حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سخاوت و ایثار

Short questions

14 questions · 30 min · 34 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 14, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    نبی کریم ﷺ کی سخاوت کی ایک مثال تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے جو کچھ مانگا جاتا آپ ﷺ عطا فرما دیتے۔ ایک شخص حاضر ہوا اور سوال کیا تو آپ ﷺ نے اسے صدقے کے مال میں سے اتنی بکریاں دینے کا حکم فرمایا کہ وہ دو پہاڑوں کے درمیان کو بھر دیتیں۔ وہ اپنی قوم کی طرف لوٹا اور کہنے لگا: اے میری قوم اسلام لے آؤ، بے شک محمد ﷺ اس قدر عطا فرماتے ہیں کہ محتاجی کا خوف نہیں رہتا (صحیح مسلم: 6021)۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی سخاوت کی ایک مثال بیان کریں۔

    Show model answer

    ایک بار سیدہ فاطمہ زہرا اور حضرت علی المرتضیٰ روزے سے تھے۔ افطار کے وقت ایک سائل نے دستک دی کہ وہ بھوکا ہے تو انھوں نے سب کچھ اسے عطا کر دیا اور خود پانی سے روزہ افطار کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

  3. Question 3 · 3 marks

    غزوۂ تبوک کے موقع پر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے کس طرح سخاوت کا مظاہرہ فرمایا؟

    Show model answer

    غزوۂ تبوک 9 ہجری کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آج کوئی ایسا شخص ہے جو لشکر کی تیاری میں میری مدد کرے تو میں اس کو جنت کی بشارت دیتا ہوں۔ حضرت ابوبکر صدیق نے اپنا سب مال و اسباب آپ ﷺ کی بارگاہ میں پیش کر دیا، حضرت عمر فاروق نے گھر کا نصف مال پیش کیا اور حضرت عثمان غنی نے سیکڑوں اونٹ، گھوڑے اور اشرفیاں پیش کر دیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    سخاوت کا کیا مطلب ہے؟

    Show model answer

    سخاوت کا معنی کھلے دل سے خرچ کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو مال عطا فرمایا ہے، اس میں سے اللہ تعالیٰ کی خوش نودی حاصل کرنے کے لیے اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا سخاوت کہلاتا ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    ایثار کسے کہتے ہیں؟

    Show model answer

    انسان اگر اپنی ضرورت اور حاجت کے باوجود خرچ کرے تو یہ بہترین سخاوت ہے، اسی کو ایثار کہا جاتا ہے۔

More tests in اُسوۂ رسول (خاتم النبیین ﷺ) اور ہماری زندگی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account