صحابیات

Short questions

20 questions · 35 min · 40 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 20, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت شفاؓ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کا نام شفا اور والد کا نام عبداللہ بن عبد شمس تھا۔ والدہ کا نام فاطمہ بنت وہب تھا۔ آپؓ کا نکاح حضرت ابو حثمہ بن حذیفہ عدویؓ سے ہوا۔ آپؓ نے ہجرت سے قبل اسلام قبول کیا۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت شفاؓ کی نبی کریم ﷺ سے محبت کا کیا عالم تھا؟

    Show model answer

    حضرت شفاؓ کو نبی کریم ﷺ سے بہت محبت تھی۔ انھوں نے آپ ﷺ کے لیے علیحدہ بچھونا بنا رکھا تھا جس پر آپ ﷺ تشریف فرما ہوتے اور اس میں آپ ﷺ کا پسینہ جذب ہوتا تھا۔ ان کی اولاد نے ان تبرکات کو نہایت محبت و عقیدت سے محفوظ رکھا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    حضرت ام سلیمؓ نے غزوات میں کیا خدمات سرانجام دیں؟

    Show model answer

    حضرت ام سلیمؓ نے غزوات میں حصہ لیا۔ نبی کریم ﷺ انصار کی چند عورتوں اور خصوصاً حضرت ام سلیمؓ کو غزوات میں ساتھ رکھتے تھے۔ یہ خواتین لوگوں کو پانی پلاتیں اور زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی تھیں۔ آپؓ نے غزوہ احد، خیبر اور حنین میں شرکت فرمائی۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حضرت ام سلیمؓ کی نبی کریم ﷺ سے محبت کا کوئی ایک واقعہ تحریر کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ ایک دفعہ حضرت ام سلیمؓ کے ہاں تشریف لے گئے اور ان کی مشک سے پانی پیا۔ انھوں نے مشک کا وہ ٹکڑا کاٹ کر اپنے پاس محفوظ کر لیا کیوں کہ نبی کریم ﷺ کے ہونٹ مبارک اس سے مس ہوئے تھے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حضرت ام عطیہؓ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کا نام نسیبہ بنت حارث اور کنیت ام عطیہ تھی۔ آپؓ کا تعلق انصار کے قبیلے ابو مالک بن النجار سے تھا۔ آپؓ ہجرتِ مدینہ سے قبل مسلمان ہوئیں۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account