اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت

Long questions

6 questions · 25 min · 30 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 6, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    مستقبل کی منصوبہ بندی کا معنی و مفہوم تحریر کریں۔

    Show model answer

    مستقبل کا معنی آنے والا وقت ہے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی سے مراد یہ ہے کہ انسان آنے والے وقت کے لیے تیاری کرے، اپنے پاس موجود وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرے اور اپنی طاقت کے بقدر مزید اسباب اختیار کرنے کی کوشش کرے۔

  2. Question 2 · 5 marks

    قرآن و سنت کی روشنی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت بیان کریں۔

    Show model answer

    قرآن و سنت میں موت کے بعد آنے والی زندگی کی تیاری کے حکم کے ساتھ یہ تعلیم بھی دی گئی ہے کہ ہم دنیا کی زندگی میں بھی آنے والے دنوں کے لیے تیاری کریں۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ہم اپنے موجود وسائل اور نعمتوں کو ضائع نہ کریں اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لیے ابھی سے کوشش کریں۔ سورۃ الانفال (60) میں مسلمانوں کو دشمنوں کے مقابلے کے لیے وسائل و اسباب جمع رکھنے کا حکم دیا گیا۔ قرآن مجید میں حضرت یوسف علیہ السلام کی منصوبہ بندی کا ذکر ہے جنہوں نے اہلِ مصر کو قحط سے محفوظ رکھا۔ نبی کریم ﷺ کی سنت بھی یہی ہے کہ آپ ﷺ نے نعمتوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا حکم دیا، پانی ضائع کرنے سے منع فرمایا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا حکم دیا۔

  3. Question 3 · 5 marks

    مستقبل کی منصوبہ بندی کے اسباب کی مختلف صورتوں اور شرعی حدود و قیود کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور حضور ﷺ کی سنت کی اتباع میں آنے والے وقت کے لیے خود کو تیار کرے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والوں اور وسائل ضائع کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اپنی قوت اور عقل کو کام میں لاتے ہیں اور اپنے اور دوسروں کے فائدے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ شرعی حدود و قیود: مستقبل کے کسی بھی کام کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے شریعت کی متعین کردہ حدود کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ کوئی ایسی منصوبہ بندی یا تدبیر نہیں کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف ہو۔ اپنے ارادوں اور منصوبوں میں سود لین دین، رشوت، جھوٹ، دھوکے بازی، حق تلفی اور مادیت پرستی کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ منصوبہ بندی اور تدبیر کرتے ہوئے توکل کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔ توکل کا معنی یہ ہے کہ انسان اسباب ضرور اختیار کرے لیکن اس کا بھروسا اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہو۔

  4. Question 4 · 5 marks

    مستقبل کی منصوبہ بندی کے کوئی سے چار اثرات تحریر کریں۔

    Show model answer

    جب کوئی شخص یا قوم منصوبہ بندی اور سمجھ بوجھ کے ساتھ فیصلے کرتی ہے تو اس کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں: 1۔ بہت سے وسائل ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ 2۔ دوسروں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ 3۔ خوش حالی اور آسودگی نصیب ہوتی ہے۔ 4۔ وسائل میں اضافہ ہوتا ہے اور پورا معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ نیز بہتر منصوبہ بندی کرنے والے بہترین نتائج حاصل کرتے ہیں اور معاشرہ انتشار اور افراتفری سے بچ جاتا ہے۔

  5. Question 5 · 5 marks

    مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسوۂ حسنہ سے ایک مثال تحریر کریں۔

    Show model answer

    مثال: غزوۂ خندق۔ نبی کریم ﷺ نے اسلامی دعوت کی مضبوطی اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ تدبیر فرمائی۔ غزوۂ خندق میں جب آپ ﷺ کو کافروں کے مدینہ منورہ پر حملے کے ارادے کا علم ہوا تو آپ ﷺ نے اہلِ مدینہ کی حفاظت کے لیے منصوبہ بندی فرمائی۔ آپ ﷺ نے اس موقع پر حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مشورے پر ایک خندق کھدوائی اور اس طرح اہلِ مدینہ منورہ مشرکینِ مکہ کے حملے سے محفوظ ہو گئے۔ دوسری مثال صلحِ حدیبیہ کی ہے جو فتحِ مکہ کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔

More tests in اسلامی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے تقاضے

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account