حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا ذوقِ عبادت

Short questions

10 questions · 20 min · 23 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 10, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    نبی کریم ﷺ عبادت کا کس قدر اہتمام فرماتے تھے؟ ایک مثال دیں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ اعلان نبوت سے پہلے بھی اللہ تعالیٰ کی بے حد عبادت فرمایا کرتے تھے۔ آپ ﷺ کی مبارک زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزرتا تھا، ہر وقت اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے اور نمازوں کا خاص اہتمام فرماتے۔

    مثال: نماز اور کثرت عبادت کی وجہ سے آپ ﷺ کے پاؤں مبارک میں ورم آ جاتے۔ عرض کیا گیا کہ آپ ﷺ تو گناہوں سے پاک ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں (جامع ترمذی: 412)۔

  2. Question 2 · 3 marks

    حضرت عائشہ صدیقہ نے نبی کریم ﷺ کی رات کی عبادت کا کیا معمول بیان فرمایا؟

    Show model answer

    حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ رسول اکرم ﷺ رات کے ابتدائی حصے میں سو جاتے تھے، پھر اٹھ کر قیام کرتے، سحری کے قریب وتر پڑھتے، پھر اپنے بستر پر تشریف لاتے۔ پھر جب فجر کی اذان سنتے تو تیزی سے نماز کی تیاری فرماتے۔

  3. Question 3 · 3 marks

    نبی کریم ﷺ نے عبادت میں میانہ روی کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عمرو کو کیا نصیحت کی؟

    Show model answer

    حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے پوچھا: کیا یہ صحیح ہے کہ تم رات بھر عبادت کرتے ہو اور ہر دن روزہ رکھتے ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ایسا نہ کرو، عبادت بھی کرو اور آرام بھی، روزے بھی رکھو اور کھاؤ پیو بھی، کیوں کہ تمھارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، آنکھوں کا بھی تم پر حق ہے، تم سے ملاقات کے لیے آنے والوں کا بھی تم پر حق ہے، تمھاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے (صحیح بخاری: 6134)۔

  4. Question 4 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ غارِ حرا کیوں تشریف لے جاتے تھے؟

    Show model answer

    عبادت میں یک سوئی حاصل کرنے کے لیے آپ ﷺ غارِ حرا میں تشریف لے جایا کرتے تھے۔ اسی غار میں عبادت کے دوران حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور آپ ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    تلاوت قرآن اور روزوں کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا کیا معمول تھا؟

    Show model answer

    قرآن مجید کی تلاوت سے آپ ﷺ کو خاص شغف تھا۔ آپ ﷺ فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفلی روزے بھی رکھتے تھے۔

More tests in اُسوۂ رسول (خاتم النبیین ﷺ) اور ہماری زندگی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account