2 marks
درج ذیل جملے کی تلخیص کریں۔ ہم نے احمد سے زیادہ عدل و انصاف، جرأت و ہمت، لطف و کرم اور جود و سخا کا حامل شخص نہیں دیکھا۔
Answer
احمد سب سے زیادہ منصف، دلیر، رحم دل اور سخی ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
شاعر اور مترجم کا تعارف لکھیے۔
Answer
شاہ عبد اللطیف بھٹائی (۱۶۸۹ء–۱۷۵۲ء) سندھ کی بزرگ ترین شخصیات میں سے ہیں۔ انھوں نے اپنے کردار و عمل اور سندھی کلام سے محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیم دی۔ ان کا آباد کردہ ریت کا ٹیلا بھٹ، بھٹ شاہ کے نام سے مشہور ہوا۔ ان کی سندھی شاعری کا مجموعہ «شاہ جو رسالو» ہے۔ نظم «پیام لطیف» اس کے ایک حصے سے لیے گئے اشعار کا منظوم اردو ترجمہ ہے۔ مترجم شیخ ایاز (۱۹۲۳ء–۱۹۹۷ء) کا پورا نام شیخ مبارک علی تھا۔ وہ شکار پور میں پیدا ہوئے۔ کراچی سے بی اے اور ایل ایل بی کیا اور سکھر میں وکالت کرتے رہے۔ انھیں ادبی خدمات پر «ہلال امتیاز» ملا۔ وہ جدید سندھی ادب کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
Q2 · 5 marks
نظم «پیام لطیف» کا مرکزی خیال لکھیے۔
Answer
اس نظم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ اس پوری کائنات کا خالق مالک اور رازق صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ جو شخص بھی اللہ اور رسول خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے وہ دوسروں پر فوقیت حاصل کر لیتا ہے۔ مگر افسوس کہ انسان دنیا کی جھوٹی چمک دمک میں کھو چکا ہے۔ وہ اپنے رب سے کیا ہوا عہد بھلا کر گناہوں میں پڑ گیا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ اللہ کی رحمت کا آسرا ڈھونڈیں اور اپنی غفلت سے توبہ کریں۔
Q3 · 5 marks
نظم «پیام لطیف» کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
پہلے بند میں شاعر اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ اے رب کریم! تیری ذات ہی اول و آخر اور قدیم ہے۔ ہماری ہر تمنا تجھ سے وابستہ ہے۔ ہم جتنی بھی تیری تعریف کریں کم ہے کیونکہ تو ہی اعلیٰ اور علیم ہے۔ تو ہی رازق ہے اور چھ جہات والی کائنات کا مالک ہے۔ دوسرے بند میں شاعر بتاتا ہے کہ جس نے کامل ایمان کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ پہچانا اسے دوسروں پر فوقیت ملی اور وہ خدا کو پہچان گیا۔ تیسرے بند میں شاعر اپنی غفلت پر افسوس کرتا ہے کہ میں نے گوہر بے بہا چھوڑ کر سنگ ریزوں سے دامن بھر لیا اور رب سے کیا ہوا عہد توڑ دیا۔
Q4 · 5 marks
نظم «پیام لطیف» کے بند نمبر 1 کی تشریح کیجیے۔
Answer
نظم: پیام لطیف — شاعر: شاہ عبد اللطیف بھٹائی (منظوم ترجمہ: شیخ ایاز) اس بند میں شاعر رب کریم سے مخاطب ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اے رب! تیری ذات سب سے پہلے بھی تھی اور سب کے بعد بھی رہے گی۔ قدیم یعنی سب سے پرانا۔ کائنات کی تخلیق سے بہت پہلے بھی تو ہی تھا اور دنیا کے ختم ہونے کے بعد بھی صرف تو ہی رہے گا۔ ہماری ہر تمنا یعنی خواہش اور آرزو تجھ ہی سے وابستہ ہے۔ ہم تیری توصیف یعنی تعریف جتنی بھی کریں کم ہے۔ تو ہی سب سے اعلیٰ اور ہر شے سے باخبر ہے۔ تو رازق یعنی رزق دینے والا ہے اور ششِ جہات یعنی اوپر نیچے دائیں بائیں آگے پیچھے کی ہر چیز کا مالک ہے۔ تو واحدہ لاشریک یعنی اکیلا ہے۔
Q5 · 5 marks
نظم «پیام لطیف» کے بند نمبر 2 کی تشریح کیجیے۔
Answer
نظم: پیام لطیف — شاعر: شاہ عبد اللطیف بھٹائی (منظوم ترجمہ: شیخ ایاز) اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ جس نے پورے یقین کے ساتھ دل سے مانا اور زبان سے اقرار کیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ بلند ہے اور یہ دنیا انھی کی خاطر بنی ہے۔ ایمان کامل یعنی اللہ اور رسول پر مکمل ایمان۔ ایسے شخص کو اللہ نے فوقیت یعنی دوسروں پر برتری عطا کی۔ اگر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا۔ شاعر کہتا ہے کہ جو شخص اپنی ہستی یعنی ذات کو پہچان لیتا ہے وہ اللہ کو بھی پہچان لیتا ہے۔ وہ واحد اور یکتا ہے۔ خدا کو پہچان کر انسان اس کے پیغام کو بھی سمجھ لیتا ہے اور یہی نجات کا رستہ ہے۔
Q6 · 5 marks
نظم «پیام لطیف» کے بند نمبر 3 کی تشریح کیجیے۔
Answer
نظم: پیام لطیف — شاعر: شاہ عبد اللطیف بھٹائی (منظوم ترجمہ: شیخ ایاز) اس بند میں پورا تصوف سمایا ہوا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ دنیا میں بھیجنے سے پہلے اللہ نے روحوں سے عہد لیا تھا کہ میں اس کی اطاعت کروں گا۔ مگر افسوس کہ دنیا میں آ کر میں اس کی چمک دمک میں کھو گیا اور وعدہ بھول گیا۔ میں نے گوہر بے بہا یعنی بے شمار موتی چھوڑ کر سنگ ریزوں یعنی پتھروں اور روڑوں سے اپنا دامن بھر لیا۔ سنگ ریزوں سے مراد غلطیاں اور گناہ ہیں۔ معصیت یعنی گناہ کے طوفان کی موج نے میری کشتی کا رخ موڑ دیا۔ غفلت یعنی لاپروائی کی وجہ سے میں نے مالک سے کیا ہوا عہد توڑ دیا۔ آخر میں شاعر کف افسوس ملتا ہے اور اللہ سے دعا کرتا ہے کہ مجھے گناہوں سے بچا کر راہ راست پر ڈال دے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.