خواتین کے ساتھ حسنِ سلوک

Short questions

14 questions · 30 min · 28 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 14, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آمد پر نبی کریم ﷺ ان کے ساتھ کس طرح حسنِ سلوک کرتے تھے؟

    Show model answer

    حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جب نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتیں تو آپ ﷺ انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے کھڑے ہو جاتے، ان کا ہاتھ پکڑتے، ان کی پیشانی کو بوسہ دیتے اور انھیں اپنی جگہ پر بٹھاتے۔ (شعب الایمان: 8927)

  2. Question 2 · 2 marks

    دو بیٹیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے والے کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے کیا ارشاد فرمایا؟

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے دو بیٹیوں کی ان کے جوان ہونے تک پرورش کی، وہ اور میں قیامت کے دن اس طرح قریب ہوں گے۔ آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو ملاتے ہوئے یہ بات فرمائی۔ (صحیح مسلم: 6695)

  3. Question 3 · 2 marks

    معاشرتی زندگی میں خواتین کے احترام کے حوالے سے ہمیں کون سے اقدامات اٹھانے چاہییں؟

    Show model answer

    1)خواتین پر آوازیں نہ کسنا، گھور کر نہ دیکھنا اور ان کا مذاق نہ اڑانا۔

    2)ان کے تعلیمی اداروں کے باہر غیر ضروری ٹھیلنے سے اور ان کے راستوں میں بیٹھنے سے اجتناب کرنا۔

    3)عوامی مقامات پر شرم و حیا، تہذیب اور اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنا۔

    4)ملازمت پیشہ خواتین کا زیادہ احترام کرنا۔

  4. Question 4 · 2 marks

    خواتین کا معاشرے اور خاندان میں کیا مقام ہے؟

    Show model answer

    خواتین خاندان اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ خواتین کو حقوق دیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    اسلام نے خواتین کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

    Show model answer

    بدقسمتی سے مختلف تہذیبوں اور معاشروں میں خواتین کو بہت سے حقوق سے محروم رکھا گیا اور وہ ظلم و ستم کا نشانہ بنیں۔ اسلام نے خواتین کے حقوق ادا کرنے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیا۔

More tests in اُسوۂ رسول (خاتم النبیین ﷺ) اور ہماری زندگی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account