حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ

Short questions

12 questions · 25 min · 24 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کا نام عبداللہ اور کنیت ابو محمد اور ابو عبدالرحمٰن تھی۔ والد کا نام عمرو بن العاصؓ اور والدہ کا نام ریطہ بنت منبہ تھا۔ آپؓ نے اپنے والد سے پہلے اسلام قبول کیا۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ کے زہد و تقویٰ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

    Show model answer

    زہد و تقویٰ آپؓ کی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا۔ رسول اللہ ﷺ کی صحبت سے جو وقت بچتا وہ یادِ الٰہی میں گزارتے۔ دن بھر روزے کی حالت میں رہتے اور رات عبادت میں گزارتے تھے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ کی اہلِ بیت سے محبت کا کوئی ایک واقعہ بیان کریں۔

    Show model answer

    حضرت رجاءؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ مسجدِ نبوی میں بیٹھے تھے اور حضرت عبداللہ بن عمروؓ اور حضرت ابو سعید خدریؓ بھی موجود تھے۔ حضرت امام حسینؓ کو آتے دیکھ کر آپؓ نے فرمایا: کیا میں تمھیں اس شخص کے بارے میں آگاہ نہ کروں جو آسمان والوں کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ محبوب ہے؟ پھر فرمایا: یہ حضرت حسین بن علیؓ ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ نے کب اور کہاں وفات پائی؟

    Show model answer

    آپؓ نے 65 ہجری میں فسطاط میں وفات پائی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ کی دینی و علمی خدمات تحریر کریں۔

    Show model answer

    آپؓ نے رسول اللہ ﷺ کے ارشادات جمع کرکے صحیفہ صادقہ مرتب کیا۔ آپؓ سے تقریباً سات سو احادیث مروی ہیں۔ آپؓ کو علم و فضل کے لحاظ سے صحابہ میں ممتاز مقام حاصل تھا۔ آپؓ کے حلقہ درس میں دور دراز سے لوگ آتے تھے۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account