Class 9 Islamiyat · Chapter 8 · Test 6
جسمانی و ذہنی صحت اور جسمانی ریاضت
5 questions · 25 min · 25 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 5 of 5, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
"جسمانی ریاضت صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے" وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
جسمانی ریاضت ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ ورزش اور جسمانی صحت انسانی جسم کو متوازن کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی پٹھوں کی نشوونما میں بھی مدد کرتی ہے۔ ورزش سے جسم میں خون کی پیدا وار بڑھتی ہے اور آکسیجن کی سطح اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ورزش انسانی جسمانی نشوونما کے لیے بہت مفید اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسلام ایسا معاشرہ چاہتا ہے جس کے تمام شہری صحت مند، توانا اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں۔
Question 2 · 5 marks
جسمانی ریاضت و ذہنی صحت اور کھیل کا باہمی تعلق تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
ورزش کے علاوہ کھیل بھی جسمانی ریاضت اور اس کے نتیجے میں انسان کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدے کا باعث ہے۔ کھیل کا انسان کی جسمانی و ذہنی صحت کے ساتھ براہِ راست تعلق ہے کیونکہ کھیل کے میدان میں ہر وقت مستعد رہنا پڑتا ہے اور ذہن کو ہر وقت استعمال کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کھیل سے جب انسانی جسم صحت مند ہو جاتا ہے تو اس کے اثرات انسانی دماغ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔
Question 3 · 5 marks
جسمانی ریاضت کے ذہنی و جسمانی اثرات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
جسمانی اثرات: ورزش سے جسم میں بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، جسم کے پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، خون کی پیدا وار بڑھتی ہے اور آکسیجن کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ ذہنی اثرات: ورزش کرنے سے ذہن و دماغ پر نہایت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔ اس کے ساتھ جسمانی ریاضت اچھے اخلاق کی بھی ضمانت ہے۔
Question 4 · 5 marks
جسمانی ریاضت کے کوئی سے چار اصول بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
1۔ کھیلوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کھیل تعلیم میں نقصان کا باعث نہ بنیں۔ 2۔ کھیلوں کی وجہ سے ہمارا وقت ضائع نہ ہو۔ 3۔ ایسے کھیل جن میں جوا، بدنظری اور غیر شرعی امور شامل ہوں، اسلام میں منع ہیں۔ 4۔ ایسے کھیل جن میں کسی مخلوق پر ظلم کا عنصر شامل ہو جائز نہیں، اسی وجہ سے جانوروں کی لڑائی پر مشتمل کھیلوں کی اجازت نہیں۔ نیز کھیل اور ورزش اسلام کی عمومی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہییں۔
Question 5 · 5 marks
ہمیں اپنی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
Show model answerHide model answer
ہمیں چاہیے کہ ہم ورزش اور کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے ہماری زندگی میں برداشت، پابندیِ وقت اور نظم و ضبط پیدا ہو گا اور اس کے ہماری زندگی پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ ہمیں کھانے پینے میں توازن رکھنا چاہیے، پانی بیٹھ کر اور سانس لے کر پینا چاہیے، بھوک رکھ کر کھانا کھانا چاہیے اور غذائی اعتبار سے کھانے پینے کی چیزوں کا استعمال اور ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ کھیلوں کے انتخاب میں ان اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے جو اسلام نے بیان کیے ہیں۔
More tests in اسلامی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے تقاضے
- خود اعتمادی و خود انحصاری
MCQs · 25 questions · 20 min · 25 marks
- خود اعتمادی و خود انحصاری
Short questions · 18 questions · 35 min · 36 marks
- خود اعتمادی و خود انحصاری
Long questions · 3 questions · 15 min · 15 marks
- جسمانی و ذہنی صحت اور جسمانی ریاضت
MCQs · 24 questions · 20 min · 24 marks
- جسمانی و ذہنی صحت اور جسمانی ریاضت
Short questions · 18 questions · 35 min · 36 marks
- اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت
MCQs · 27 questions · 25 min · 27 marks
- اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت
Short questions · 19 questions · 40 min · 38 marks
- اسلام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت
Long questions · 6 questions · 25 min · 30 marks
- اسلامی تہذیب کے امتیازات
MCQs · 26 questions · 25 min · 26 marks
- اسلامی تہذیب کے امتیازات
Short questions · 18 questions · 35 min · 36 marks
- اسلامی تہذیب کے امتیازات
Long questions · 5 questions · 25 min · 25 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.