حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا بچپن اور جوانی

Short questions

18 questions · 35 min · 38 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 18, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    نبی کریم ﷺ نے غزوۂ حنین کے موقع پر حضرت شیما سے کیا سلوک فرمایا؟

    Show model answer

    حضرت شیما نبی کریم ﷺ کی رضاعی بہن تھیں اور غزوۂ حنین کے قیدیوں میں شامل تھیں۔ انھوں نے اپنا تعارف کروایا تو آپ ﷺ نے بڑی عزت افزائی فرمائی، چادر بچھا کر انھیں احترام سے بٹھایا اور ارشاد فرمایا: مانگو تمھیں دیا جائے گا، قیدیوں کی سفارش کرو، انھیں تمھاری وجہ سے امان دی جائے گی۔ پھر ان کی سفارش پر آپ ﷺ نے تمام قیدیوں کو آزاد کر دیا۔

  2. Question 2 · 3 marks

    عرب کے مظلوموں کی راحت رسانی کے لیے ہونے والے معاہدے کا نام اور اس کے اہم نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    معاہدے کا نام حلف الفضول ہے۔ اس کے اہم نکات یہ ہیں:

    (1)ملک سے بدامنی کو دور کریں گے۔

    (2)مسافروں اور غریبوں کی حفاظت کریں گے اور ان کی مدد کریں گے۔

    (3)کسی ظالم یا غاصب کو مکہ میں نہیں رہنے دیں گے۔ نبی کریم ﷺ اس معاہدے سے بہت خوش تھے اور فرماتے تھے کہ اس کے بدلے سرخ اونٹ بھی ملتا تو اتنی خوشی نہ ہوتی۔

  3. Question 3 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ کی نبوت کی کس نشانی نے حضرت عباس کو اسلام کی طرف ترغیب دلائی؟

    Show model answer

    حضرت عباس نے دیکھا کہ آپ ﷺ ایام طفولیت میں گہوارے کے اندر چاند کے ساتھ کھیلا کرتے تھے اور انگلی مبارک سے جس طرف اشارہ فرماتے چاند اسی طرف جھک جاتا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میں اس کے ساتھ باتیں کرتا تھا اور وہ میرے ساتھ باتیں کرتا تھا اور مجھے رونے نہیں دیتا تھا (الخصائص الکبریٰ)۔

  4. Question 4 · 1 mark

    نبی کریم ﷺ کی ولادت کب ہوئی؟

    Show model answer

    حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ولادت با سعادت 12 ربیع الاول بروز پیر بمطابق 22 اپریل 571 عیسوی کو ہوئی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ کے والدین کا انتقال کب ہوا؟

    Show model answer

    آپ ﷺ کے والد ماجد حضرت عبداللہ آپ ﷺ کی پیدائش سے تقریباً دو ماہ پہلے انتقال فرما چکے تھے۔ والدہ ماجدہ سیدہ آمنہ نے پیدائش کے چھ سال بعد وصال فرمایا۔

More tests in اُسوۂ رسول (خاتم النبیین ﷺ) اور ہماری زندگی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account