Class 9 Islamiyat · Chapter 6 · Test 17
جہاد فی سبیل اللہ
16 questions · 30 min · 32 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 5 of 16, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت و اہمیت بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
جہاد ایک عظیم الشان عبادت ہے جس میں مسلمان اپنا مال، وقت، صلاحیت اور بالآخر اپنی جان دین کی حفاظت اور سربلندی کے لیے قربان کر دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے میں زیادہ عظیم ہیں اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ (التوبۃ:
20)بے شک اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس کے بدلے خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے۔ (التوبۃ: 111) نبی کریم نے فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910)
Question 2 · 2 marks
جہاد کی فضیلت پر ایک حدیث مبارک کا ترجمہ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
نبی کریم نے ارشاد فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910)
Question 3 · 2 marks
پیغام پاکستان کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
2018ء میں دہشت گردی کے خلاف علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا جس پر 1800 سے زائد علمائے کرام کے دستخط ہیں۔ اس فتویٰ کو کتابی شکل میں ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد نے شائع کیا۔ اس کا اجرا اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ہوا۔ اس فتویٰ میں دہشت گردی، خون ریزی، خودکش حملوں اور ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کو، خواہ وہ کسی نام یا مقصد سے ہو، حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس کو تمام مسالک کے علاوہ مفتیان کرام کی ایک بڑی تعداد نے متفقہ طور پر منظور کیا اور پھر ریاست نے اسے قومی بیانیہ قرار دے دیا۔
Question 4 · 2 marks
جہاد کا معنی و مفہوم لکھیں۔
Show model answerHide model answer
جہاد کے معنی کوشش کرنا ہیں۔ شریعت میں جہاد سے مراد اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے جان و مال کو وقف کر دینا ہے۔ معاشرے سے ظلم و بربریت کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے جو کوشش کی جاتی ہے اس کو بھی جہاد کہا جاتا ہے۔
Question 5 · 2 marks
جہاد کب فرض ہو جاتا ہے؟
Show model answerHide model answer
خاص طور پر جب اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، لوگوں کو اسلام پر عمل کرنے کا حق نہ دیا جائے اور انھیں اپنے رب کی بندگی سے روکا جائے تو جہاد فرض ہو جاتا ہے۔
More tests in حسنِ معاملات و معاشرت
- قسم کے احکام و مسائل
MCQs · 28 questions · 25 min · 28 marks
- قسم کے احکام و مسائل
Short questions · 18 questions · 30 min · 36 marks
- قسم کے احکام و مسائل
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- گواہی کے احکام و مسائل
MCQs · 31 questions · 25 min · 31 marks
- گواہی کے احکام و مسائل
Short questions · 17 questions · 35 min · 34 marks
- گواہی کے احکام و مسائل
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)
MCQs · 38 questions · 35 min · 38 marks
- حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)
Short questions · 17 questions · 35 min · 34 marks
- حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- سود کی حرمت
MCQs · 39 questions · 35 min · 39 marks
- سود کی حرمت
Short questions · 19 questions · 40 min · 38 marks
- سود کی حرمت
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- اسلامی ریاست
MCQs · 41 questions · 30 min · 41 marks
- اسلامی ریاست
Short questions · 20 questions · 35 min · 40 marks
- اسلامی ریاست
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- جہاد فی سبیل اللہ
MCQs · 37 questions · 30 min · 37 marks
- جہاد فی سبیل اللہ
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.