اندازِ تربیت

Short questions

13 questions · 25 min · 26 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 13, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ مخاطب کے جذبات و احساسات کے ساتھ اس کے مزاج اور نفسیات کا کس طرح خیال رکھتے تھے؟ مثال دے کر واضح کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ مخاطب کے جذبات و احساسات کے ساتھ اس کے مزاج اور نفسیات کا بھی لحاظ فرماتے تھے۔ ایک شخص نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپ ﷺ نے دیکھا کہ وہ شخص قیامت کی فکر میں سوال کر رہا ہے تو جواب دینے کے بجائے خود سوال کیا کہ تُو نے اس دن کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟ اس خوش اسلوبی نے سائل کو احتسابِ نفس پر آمادہ کر دیا۔ (صحیح بخاری: 6167)

  2. Question 2 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ اصلاح و تربیت کے لیے کس طرح گفتگو فرماتے تھے؟

    Show model answer

    اصلاح و تربیت کے سلسلے میں آپ ﷺ زیادہ لمبے اور طویل وعظ و نصیحت سے گریز فرماتے تھے۔ آپ ﷺ بڑی بڑی باتوں کو مختصر جملوں میں بیان کر دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو جوامع الکلم یعنی جامع کلمات کی خصوصی صفت عطا کی تھی۔

  3. Question 3 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی کس طرح حوصلہ افزائی فرماتے تھے؟ مثال دے کر واضح کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ ہر بات موقع کی مناسبت سے کرتے تھے۔ اچھے کام پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی فرماتے۔ ایک بار ایک شخص نبی کریم ﷺ سے ملاقات کے لیے آیا، آپ ﷺ نے اس کی ہتھیلیوں پر نشانات دیکھ کر وجہ پوچھی۔ اس نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں ایک مزدور آدمی ہوں اور سخت محنت کی وجہ سے یہ نشانات پڑ گئے ہیں۔ آپ ﷺ نے یہ بات سن کر شفقت فرماتے ہوئے اس کے ہاتھ چوم لیے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    انبیائے کرام علیہم السلام کی سب سے اہم ذمہ داری کیا ہے؟

    Show model answer

    انبیائے کرام علیہم السلام کی اہم ترین ذمہ داری انسانوں کے اخلاق اور رویوں کی اصلاح ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد اس ذمہ داری کو بخوبی پورا فرمایا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ کے اندازِ تربیت کا بنیادی اصول بیان کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ کے اندازِ تربیت کا بنیادی اصول یہ تھا کہ آپ ﷺ نے خود عمل کر کے دکھایا، اس کے بعد لوگوں نے اس کام کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔ آپ ﷺ کے اندازِ تربیت کی نمایاں ترین خصوصیات حکمت اور بصیرت ہیں۔

More tests in اُسوۂ رسول (خاتم النبیین ﷺ) اور ہماری زندگی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account