Class 9 Islamiyat · Chapter 6 · Test 11
سود کی حرمت
19 questions · 40 min · 38 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 5 of 19, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں سود کی حرمت کے احکام بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
سود اسلام میں قطعی طور پر حرام ہے۔ قرآن مجید میں ہے: اے ایمان والو! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (آل عمران: 130) اور فرمایا: اللہ نے تجارت کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کیا ہے۔ (البقرۃ: 275) قرآن مجید میں سود کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا اور سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور اس کو لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔
Question 2 · 2 marks
سود کے دنیوی و اخروی نقصانات اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
دنیوی نقصانات: سود سے بظاہر مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ مال میں نقصان، بے برکتی اور ناگہانی آفات کا باعث ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے۔ اخروی نقصانات: سود کھانے والا آخرت میں ذلیل و رسوا ہوگا اور اسے سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Question 3 · 2 marks
سود کے کوئی سے چار معاشرتی نقصانات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
1۔ دولت چند ہاتھوں میں سمٹ جاتی ہے، مال دار کے مال میں اضافہ ہوتا ہے اور غریب کی غربت و پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ 2۔ لوگ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ 3۔ صنعتوں اور کارخانوں میں سرمایہ کاری کم ہو جاتی ہے، بے روزگاری بڑھتی اور ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے۔ 4۔ مقروض شخص جرائم کا ارتکاب کرتا ہے یا خود کشی کر لیتا ہے اور سودی معاملات سے آئے روز لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا بازار گرم رہتا ہے۔
Question 4 · 2 marks
سودی لین دین کی ممانعت کی حکمت واضح کریں۔
Show model answerHide model answer
سود کی حرمت کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پورا معاشرہ ترقی نہیں کرتا بلکہ دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگتی ہے۔ مال دار کے مال میں تو اضافہ ہوتا ہے لیکن غریب کی غربت اور پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لوگ محنت چھوڑ کر سودی لین دین میں لگ جاتے ہیں جس سے صنعتوں میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے اور ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے۔
Question 5 · 2 marks
سود کا معنیٰ و مفہوم لکھیں۔
Show model answerHide model answer
سود کو عربی زبان میں ربا کہتے ہیں۔ سود کا معنیٰ ہے: قرض دے کر اس پر مشروط اضافہ یا نفع لینا۔ جیسے ایک ہزار روپے کسی کو قرض دینا اور واپس لیتے وقت یہ شرط لگانا کہ ایک ہزار کے بجائے پندرہ سو روپے دینے ہوں گے، یہ اضافی پانچ سو روپے کا شمار سود میں ہوگا۔
More tests in حسنِ معاملات و معاشرت
- قسم کے احکام و مسائل
MCQs · 28 questions · 25 min · 28 marks
- قسم کے احکام و مسائل
Short questions · 18 questions · 30 min · 36 marks
- قسم کے احکام و مسائل
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- گواہی کے احکام و مسائل
MCQs · 31 questions · 25 min · 31 marks
- گواہی کے احکام و مسائل
Short questions · 17 questions · 35 min · 34 marks
- گواہی کے احکام و مسائل
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)
MCQs · 38 questions · 35 min · 38 marks
- حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)
Short questions · 17 questions · 35 min · 34 marks
- حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- سود کی حرمت
MCQs · 39 questions · 35 min · 39 marks
- سود کی حرمت
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- اسلامی ریاست
MCQs · 41 questions · 30 min · 41 marks
- اسلامی ریاست
Short questions · 20 questions · 35 min · 40 marks
- اسلامی ریاست
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
- جہاد فی سبیل اللہ
MCQs · 37 questions · 30 min · 37 marks
- جہاد فی سبیل اللہ
Short questions · 16 questions · 30 min · 32 marks
- جہاد فی سبیل اللہ
Long questions · 4 questions · 20 min · 20 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.