حضرت امام زین العابدین

Long questions

4 questions · 20 min · 20 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    حضرت امام زین العابدین کے حالات زندگی تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    حضرت امام زین العابدین نبی کریم کے خاندان کے عظیم فرد، حضرت امام حسین کے صاحب زادے ہیں۔ آپ کا نام علی، کنیت ابو الحسن، لقب زین العابدین (عبادت گزاروں کی زینت) اور سید الساجدین (کثرت سے سجدہ کرنے والا) ہے۔ آپ مدینہ منورہ میں 38 ہجری میں پیدا ہوئے اور آپ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔ آپ نے دو سال اپنے دادا حضرت علی، دس سال چچا حضرت امام حسن اور تیئس (23) سال اپنے والد حضرت امام حسین کی تربیت میں گزارے اور مختلف علوم حاصل کیے۔ عبادت و تقویٰ میں آپ کو بڑی شہرت حاصل تھی، فرائض کے ساتھ کثرت سے نوافل پڑھتے، وضو کے وقت چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا اور جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا۔ غربا و مساکین کی مدد کرنا دینی فریضہ سمجھتے اور رات کے اندھیرے میں ان کی ضروریات پوری کرتے۔ آپ کا علم و فضل سب کے ہاں مسلّمہ تھا۔ امام زہری، سعید بن مسیب، امام مالک اور امام شافعی نے آپ کے علم و فضل اور مقام کا اعتراف کیا۔ آپ کے شاگردوں میں امام محمد باقر، امام زہری، عمرو بن دینار، ہشام بن عروہ اور یحییٰ بن سعید وغیرہ شامل ہیں۔ سانحہ کربلا 61 ہجری کے وقت آپ کی عمر 23 سال تھی، آپ بیمار تھے اور بچ جانے والوں میں سے تھے۔ آپ کو دمشق میں یزید کے سامنے لایا گیا، کوفہ اور شام میں آپ نے اسلام کی حقانیت اور ظلم و عدل پر خطبات دیے۔ آپ کی تصانیف میں صحیفہ سجادیہ اور رسالۃ الحقوق مشہور ہیں۔ 25 محرم 95 ہجری میں 57 برس کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں اپنے چچا امام حسن کے پہلو میں دفن ہوئے۔ آپ کی اولاد میں امام محمد باقر، حضرت عیسیٰ اور حضرت زید شامل ہیں۔

  2. Question 2 · 5 marks

    حضرت امام زین العابدین کی عبادت و ریاضت، تقویٰ اور علمی مقام پر روشنی ڈالیں۔

    Show model answer

    سیدنا امام زین العابدین کی عبادت و تقویٰ میں بڑی شہرت تھی اس بنا پر انھیں زین العابدین کہا جاتا ہے۔ آپ فرائض ادا کرنے کے ساتھ کثرت سے نوافل پڑھا کرتے تھے۔ نماز کے لیے وضو فرماتے تو چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا اور جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا اور فرماتے کہ تم نہیں جانتے کہ میں اب کس ذات کے سامنے جا کر کھڑا ہونے والا ہوں۔ غربا و مساکین کی مدد کو دینی فریضہ سمجھتے اور رات کے اندھیرے میں ضروریات پوری کرتے، فرماتے کہ جو صدقہ رات کے اندھیرے میں دیا جائے وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سائل تک پہنچنے سے پہلے اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے۔ آپ کا علم و فضل سب کے ہاں مسلّمہ ہے۔ علم اور دین کی مسند پر آپ کی پرورش ہوئی، دین میں آپ امام اور علم کا مینار تھے۔ تقویٰ، عبادات اور خشوع و خضوع میں آپ اپنی مثال آپ تھے، یہاں تک کہ اپنے دور کے سب سے بڑے متقی اور فقیہ ہونے پر اہل اسلام کا اتفاق ہے۔ امام زہری، حضرت سعید بن مسیب، امام مالک اور امام شافعی نے آپ کے علم و فضل اور مقام و مرتبے کی گواہی دی۔ مدینہ منورہ میں آپ سے قرآن کی تفسیر، احادیث نبوی اور حلال و حرام کا علم حاصل کرنے والوں میں امام محمد باقر، امام زہری، عمرو بن دینار اور ہشام بن عروہ شامل ہیں۔ حج کے موقع پر جب ہشام بن عبد الملک نے آپ کو پہچاننے سے انکار کیا تو مشہور شاعر فرزدق نے آپ کی شان میں قصیدہ پڑھا جس میں آپ کو بہترین بندگان خدا کے فرزند، پرہیز گار، پاک و پاکیزہ اور ہدایت کا پرچم قرار دیا۔

  3. Question 3 · 5 marks

    واقعہ کربلا میں اور اس کے بعد حضرت امام زین العابدین کا کردار تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    سانحہ کربلا 61 ہجری کے وقت آپ کی عمر 23 سال تھی۔ اس وقت آپ بیمار تھے اور واقعہ کربلا میں بچ جانے والے افراد میں سے تھے۔ معروف سیرت نگار ابن سعد طبقات میں لکھتے ہیں کہ مسلسل بیمار رہنے کے باوجود سیدنا علی بن حسین، زین العابدین، میدان کربلا میں موجود تھے۔ 10 محرم کو نماز ظہر پر حضرت امام حسین نے ان سے آخری ملاقات کی، ان کو اپنی انگوٹھی سونپی اور خاص نصیحتیں کیں لیکن بیماری کی شدت کی بنا پر وہ لڑائی میں شریک نہ ہو سکے۔ آپ کو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دمشق میں اموی حکمران یزید کے سامنے لایا گیا۔ کوفہ اور شام میں آپ نے اسلام کی حقانیت اور ظلم و عدل کے موضوع پر کئی خطبات دیے جو اپنا ایک خاص علمی، ادبی اور روحانی مقام رکھتے ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق سے مروی ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد آپ کی ہمیشہ یہ حالت رہی کہ آپ دن کو روزہ رکھتے اور رات اللہ کی عبادت میں گزار دیتے۔ افطار کے وقت جب کھانا اور پانی سامنے آتا تو فرماتے کہ میرے باپ اور بھائی بھوکے اور پیاسے شہید ہوئے، افسوس یہ کھانا اور پانی ان کو نہ ملا اور رونے لگتے، یہاں تک کہ بمشکل چند لقمے کھاتے اور چند گھونٹ پانی پیتے۔

  4. Question 4 · 5 marks

    حضرت امام زین العابدین کی تصانیف اور اقوال زریں تحریر کریں۔

    Show model answer

    امام زین العابدین کی کتب میں سے دعاؤں پر مشتمل ایک کتاب صحیفہ سجادیہ کے نام سے مشہور ہے۔ نامور مصری مفسر امام طنطاوی لکھتے ہیں کہ جب بھی میں اس کتاب میں ذکر و مناجات پڑھتا ہوں تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ مخلوق کے عام کلام سے بالا خاص جذب و کیف میں کہے گئے اذکار ہیں۔ آپ کی ایک اور تصنیف رسالۃ الحقوق کے نام سے ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے حقوق کے علاوہ انسان کے اپنے اوپر حقوق، کان، ناک، آنکھ، زبان اور دیگر اعضا کے حقوق ذکر کیے گئے ہیں، اس کتاب میں غیر مسلموں کے حقوق کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ آپ کے بہت سے اقوال زریں مشہور ہیں جن میں سے چند یہ ہیں: 1۔ اجنبی وہ نہیں جو شام و یمن کے شہروں میں اجنبی ہو، اجنبی تو وہ ہے جس کے لیے قبر اور کفن اجنبی ہوں۔ 2۔ ہر مسافر کا حق ہے کہ مقیم لوگ اس کو جگہ اور سکونت میں حصہ دار بنائیں۔ 3۔ تربیت اولاد تمھاری ذمہ داری ہے، اس فریضے کی بابت تم جواب دہ ہو، ان کی بہتر پرورش کرو، انھیں نیک آداب سکھاؤ، ان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی فرماں برداری میں لاؤ، اس حوالے سے تم جزا یا سزا پاؤ گے۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account