صلہ رحمی

Short questions

15 questions · 30 min · 30 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 15, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو کس طرح صلہ رحمی کی تلقین فرماتے تھے؟ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واقعے کی روشنی میں وضاحت کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ صحابہ کرام کو رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کی تلقین کے ساتھ ان کے حقوق ادا کرنے کی تلقین بھی فرماتے تھے۔ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو اپنا ایک خوب صورت باغ بہت پسند تھا۔ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا کہ وہ اپنا باغ اپنے غریب رشتہ داروں کو دے دیں۔ چنانچہ انھوں نے وہ باغ اپنے عزیزوں اور اپنے چچا کے لڑکوں میں تقسیم کر دیا۔ (صحیح بخاری: 2769)

  2. Question 2 · 2 marks

    صلہ رحمی کی کوئی سی دو صورتیں لکھیں۔

    Show model answer

    1)رشتہ داروں پر صدقہ و خیرات کرنا، ان پر احسان کرنا اور مالی لحاظ سے تنگ دست و کمزور رشتہ داروں کی مدد کرنا۔

    2)دکھ، درد، خوشی اور غمی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلنا، ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا اور رابطہ رکھنا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    صلہ رحمی کے دو فوائد اور قطع رحمی کے دو نقصانات تحریر کریں۔

    Show model answer

    صلہ رحمی کے فوائد:

    1)افراد میں باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔

    2)خاندانی نظام استحکام پاتا ہے، معاشرتی امن کو فروغ ملتا ہے اور معاشرہ ترقی کی راہ پر چل پڑتا ہے۔ قطع رحمی کے نقصانات:

    1)افراد میں نفرت اور دشمنی پروان چڑھتی ہے۔

    2)معاشرہ مختلف مسائل کا شکار ہو جاتا ہے اور خاندانی استحکام تہہ و بالا ہو جاتا ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    صلہ رحمی خاندانی نظام کے استحکام کا باعث ہے، اپنے الفاظ میں بیان کریں۔

    Show model answer

    صلہ رحمی سے رشتہ داروں کے درمیان باہمی محبت پیدا ہوتی ہے اور وہ دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھی بن جاتے ہیں۔ اس سے اتفاق و اتحاد قائم رہتا ہے، رنجشیں ختم ہوتی ہیں اور خاندان مضبوط بنیادوں پر قائم رہتا ہے۔ اس طرح صلہ رحمی خاندانی نظام کے استحکام کا باعث بنتی ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    صلہ رحمی کی تعریف کریں۔

    Show model answer

    اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اچھے اور بہتر تعلقات قائم کرنا، آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہنا، دکھ، درد، خوشی اور غمی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلنا، رشتوں کو اچھی طرح نبھانا اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا صلہ رحمی کہلاتا ہے۔

More tests in اُسوۂ رسول (خاتم النبیین ﷺ) اور ہماری زندگی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account