علما و مفکرین

Short questions

24 questions · 35 min · 48 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 24, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    امام شاطبیؒ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    ابو اسحاق ابراہیم بن موسیٰ الشاطبیؒ مشہور محدث، فقیہ اور جامع العلوم تھے۔ آپؒ کا خاندان بنو لخم سے تعلق رکھتا تھا۔ تصانیف میں ’’الاعتصام‘‘ اور ’’الموافقات‘‘ بہت مشہور ہیں۔ آپؒ نے قرآن پاک کی قراءت کی تعلیم شاطبیہ میں حاصل کی اور 790 ہجری کو قاہرہ میں وفات پائی۔

  2. Question 2 · 2 marks

    امام شاطبیؒ کن علوم کے ماہر تھے؟ کوئی سے دو نام لکھیں۔

    Show model answer

    امام شاطبیؒ علومِ شرعیہ کے ماہر عالم اور فقہ کے امام تسلیم کیے جاتے تھے۔ آپؒ کو فقہ میں یدِ طولیٰ حاصل تھا۔ آپؒ ایک اعلیٰ پائے کے ادیب بھی تھے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    امام جلال الدین سیوطیؒ کی کوئی سی دو تصانیف کے نام تحریر کریں۔

    Show model answer

    ’’تفسیر جلالین‘‘، ’’تفسیر درِ منثور‘‘، ’’الاتقان فی علوم القرآن‘‘ اور ’’تاریخ الخلفا‘‘ آپؒ کی مشہور تصانیف ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    امام جلال الدین سیوطیؒ کن علوم کے ماہر تھے؟

    Show model answer

    آپؒ ایک شہرۂ آفاق مفسر، محدث، فقیہ اور مورخ تھے۔ آپؒ فرماتے تھے کہ اللہ نے مجھے سات علوم یعنی تفسیر، حدیث، فقہ، نحو، معانی، بیان اور بدیع میں کمال عطا فرمایا ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    علامہ ابن خلدونؒ کی شہرۂ آفاق کتاب کا نام کیا ہے؟

    Show model answer

    علامہ ابن خلدونؒ کی شہرۂ آفاق کتاب ’’مقدمہ ابن خلدون‘‘ ہے جو فلسفہ، تاریخ، سیاست، عمرانیات، اقتصادیات اور ادبیات کا خزانہ ہے۔

More tests in ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیرِ اسلام

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account