حضرت عمرو بن العاصؓ

Long questions

2 questions · 10 min · 10 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ کے حالاتِ زندگی، قبولِ اسلام اور سفارت کاری تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    آپؓ کا نام عمرو اور والد کا نام عاص تھا۔ آپؓ قریش کی شاخ بنو سہم سے تھے اور ہجرت سے 47 برس پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔ تجارت، سپہ گری اور شہ سواری کا فن سیکھا۔ آٹھ ہجری میں حضرت عثمان بن ابی طلحہؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ کے ہمراہ اسلام قبول کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مکہ والوں نے اپنے جگر کے ٹکڑے تمھاری طرف پھینک دیے ہیں۔ معرکہ ذات السلاسل میں دو سو مجاہدین کے امیر بنے۔ نبی کریم ﷺ نے آپؓ کو عمان کا سفیر بنا کر بھیجا جہاں کے حاکم نے اسلام قبول کر لیا۔ خلافتِ راشدہ میں رومی اور ایرانی وفود سے ملاقاتوں میں بھی شامل رہے۔ 43 ہجری میں مصر میں وفات پائی۔ آپؓ سے 39 احادیث مروی ہیں۔

  2. Question 2 · 5 marks

    حضرت عمرو بن العاصؓ کی فتوحات، فتحِ مصر، انتظامی اصلاحات اور اوصاف تفصیل سے تحریر کریں۔

    Show model answer

    حضرت ابوبکرؓ نے آپؓ کو فلسطین کی فوج کی کمان دے کر بھیجا۔ آپؓ نے جنگِ اجنادین، یرموک اور فتحِ دمشق میں حصہ لیا۔ حضرت عمرؓ کی اجازت سے یمن کے چار ہزار مجاہدین کے ہمراہ مصر پہنچے، عریش اور بلبیس فتح کیے، 20 ہجری میں بابلیون اور 21 ہجری میں اسکندریہ فتح کیا۔ آپؓ نے عدل و انصاف کا محکمہ قائم کیا، ٹیکس کے قواعد و ضوابط مقرر کیے اور فسطاط شہر کی بنیاد رکھی۔ آپؓ کے حسنِ سلوک سے متاثر ہو کر مصریوں کی بڑی تعداد نے اسلام قبول کیا۔ آپؓ منتظم، متقی، پرہیزگار، خوش گفتار، قادر الکلام خطیب، سیاست دان، سپہ سالار اور ادب و شاعری کے شوقین تھے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: عمرو بن العاصؓ قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account