سود کی حرمت

Long questions

4 questions · 20 min · 20 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سود کی حرمت پر مضمون تحریر کریں۔

    Show model answer

    سود کو عربی زبان میں ربا کہتے ہیں۔ سود کا معنیٰ ہے: قرض دے کر اس پر مشروط اضافہ یا نفع لینا۔ جیسے ایک ہزار روپے قرض دے کر پندرہ سو واپس لینے کی شرط لگانا۔ قرض دے کر مقروض سے کوئی اور فائدہ لینا (جیسے اس کے مکان میں رہائش اختیار کر کے کرایہ نہ دینا یا کم دینا) یا غلہ ادھار لے کر زیادہ واپس کرنا (پانچ کلو گندم کی جگہ سات کلو) بھی سود کی شکلیں ہیں۔ سود اسلام میں قطعی طور پر حرام ہے کیوں کہ یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے مفت خوری، لالچ، خود غرضی، سنگ دلی اور مفاد پرستی جیسی اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ سود معاشی و اقتصادی تباہ کاریوں کا ذریعہ بھی ہے، اسی وجہ سے قرآن مجید نے سود سے منع کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اے ایمان والو! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (آل عمران: 130) اللہ نے تجارت کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کیا ہے۔ (البقرۃ: 275) قرآن مجید میں سود کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ سود سے بظاہر مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ مال میں نقصان، بے برکتی اور ناگہانی آفات کا باعث ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ سود کا نقصان صرف دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں بھی سود کھانے والا ذلیل و رسوا ہوگا۔ یہودیت و مسیحیت سمیت ہر مذہب میں سود ہمیشہ سے ناجائز رہا ہے، حتیٰ کہ مشرکین مکہ بھی اس کو حرام سمجھتے تھے۔ سودی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا اور سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور اس کو لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔ سونا، چاندی، گندم، جو، کھجور اور نمک کے سودے میں ادھار اور اضافے کو ممنوع قرار دیا، اس کو ربا الفضل کہتے ہیں۔ سود کی حرمت کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پورا معاشرہ ترقی نہیں کرتا بلکہ دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگتی ہے، مال دار کے مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن غریب کی غربت اور پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لوگ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، صنعتوں اور کارخانوں میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے، بے روزگاری بڑھتی ہے اور ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے۔ مقروض شخص جرائم کا ارتکاب کرتا ہے یا خود کشی کر لیتا ہے اور لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا بازار گرم رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سود کو حرام قرار دیا لیکن تجارت، ملازمت، صنعت، زراعت اور دوسرے حلال ذرائع سے نفع کمانے کی اجازت دی ہے اور ضرورت مند کو قرض حسنہ دینے کی ترغیب دی ہے۔ ہمیں ہمیشہ حلال مال کمانا چاہیے کیوں کہ حلال میں برکت بھی ہے اور سکون بھی۔

  2. Question 2 · 5 marks

    سود کا مفہوم اور اس کی مختلف صورتیں مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔

    Show model answer

    سود کو عربی زبان میں ربا کہتے ہیں۔ سود کا معنیٰ ہے: قرض دے کر اس پر مشروط اضافہ یا نفع لینا۔ پہلی صورت: جیسے ایک ہزار روپے کسی کو قرض دینا اور واپس لیتے وقت یہ شرط لگانا کہ ایک ہزار روپے کے بجائے پندرہ سو روپے دینے ہوں گے، یہ اضافی پانچ سو روپے کا شمار سود میں ہوگا۔ دوسری صورت: قرض دے کر مقروض سے روپے پیسے کے علاوہ کوئی اور فائدہ لینا بھی سود ہے۔ جیسے کسی کو قرض دیا اور اس مکان میں رہائش اختیار کر لی لیکن کرایہ ادا نہ کیا یا کم دیا، یہ بھی سود کی ایک شکل ہے۔ تیسری صورت: کسی سے غلہ وغیرہ ادھار پر لیا لیکن جب واپس کیا تو جتنا لیا تھا اس سے زیادہ واپس کیا، یہ بھی سود ہے۔ جیسے کسی سے پانچ کلو گندم لی لیکن جب واپس کی تو سات کلو واپس کی، یہ بھی سود کی ایک شکل ہے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    سود کے انفرادی، اجتماعی، دینی اور دنیوی نقصانات تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    سود ایک ایسی لعنت ہے جس سے مفت خوری، لالچ، خود غرضی، سنگ دلی اور مفاد پرستی جیسی اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں اور یہ معاشی و اقتصادی تباہ کاریوں کا ذریعہ ہے۔ سود سے بظاہر مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ مال میں نقصان، بے برکتی اور ناگہانی آفات کا باعث ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ سود کھانے والا آخرت میں ذلیل و رسوا ہوگا۔ قرآن مجید میں سود کو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا اور سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔ معراج کی رات آپ نے سود کھانے والوں کو ایسی حالت میں دیکھا کہ ان کے پیٹ بڑے مکانوں کی طرح تھے جن میں سانپ باہر سے دکھائی دے رہے تھے۔ (سنن ابن ماجہ: 2273) سود کی وجہ سے پورا معاشرہ ترقی نہیں کرتا بلکہ دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگتی ہے، مال دار کے مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن غریب کی غربت اور پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ سود کا رواج عام ہونے سے لوگ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، اپنا روپیہ پیسا سودی لین دین میں لگا دیتے ہیں جس سے صنعتوں اور کارخانوں میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے، اس طرح نہ صرف بے روزگاری بڑھتی ہے بلکہ ملکی ترقی کا پہیہ بھی جام ہو جاتا ہے۔ جب مقروض شخص پر سود کی وجہ سے قرض کا بوجھ بڑھتا چلا جاتا ہے تو وہ سود اتارنے کے لیے یا تو جرائم کا ارتکاب کرتا ہے یا خود کشی کر لیتا ہے۔ سودی معاملات کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔

  4. Question 4 · 5 marks

    جائز ذرائع آمدن اور قرض حسنہ کی ترغیب کے بارے میں اسلامی تعلیمات بیان کریں۔

    Show model answer

    اللہ تعالیٰ نے سود کو حرام قرار دیا ہے لیکن ہمیں تجارت، ملازمت، صنعت، زراعت اور دوسرے حلال ذرائع سے نفع کمانے کی اجازت بھی دی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنا مال کسی حلال کاروبار میں لگا کر نفع کمانا چاہتا ہے تو اسے بھی منع نہیں کیا گیا۔ حلال چیزوں کی خرید و فروخت کی اجازت ہے اور ان میں قانون کے مطابق نفع و نقصان کی بنیاد پر کاروبار کی اجازت ہے۔ تجارت ایک بہت فضیلت والا کام ہے، سچے اور امانت دار تاجر کو قیامت کے دن اعلیٰ درجات کی بشارت سنائی گئی ہے۔ کسی انسان کو اس کی ضرورت اور مجبوری کی حالت میں قرض دینا بہت فضیلت کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کسی انسان کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بغیر نفع کے جو قرض دیا جاتا ہے اسے قرض حسنہ کہتے ہیں۔ صدقے کی طرح قرض حسنہ بھی ایک نیکی ہے۔ صدقے میں دیے ہوئے پیسے واپس نہیں لیے جاتے جب کہ قرض حسنہ میں وہ پیسے واپس لیے جاتے ہیں۔ نبی کریم نے فرمایا کہ معراج کی رات میں نے جنت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا کہ صدقہ کا دس گنا اور قرض دینے والے کو قرض کا اٹھارہ گنا اجر ملتا ہے۔ (سنن ابن ماجہ: 2431) حضرت عمر فاروق کا معمول تھا کہ وہ کسی کو قرض دیتے، جب وہ واپس کرنے آتا تو اسے قرض معاف فرما دیتے۔ کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ پہلے میں قرض کا ثواب حاصل کرتا ہوں اور پھر صدقے کا ثواب بھی پا لیتا ہوں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ حلال مال کمائیں، ہمارے پیٹ میں اترنے والا لقمہ اور جسم کا لباس بھی حلال مال کا ہو۔ حلال مال میں برکت بھی ہے اور سکون بھی جب کہ حرام طریقے سے کمایا گیا مال دنیا میں بے سکونی، پریشانی اور بے برکتی کا ذریعہ بنتا ہے اور آخرت میں اس کا سخت حساب ہوگا۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account