اسلامی تہذیب کے امتیازات

Long questions

5 questions · 25 min · 25 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 5, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    تہذیب کا معنی و مفہوم تحریر کریں۔

    Show model answer

    تہذیب کا لفظی معنی آراستگی، صفائی اور اصلاح ہے۔ تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ شخص کو تہذیب یافتہ اور مہذب کہا جاتا ہے۔ کسی قوم کی تہذیب سے مراد اس کے نظریات، رہن سہن، طرزِ عمل اور عمومی رویہ ہے۔

  2. Question 2 · 5 marks

    اسلامی تہذیب سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    اسلامی تہذیب سے مراد اسلام کا سکھایا ہوا طریقۂ حیات ہے۔ اسلامی تہذیب کی بنیاد قرآن مجید اور سنتِ نبی کریم ﷺ پر ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان معاشرہ اپنی ایک خاص پہچان اور اپنا خاص تشخص رکھتا ہے۔ مسلمانوں کو زندگی کے معاملات میں غیروں کی نقالی کرنے اور ان کی مشابہت اختیار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ مسلمانوں کو جو طرزِ حیات عطا کیا گیا ہے وہ ہر اعتبار سے مکمل ہے۔ دنیوی تہذیبوں میں اسلامی تہذیب منفرد مقام و مرتبے کی حامل ہے اور اس سے نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ اقوامِ عالم نے روشنی حاصل کی۔

  3. Question 3 · 5 marks

    اسلامی تہذیب میں احترامِ رسالت مآب ﷺ کا کیا مقام ہے؟

    Show model answer

    اسلامی تہذیب کا نمایاں ترین وصف یہ ہے کہ اس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو مرکز و محور کی حیثیت حاصل ہے۔ امتِ مسلمہ کی شناخت نسبتِ رسالت مآب ﷺ سے ہی وابستہ ہے۔ نبی اکرم ﷺ کا دورِ مبارک تاریخِ انسانی کے روشن دنوں کا امین ہے۔ آپ ﷺ کی انقلابی جدوجہد کے نتیجے میں جزیرہ نمائے عرب میں ہی امن قائم نہیں ہوا بلکہ پوری نسلِ انسانی کو سکون و اطمینان کی دولت حاصل ہوئی۔

  4. Question 4 · 5 marks

    اسلامی تہذیب کی کوئی سی تین بنیادی خصوصیات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1۔ توحید: اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر کامل یقین اسلامی تہذیب کی اساس ہے۔ توحید پر ایمان اس تہذیب کا وہ عنصر ہے جس کے بغیر یہ تہذیب وجود میں نہیں آ سکتی۔ 2۔ آخرت پر کامل یقین: اسلامی تہذیب کے پیروکار اس احساس کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں کہ قیامت کے دن انہیں اللہ کے سامنے ہر عمل کا جواب دینا ہے، اس سے زندگی میں اعتدال و توازن پیدا ہوتا ہے۔ 3۔ مساوات: مساوات اسلامی تہذیب کی لازمی قدر ہے، قرآنِ کریم کی نظر میں تمام انسان انسانی حقوق اور عزت و حرمت کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی تہذیب کے پیغامات آفاقی ہیں اور وہ مخالف نکتہ ہائے نظر کو برداشت کرتی ہے۔

  5. Question 5 · 5 marks

    اسلامی تہذیب میں علم کی اہمیت بیان کریں۔

    Show model answer

    تعلیم اسلامی تہذیب کا لازمی حصہ ہے۔ پہلی وحی کا آغاز لفظ اِقْرَأْ سے ہوا جس کا معنی ہے پڑھ، ارشاد ہے: آپ (ﷺ) اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کو) پیدا فرمایا (سورۃ العلق: 1)۔ اسلامی تہذیب کی بنیاد تعلیم و تعلم کے فروغ پر رکھی گئی تھی اور یہ حسنِ اقدام جہالت کے شکار معاشرے میں اٹھایا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی تہذیب نے جس خطے میں اپنے اثرات مرتب کیے وہاں علم و دانش کی شمعیں بھی روشن کی ہیں۔ اسلامی تہذیب میں علم و حکمت اور اخلاقی اقدار کو اولیت حاصل ہے۔

More tests in اسلامی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے تقاضے

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account