صوفیہ کرام

Short questions

21 questions · 40 min · 42 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 21, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت امام قشیریؒ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؒ کا نام عبدالکریم اور کنیت ابو القاسم تھی۔ آپؒ کی پیدائش 986ء میں نیشاپور کے قریب استوا کی بستی میں ہوئی۔ بچپن میں والد کا انتقال ہو گیا۔ آپؒ نے دین و تصوف کی بنیادی تعلیم شیخ ابو علی دقاقؒ سے حاصل کی۔ 1072ء میں نیشاپور میں وفات پائی۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت امام قشیریؒ کی دو تصانیف کے نام لکھیں۔

    Show model answer

    امام قشیریؒ کی دو تصانیف ’’رسالہ قشیریہ‘‘ اور ’’لطائف الاشارات فی تفسیر القرآن‘‘ ہیں۔

  3. Question 3 · 2 marks

    رسالہ قشیریہ کا تعارف تحریر کریں۔

    Show model answer

    رسالہ قشیریہ ایک مختصر اور جامع رسالہ ہے جس میں تصوف کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس کی ابتدا میں تصوف کے اصول بیان کیے گئے ہیں، اس کے بعد 83 صوفیہ کرام کے حالات قلم بند کیے گئے ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حضرت خواجہ نظام الدین دہلویؒ کا مختصر تعارف تحریر کریں۔

    Show model answer

    آپؒ کا نام محمد نظام الدین اور والد کا نام احمد بخاری تھا۔ آپؒ سلطان الاولیا اور محبوبِ الٰہی کے القابات سے مشہور ہیں۔ آپؒ 1237ء میں بدایون میں پیدا ہوئے۔ بیس سال کی عمر میں بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ آپؒ نے 1324ء میں وفات پائی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    اشاعتِ اسلام اور تزکیۂ نفس کے حوالے سے حضرت خواجہ نظام الدین دہلویؒ کی خدمات تحریر کریں۔

    Show model answer

    آپؒ نے پوری زندگی طلبِ علم، عبادات، ریاضت و مجاہدہ اور لوگوں کی تربیت و اصلاح میں گزاری۔ آپؒ کے لنگر خانے میں ہزاروں فقرا و مساکین کھانا کھاتے تھے۔ آپؒ نے شیخ نصیر الدین چراغ دہلویؒ، امیر خسروؒ اور امیر حسن سجزیؒ جیسی شخصیات تیار کیں۔ آپؒ مریدوں کو قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کی ہدایت فرماتے تھے۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account