حضرت ابو موسیٰ اشعری

Short questions

14 questions · 30 min · 28 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 14, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کا مختصر تعارف تحریر کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کا نام عبداللہ اور کنیت ابو موسیٰ تھی۔ والد کا نام قیس اور والدہ کا نام طیبہ تھا۔ آپؓ یمن کے رہنے والے تھے اور مشہور قبیلہ اشعر سے تعلق تھا، اسی وجہ سے اشعری مشہور ہوئے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کے قبولِ اسلام کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    مکہ مکرمہ میں اسلام کا سورج طلوع ہونے کی خبر سن کر آپؓ راہِ حق کی تلاش کے لیے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کیا۔ پھر اپنے خاندان کو دعوت دینے یمن لوٹ گئے۔ آپؓ کی کوششوں سے قبیلے کے پچاس افراد نے اسلام قبول کیا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کی دینی و علمی خدمات اپنے الفاظ میں تحریر کریں۔

    Show model answer

    آپؓ نے یمن میں عامل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ آپؓ کو فتویٰ دینے کی اجازت تھی۔ آپؓ نے قرآن و سنت کی اشاعت کی، احادیث دوسروں تک پہنچائیں اور 360 احادیث روایت کیں جن میں 50 متفق علیہ ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کس قدر خوب صورت اور عمدہ لہجے میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے تھے؟ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کو قرآن مجید کی تلاوت سے غیر معمولی شغف تھا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آپؓ کو لحنِ داؤدی سے حصہ ملا ہے۔ آپؓ اس قدر عمدہ لہجے میں تلاوت کرتے کہ سننے والوں پر سحر طاری ہو جاتا۔ نبی کریم ﷺ اور حضرت عمرؓ بھی آپؓ کی قرات شوق سے سنتے تھے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ نے کب اور کتنے برس کی عمر میں وفات پائی؟

    Show model answer

    آپؓ نے ذوالحجہ کے مہینے میں 44 ہجری میں وفات پائی۔ وفات کے وقت آپؓ کی عمر تقریباً 61 سال تھی۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account