حضرت امام زین العابدین

Short questions

15 questions · 30 min · 30 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 15, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت امام زین العابدین کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    حضرت امام زین العابدین نبی کریم کے خاندان کے عظیم فرد، حضرت امام حسین کے صاحب زادے ہیں۔ آپ کا نام علی، کنیت ابو الحسن، لقب زین العابدین (عبادت گزاروں کی زینت) اور سید الساجدین (کثرت سے سجدہ کرنے والا) ہے۔ آپ مدینہ منورہ میں 38 ہجری میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔ آپ نے دو سال اپنے دادا حضرت علی، دس سال اپنے چچا حضرت امام حسن اور تیئس (23) سال اپنے والد حضرت امام حسین کی تربیت میں گزارے اور مختلف علوم حاصل کیے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت امام زین العابدین کی عبادت و ریاضت کے بارے میں ایک پیراگراف تحریر کریں۔

    Show model answer

    سیدنا امام زین العابدین کی عبادت اور تقویٰ میں بڑی شہرت تھی، اس بنا پر انھیں زین العابدین کہا جاتا ہے۔ آپ کی عبادت و ریاضت کا یہ عالم تھا کہ آپ فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کثرت سے نوافل پڑھا کرتے تھے، اسی وجہ سے زین العابدین مشہور ہوئے۔ آپ جب نماز کے لیے وضو فرماتے تو چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا اور جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا، پوچھنے والے کو بتاتے کہ تم نہیں جانتے کہ میں اب کس ذات کے سامنے جا کر کھڑا ہونے والا ہوں۔ غربا و مساکین اور دیگر مستحقین کی مدد کرنا آپ اپنا دینی فریضہ سمجھتے تھے۔ رات کے اندھیرے میں غربا و مساکین کی ضروریات پوری کرتے اور فرماتے کہ جو صدقہ رات کے اندھیرے میں دیا جائے وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سائل تک پہنچنے سے پہلے اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    حضرت امام زین العابدین کی علمی و ادبی خدمات کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    آپ کا علم و فضل سب کے ہاں مسلّمہ ہے۔ مدینہ منورہ میں آپ سے قرآن کی تفسیر، احادیث نبوی اور شریعت کے حلال و حرام کا علم حاصل کرنے والوں میں آپ کے فرزند امام محمد باقر اور ان کے علاوہ امام زہری، عمرو بن دینار، ہشام بن عروہ، یحییٰ بن سعید وغیرہ جیسے اہل علم شامل ہیں۔ ابو سلمہ اور امام طاؤس وغیرہ نے بھی آپ سے احادیث روایت کی ہیں۔ آپ سے دعاؤں پر مشتمل ایک کتاب صحیفہ سجادیہ مشہور ہے اور آپ کی ایک تصنیف رسالۃ الحقوق ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے حقوق کے علاوہ انسان کے اپنے اوپر حقوق، کان، ناک، آنکھ، زبان اور دیگر اعضا کے حقوق اور غیر مسلموں کے حقوق کا تذکرہ بھی ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حضرت امام زین العابدین کے ہم عصر علما و ائمہ کرام نے آپ کے علم و فضل کے بارے میں کن خیالات کا اظہار فرمایا؟

    Show model answer

    امام زہری نے فرمایا کہ میں نے خاندان قریش میں آپ سے افضل کوئی نہیں دیکھا۔ حضرت سعید بن مسیب کا فرمان ہے کہ سیدنا علی بن حسین سے افضل کوئی شخص میں نے نہیں دیکھا۔ امام مالک فرماتے ہیں کہ خانوادہ رسول میں علی بن حسین جیسا قدر و منزلت والا کوئی نہیں۔ امام شافعی نے انھیں مدینہ منورہ کا نامور فقیہ قرار دیا ہے۔ اپنے دور کے بڑے محدث امام زہری کے مطابق آپ اپنے دور کے سب سے بڑے متقی اور فقیہ تھے اور اس پر اہل اسلام کا اتفاق ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حضرت امام زین العابدین کی کربلا میں اپنے والد ماجد سے آخری ملاقات کا حال بیان کریں۔

    Show model answer

    معروف سیرت نگار ابن سعد طبقات میں لکھتے ہیں کہ مسلسل بیمار رہنے کے باوجود سیدنا علی بن حسین، زین العابدین، میدان کربلا میں موجود تھے۔ 10 محرم کو نماز ظہر پر حضرت امام حسین نے ان سے آخری ملاقات کی، ان کو اپنی انگوٹھی سونپی اور خاص نصیحتیں کیں لیکن بیماری کی شدت کی بنا پر وہ لڑائی میں شریک نہ ہو سکے۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account