حضرت انس بن مالکؓ

Short questions

12 questions · 25 min · 24 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت انس بن مالکؓ کو نبی کریم ﷺ سے محبت کا کیا عالم تھا؟ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کو حضور اکرم ﷺ سے اتنی محبت تھی کہ صبح اٹھ کر شانۂ نبوت کی زیارت سے آنکھوں کو ٹھنڈا کرتے تھے۔ صبح کی تاریکی میں حضرت ام سلیمؓ کا یہ کم سن بچہ بستر راحت سے اٹھتا اور نبی کریم ﷺ کا سامانِ وضو مہیا کرنے کے لیے مسجدِ نبوی کا راستہ لیتا۔ ایامِ شباب میں شمعِ نبوت پر پروانہ وار فدا تھے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت انس بن مالکؓ نے کتنے سال نبی کریم ﷺ کی خدمت کی؟

    Show model answer

    آپؓ نے کم و بیش دس برس نبی کریم ﷺ کی وفات تک خدمت کی۔ اس عرصے میں نبی کریم ﷺ کبھی خفا نہ ہوئے اور نہ کسی کام کے بارے میں یہ فرمایا کہ اب تک کیوں نہ ہوا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ کے دیارِ اقدس پر حاضری کے حوالے سے حضرت انس بن مالکؓ کا کیا معمول تھا؟

    Show model answer

    آپؓ فجر کی نماز سے پہلے دیارِ اقدس پر حاضر ہو جاتے اور دوپہر کو اپنے گھر واپس آتے۔ ظہر کے وقت پھر حاضر ہوتے اور عصر تک رہتے، نماز عصر پڑھ کر اپنے گھر کا رخ کرتے۔ سفر و حضر میں ہمیشہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ رہتے تھے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ نے حضرت انس بن مالکؓ کے لیے کیا دعا فرمائی؟ اور اس سے انھیں کیا برکات حاصل ہوئیں؟

    Show model answer

    حضرت ام سلیمؓ کے عرض کرنے پر نبی کریم ﷺ نے دعا فرمائی: اے اللہ! انس کے مال میں اضافہ فرما اور اس کی اولاد زیادہ کر اور جو تو نے اسے عطا فرمایا ہے اس میں برکت دے۔ (صحیح مسلم: 2480) اس دعا کی برکت سے آپؓ انصار میں سب سے زیادہ مال دار ہوئے اور بیٹوں، بیٹیوں اور پوتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہو گئی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حضرت انس بن مالکؓ کی چند صفات بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؓ حبِ رسول ﷺ، اتباعِ سنت اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں نمایاں تھے۔ آپؓ نہایت ملنسار، صبر و استقامت والے، سادہ گفتگو کرنے والے اور راست گو تھے۔ آپؓ کی طبیعت فیاض تھی اور آپؓ انتہائی سادہ کھانا تناول فرماتے تھے۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account