قسم کے احکام و مسائل

Long questions

4 questions · 20 min · 20 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    قرآن و سنت کی روشنی میں قسم کے احکام و مسائل بیان کریں۔

    Show model answer

    قسم کو قرآن و حدیث میں یمین کہا جاتا ہے۔ اصطلاحی مفہوم میں کسی مسلمان کا اللہ تعالیٰ کا نام لے کر پختہ عزم کرنا اور دوسرے شخص کو یقین دہانی کروانا یمین کہلاتا ہے۔ قرآن مجید میں فرمایا: اللہ تمھاری لایعنی (بے مقصد) قسموں پر مواخذہ نہیں کرے گا لیکن وہ تم پر ان قسموں پر مواخذہ کرے گا جو تم نے پختہ ارادے سے کھائی ہیں۔ اس کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے، یا انھیں لباس پہنانا یا ایک غلام کو آزاد کرنا ہے، پھر جو یہ نہ پائے تو تین دن کے روزے رکھے۔ (المائدہ:

    89)1۔ قسم صرف اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ہو، والدین، نبی کریم یا کسی مقدس چیز کی قسم کا شریعت میں کوئی تصور نہیں۔ نبی کریم کا ارشاد ہے: اللہ تمھیں آباء و اجداد کی قسم اٹھانے سے منع فرماتا ہے۔ (صحیح مسلم: 4254) اور فرمایا: جس نے اللہ کے علاوہ کسی چیز کی قسم اٹھائی گویا اس نے شرک کیا۔ (جامع ترمذی: 1535) 2۔ جائز کام سے رکنے کی قسم اٹھائی ہو تو قسم توڑ دی جائے اور کفارہ ادا کیا جائے، جیسا کہ نبی کریم کے ارشاد (صحیح مسلم: 4271) میں ہے۔ 3۔ کفارہ یہ ہے کہ دس مساکین کو کھانا کھلائے یا لباس پہنائے یا ہر عیب سے پاک غلام آزاد کرے، اگر طاقت نہ ہو تو تین روزے رکھے۔ 4۔ قسم کی اقسام: یمین منعقدہ (مستقبل کے کام کی قسم، اس کا کفارہ ہے)، یمین غموس (ماضی کے واقعے پر جھوٹی قسم، کفارہ نہیں، گناہ کبیرہ ہے) اور یمین لغو (گمان کے مطابق قسم مگر واقعہ اس طرح نہ ہونا، اس پر درگزر ہے)۔ 5۔ جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے اور جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔

  2. Question 2 · 5 marks

    قسم کی اقسام اور ان کے احکام تفصیل سے لکھیں۔

    Show model answer

    قسم کی تین اقسام ہیں: 1۔ یمین منعقدہ: مستقبل میں کسی کام کے حوالے سے قسم اٹھانا یمین منعقدہ کہلاتا ہے، اگر قسم توڑ دی جائے تو اس کا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ 2۔ یمین غموس: ماضی کے کسی واقعے پر جھوٹی قسم اٹھانا یمین غموس کہلاتا ہے۔ اس قسم پر کفارہ نہیں ہوتا، لیکن اسلام نے اس قسم کو ناپسند کیا ہے، یہ گناہ کبیرہ ہے۔ 3۔ یمین لغو: روزمرہ کی گفتگو میں اپنے گمان کے مطابق صحیح قسم اٹھانا لیکن واقعہ اس طرح نہ ہونا یمین لغو کہلاتا ہے۔ اس طرح کی قسم سے اللہ رب العزت نے درگزر فرمایا ہے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    قسم کا کفارہ کب اور کن صورتوں میں ادا کیا جاتا ہے؟ تفصیل سے لکھیں۔

    Show model answer

    قسم توڑنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے کفارہ مقرر فرمایا ہے۔ جب کوئی شخص مستقبل کے کسی کام کے بارے میں پختہ ارادے سے قسم اٹھائے (یمین منعقدہ) اور پھر اسے توڑ دے تو کفارہ لازم ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی جائز کام سے رکنے کی قسم اٹھا لے اور خیر و بھلائی اس کی مخالف سمت میں ہو تو وہ خیر والی صورت اختیار کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ (صحیح مسلم: 4271) مثلاً کوئی اللہ کی قسم اٹھا کر کہے کہ میں فلاں دوست یا ماں باپ یا استاد سے بات نہیں کروں گا تو وہ قسم توڑے اور کفارہ ادا کرے۔ کفارہ یہ ہے کہ اگر چاہے تو دس مساکین کو (اوسط درجے کا) کھانا کھلا دے، چاہے تو دس مساکین کو لباس پہنا دے، ایسا غلام یا لونڈی آزاد کرے جو ہر قسم کے عیب سے پاک ہو۔ اگر ان تین اشیا میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو تین روزے رکھے۔ یمین غموس پر کفارہ نہیں اور یمین لغو پر اللہ تعالیٰ نے درگزر فرمایا ہے۔

  4. Question 4 · 5 marks

    قسم کی انفرادی و اجتماعی اہمیت بیان کریں اور جھوٹی قسم کے نقصانات تحریر کریں۔

    Show model answer

    مسلمان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتا بلکہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ سچ بولنے سے انسان کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اس کی بات پر یقین کرتے ہیں اور اسے اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے بلا ضرورت قسم نہ اٹھائی جائے۔ اگر بات بات پر قسم اٹھانے کا رواج عام ہو جائے تو اس سے نہ صرف وقت ضائع ہوگا بلکہ ایک دوسرے سے اعتماد بھی اٹھ جائے گا اور بداعتمادی کی فضا قائم ہوگی جو حسن معاملات و معاشرت کے خلاف ہے۔ جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے۔ جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت ہی نہیں فرمائے گا۔ جھوٹی قسم یا حلف انفرادی اور اجتماعی بربادی کا سبب بنتے ہیں۔ ہمیں ان سے بچنے کی دعا اور عملی طور پر کوشش بھی کرنی چاہیے۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account