حضرت عمرو بن العاصؓ

Short questions

12 questions · 25 min · 24 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کا نام عمرو اور والد کا نام عاص تھا۔ آپؓ کا تعلق قریش کی شاخ بنو سہم سے تھا۔ ہجرت سے 47 برس پہلے مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ والد قبیلے کے سردار اور بڑے تاجر تھے۔ آپؓ نے تجارت اور سپہ گری و شہ سواری کا فن سیکھا۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ نے کب اسلام قبول کیا اور آپؓ کے قبولِ اسلام کے وقت نبی کریم ﷺ نے کیا ارشاد فرمایا؟

    Show model answer

    آپؓ نے فتحِ مکہ سے پہلے آٹھ ہجری میں حضرت عثمان بن ابی طلحہؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ کے ہمراہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا۔ ان تینوں کے اسلام لانے پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مکہ والوں نے اپنے جگر کے ٹکڑے تمھاری طرف پھینک دیے ہیں۔

  3. Question 3 · 2 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ کی سفارت کاری کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ وضاحت کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کو سفارت کاری کا وسیع تجربہ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے آپؓ کو عمان کے حاکم کے پاس سفیر بنا کر بھیجا۔ آپؓ نے وہاں کے حاکم کو اسلام کی دعوت دی اور دعوت نامہ پہنچایا جس سے متاثر ہو کر انھوں نے اسلام قبول کر لیا۔ خلافتِ راشدہ میں بھی آپؓ رومی اور ایرانی وفود سے ملنے والے سفارت کاروں میں شامل رہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ کے کوئی سے چار نمایاں اوصاف تحریر کریں۔

    Show model answer

    آپؓ بڑے متقی اور پرہیزگار انسان تھے۔ آپؓ خوش گفتار، قادر الکلام خطیب اور سیاست دان تھے۔ سپہ سالار اور شجاع تھے۔ ادب اور شاعری سے خاص رغبت رکھتے تھے۔ آپؓ منتظم اعلیٰ درجے کے تھے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ نے مصر کیسے فتح کیا اور وہاں پر کون سی اصلاحات متعارف کروائیں؟

    Show model answer

    حضرت عمرؓ سے اجازت لے کر آپؓ یمن کے چار ہزار مجاہدین کے ہمراہ مصر میں داخل ہوئے۔ عریش اور بلبیس وغیرہ کے شہر فتح کیے۔ 20 ہجری میں بابلیون اور 21 ہجری میں اسکندریہ فتح ہوا۔ آپؓ نے عدل و انصاف کا محکمہ قائم کیا، ٹیکس کے قواعد و ضوابط مقرر کیے اور فسطاط شہر کی بنیاد رکھی۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account