جہاد فی سبیل اللہ

Long questions

4 questions · 20 min · 20 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    اسلام کے تصور جہاد پر جامع نوٹ لکھیں۔

    Show model answer

    جہاد کے معنی کوشش کرنا ہیں۔ شریعت میں جہاد سے مراد اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے جان و مال کو وقف کر دینا ہے۔ معاشرے سے ظلم و بربریت کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے جو کوشش کی جاتی ہے اسے بھی جہاد کہا جاتا ہے۔ جب اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں اور لوگوں کو اسلام پر عمل کرنے کا حق نہ دیا جائے تو جہاد فرض ہو جاتا ہے۔ جہاد کا مقصد معاشرے میں امن و سلامتی کا قیام، مظلوموں کی مدد اور زمین سے فساد، دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے۔ نبی کریم جب تک مکہ مکرمہ میں تھے مسلح جہاد فرض نہیں ہوا تھا، ہجرت کے بعد جب کفار کی سازشوں اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رہا تو اللہ تعالیٰ نے جہاد فرض کر دیا: تم پر (اللہ کی راہ میں) قتال فرض کر دیا گیا ہے جب کہ وہ تمھیں (طبعاً) ناپسند ہے۔ (البقرۃ: 216) جہاد ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے میں زیادہ عظیم ہیں اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ (التوبۃ:

    20)اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔ (التوبۃ: 111) نبی کریم نے فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910) ملت اسلامیہ کے کسی حصے پر ظلم ہو تو ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہمارا مذہبی و ایمانی فریضہ ہے۔ جہاد کی اقسام: جہاد بالنفس، جہاد بالمال، جہاد بالسیف، جہاد بالقلم اور جہاد باللسان۔ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا بہترین جہاد ہے۔ نبی کریم مجاہدین کو نصیحت فرماتے تھے کہ لڑائی سے پہلے اسلام کی دعوت دی جائے، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، درخت اور کھیتیاں برباد نہ کی جائیں، قیدیوں کو قتل نہ کیا جائے، ہتھیار ڈالنے والے کو قتل نہ کیا جائے، عبادت گاہوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور لوٹ مار سے گریز کیا جائے۔ 2018ء میں 1800 سے زائد علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے دہشت گردی کے خلاف متفقہ فتویٰ جاری کیا جس میں جہاد کو صرف ریاست کا حق قرار دیا گیا ہے۔ فساد فی الارض یعنی دہشت گردی بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ جہاد کے حقیقی تصور کو سمجھے اور دوسروں تک پہنچائے اور ہر وقت اپنی جان و مال کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم رکھے۔

  2. Question 2 · 5 marks

    جہاد کی اقسام اور آداب تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    جہاد کی مختلف اقسام میں اپنی جان، مال اور قلم وغیرہ سے جہاد کرنا شامل ہے۔ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بہتر جہاد ہے۔ جہاد کی اقسام درج ذیل ہیں: جہاد بالنفس، جہاد بالمال، جہاد بالسیف، جہاد بالقلم اور جہاد باللسان۔ نبی کریم جب مجاہدین کو کسی مہم پر روانہ فرماتے تو انھیں نصیحت فرماتے تھے کہ لڑائی سے پہلے دشمن کو اسلام کی دعوت دی جائے، اگر وہ دعوت قبول کر لیں تو ان سے لڑائی نہ کی جائے، اگر اسلام قبول نہ کریں تو جنگ کی جائے، لیکن جنگ میں بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، درختوں اور کھیتیوں کو برباد نہ کیا جائے، مکانوں کو نہ گرایا جائے، قیدیوں کو قتل نہ کیا جائے، کسی ذی روح کو آگ میں نہ ڈالا جائے، جو ہتھیار ڈال دے اسے قتل نہ کیا جائے، عبادت گاہوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے اور لوٹ مار سے گریز کیا جائے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    پیغام پاکستان کی روشنی میں جہاد فی سبیل اللہ اور فساد فی الارض (دہشت گردی) میں فرق واضح کریں۔

    Show model answer

    2018ء میں دہشت گردی کے خلاف علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے کتابی شکل میں ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا جس پر 1800 سے زائد علمائے کرام کے دستخط ہیں۔ اس فتویٰ کو ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد نے شائع کیا اور اس کا اجرا اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ہوا۔ اس فتویٰ میں دہشت گردی، خون ریزی، خودکش حملوں اور ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کو، خواہ وہ کسی نام یا مقصد سے ہو، حرام قرار دیا گیا اور اس سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ اس فتویٰ کو تمام مسالک کے علاوہ مفتیان کرام کی ایک بڑی تعداد نے متفقہ طور پر منظور کیا اور پھر ریاست نے اسے قومی بیانیہ قرار دے دیا۔ اس فتویٰ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ جہاد صرف ریاست کا حق ہے، ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کسی کو اجازت نہیں اور ریاست کی اجازت کے بغیر کوئی جہاد نہیں کر سکتا۔ جہاد کا مقصد امن و سلامتی کا قیام اور مظلوموں کی مدد ہے۔ فساد فی الارض یعنی دہشت گردی بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ اللہ تعالیٰ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ جو لوگ معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں، اپنا نظریہ زبردستی اور دھونس سے نافذ کرنا چاہتے ہیں یا خود کو آئین و قانون سے بالا سمجھتے ہیں، وہ فسادی اور دہشت گرد ہیں اور اسلام کی تعلیمات سے آشنا نہیں ہوتے۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ فساد پھیلانے والوں سے خود کو دور رکھے۔ ایسے افراد یا جماعتیں جو اس کام میں ملوث رہی ہیں انھیں قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔

  4. Question 4 · 5 marks

    جہاد کی ضرورت، فضیلت اور مسلمان و ریاست کی ذمہ داریاں قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم جب تک مکہ مکرمہ میں تھے مسلح جہاد فرض نہیں ہوا تھا۔ جب آپ ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور کفار کی سازشوں اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رہا تو اللہ تعالیٰ نے جہاد فرض قرار دے دیا۔ ارشاد ہے: تم پر (اللہ کی راہ میں) قتال فرض کر دیا گیا ہے جب کہ وہ تمھیں (طبعاً) ناپسند ہے۔ (البقرۃ: 216) جہاد ایک عظیم الشان عبادت ہے جس میں مسلمان اپنا مال، وقت، صلاحیت اور بالآخر اپنی جان دین کی حفاظت اور سربلندی کے لیے قربان کر دیتا ہے۔ فرمایا: جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے میں زیادہ عظیم ہیں اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ (التوبۃ:

    20)مجاہد اللہ تعالیٰ کے راستے میں جان دے کر اپنے مقصد زندگی کی تکمیل کرتا ہے کیوں کہ اس کی جان کا حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ ارشاد ہے: بے شک اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس کے بدلے خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے۔ (التوبۃ: 111) نبی کریم نے فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910) ملت اسلامیہ کے کسی حصے پر ظلم ہو رہا ہو تو ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا اور ان سے ہر ممکن تعاون کرنا ہمارا مذہبی و ایمانی فریضہ ہے۔ مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ جہاد کے حقیقی تصور کو سمجھے اور دوسروں تک پہنچائے، ہر وقت اپنی جان و مال کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم رکھے اور ضرورت پڑنے پر ملت اسلامیہ اور دین اسلام کی خاطر اس عزم کو پورا کرے۔ مسلمان ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے مقابلے میں اپنی قوت تیار رکھے اور اہل اسلام کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کرے۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account