Class 9 Islamiyat · Chapter 8 · Test 3
خود اعتمادی و خود انحصاری
3 questions · 15 min · 15 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
خود اعتمادی و خود انحصاری کا مفہوم تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
خود اعتمادی اور خود انحصاری کا لفظی معنی اپنے آپ پر اعتماد اور انحصار کرنا ہے۔ اصطلاحی طور پر اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا، ان کا ادراک کرنا اور اپنی قوت و طاقت پر بھروسا کرنا خود انحصاری کہلاتا ہے۔ جو بھی شخص بڑے کام انجام دینا چاہتا ہے، اس میں اعتماد کا ہونا بہت ضروری ہے۔ خود اعتمادی انسان کا وہ وصف اور طرزِ عمل ہے جو انسان کے لیے عظیم مقاصد کا حصول ممکن بناتا ہے۔ اسلام انسان کو جن اخلاق و اوصاف کے اپنانے کی تلقین کرتا ہے، ان میں عزم و ہمت، حوصلہ اور خود اعتمادی و خود انحصاری سرفہرست ہیں۔
Question 2 · 5 marks
سیرتِ طیبہ سے خود انحصاری کی تعلیم پر مبنی کوئی ایک واقعہ تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کو درس دیا کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی دوسروں کی طرف دیکھنے اور ان سے امید رکھنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے بھروسا کریں۔ آپ ﷺ نے ایک بھیک مانگنے والے شخص کو بلا کر اسے محنت اور زورِ بازو پر بھروسا کرنے کا سبق دیا۔ آپ ﷺ نے اس کا سامان فروخت کروا کر اسے محنت اور زورِ بازو سے کما کر کھانے کی ترغیب دی۔ اس واقعے سے معلوم ہوا کہ مسلمان کو دوسروں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے بلکہ محنت اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کرنا چاہیے۔
Question 3 · 5 marks
خود اعتمادی کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے کیا نصیحت فرمائی؟
Show model answerHide model answer
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا: جب آپ (کسی بات کا) عزم کر لیں تو اللہ پر توکل کیجیے (سورۃ آلِ عمران: 159)۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کو عزم و ہمت سے کام لینے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا درس دیا ہے۔ اہلِ ایمان پر جب مشکلات آتی ہیں تو وہ کم ہمت نہیں ہوتے بلکہ ہمت اور حوصلے سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔
More tests in اسلامی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے تقاضے
- خود اعتمادی و خود انحصاری
MCQs · 25 questions · 20 min · 25 marks
- خود اعتمادی و خود انحصاری
Short questions · 18 questions · 35 min · 36 marks
- جسمانی و ذہنی صحت اور جسمانی ریاضت
MCQs · 24 questions · 20 min · 24 marks
- جسمانی و ذہنی صحت اور جسمانی ریاضت
Short questions · 18 questions · 35 min · 36 marks
- جسمانی و ذہنی صحت اور جسمانی ریاضت
Long questions · 5 questions · 25 min · 25 marks
- اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت
MCQs · 27 questions · 25 min · 27 marks
- اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت
Short questions · 19 questions · 40 min · 38 marks
- اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت
Long questions · 6 questions · 25 min · 30 marks
- اسلامی تہذیب کے امتیازات
MCQs · 26 questions · 25 min · 26 marks
- اسلامی تہذیب کے امتیازات
Short questions · 18 questions · 35 min · 36 marks
- اسلامی تہذیب کے امتیازات
Long questions · 5 questions · 25 min · 25 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.