اسلامی ریاست

Short questions

20 questions · 35 min · 40 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 20, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی ریاست کے اغراض و مقاصد بیان کریں۔

    Show model answer

    اسلامی ریاست حقیقت میں فلاحی ریاست ہے۔ اس کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام ہے جو ہر میدان میں عدل کے ذریعے سے خیر خواہی اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا ہو، دینی تعلیمات کی روشنی میں امن عامہ کے قیام اور دفاعی انتظامات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے میں اخوت، محبت اور امانت داری کے نظام کو قائم کرنے والا ہو۔ اسلام کے سیاسی نظام کا بنیادی مقصد ایسی امت کی تشکیل ہے جو عدل و انصاف کی علم بردار ہو۔

  2. Question 2 · 2 marks

    اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو دیے گئے حقوق میں سے کوئی سے تین حقوق بیان کریں۔

    Show model answer

    1۔ اسلامی ریاست نے غیر مسلموں کو جان کے تحفظ کا حق دیا ہے۔ 2۔ مال اور عزت کے تحفظ کا حق دیا ہے۔ 3۔ اسلامی حکومت غیر مسلموں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی پوری آزادی دیتی ہے اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرتی ہے۔ (اسلامی ریاست میں بحیثیت انسان مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں۔)

  3. Question 3 · 2 marks

    اسلامی ریاست کی نمایاں خصوصیات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1۔ اسلامی ریاست میں اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہے اور تمام اداروں میں حاکمیت الٰہیہ جاری و ساری ہوتی ہے۔ 2۔ یہ فلاحی ریاست ہے۔ 3۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کی کارفرمائی ہوتی ہے اور اسلام کی روح کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ 4۔ مسلم اور غیر مسلم کو بحیثیت انسان یکساں حقوق حاصل ہیں۔ 5۔ افراد کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    اسلامی ریاست کا بہترین ماڈل ریاستِ مدینہ ہے۔ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم نے ریاست مدینہ کا باقاعدہ پرچم تیار کروایا۔ مسجد نبوی کو حکومت کے مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ دیا، یہی مجلس شوریٰ، عدالت عالیہ اور عسکری تیاریوں کا مرکز تھی۔ معاشی ادارے کے طور پر مواخات مدینہ قائم ہوئی۔ عدالتی نظام میں حضرت علی المرتضیٰ، حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت معقل بن یسار شامل تھے، صوبائی سطح پر حضرت معاذ بن جبل کو قاضی کے اختیارات حاصل تھے۔ تعلیمی نظام میں صفہ اور دار ارقم قائم تھے۔ بلدیاتی نظام کے لیے ام محجن کو مسجد کی صفائی پر مقرر کیا گیا، رات کو چراغاں کے لیے تمیم داری کے غلام کو متعین کیا گیا اور مدینہ منورہ میں مسلمانوں کی مردم شماری کرائی گئی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    اسلامی ریاست کی طرف سے افواج اور ان کے سپہ سالاروں کو کون سی ہدایات جاری کی جاتی تھیں؟ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    اسلامی حکومت میں افواج اور ان کے سپہ سالاروں کو ہدایت تھی کہ خبردار! زمین میں فساد نہ مچانا، شرعی احکام کے خلاف ورزی نہ کرنا، کھجور کے درخت نہ جلانا اور نہ انھیں ڈبونا، چوپایوں کو ہلاک نہ کرنا، پھل دار درخت نہ گرانا، عبادت گاہیں نہ ڈھانا، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا اور ایسے لوگوں کو جنھوں نے گرجا گھروں میں اپنے آپ کو محبوس کر رکھا ہے انھیں ان کے حال پر چھوڑ دینا۔ (موطا امام مالک: 966)

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account