زکوٰۃ و عشر Long

Long questions

3 questions · 15 min · 24 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    زکوٰۃ و عشر پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔

    Show model answer

    زکوٰۃ کا مفہوم: لغوی معنی پاک ہونا۔ مخصوص مال جو سال گزرنے اور نصاب کے بعد مخصوص شرح کے ساتھ مصارف میں خرچ کیا جاتا ہے۔ برکت سے مال پاک اور انسان بخل و حرص سے پاک ہوتا ہے۔ شرائط: عاقل، بالغ، مسلمان، آزاد، سال بھر ایسے مال کا مالک جو قرض و ضروریات سے زائد ہو۔ نصاب: ساڑھے باون تولے چاندی، ساڑھے سات تولے سونا، اڑھائی فی صد؛ جانوروں میں پانچ اونٹ، 30 گائے، 40 بکریاں؛ مالِ تجارت پر بھی اڑھائی فی صد۔ فرضیت: نفلی صدقہ نہیں بلکہ فرض، پچھلی امتوں پر بھی فرض، 2 ہجری میں روزوں سے پہلے فرض ہوئی، نماز کے ساتھ ذکر۔ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ (النور: 56)۔ حکمت: خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً (التوبۃ: 103)۔ عشر: دسواں حصہ، زمینی پیداوار کی زکوٰۃ۔ وَاٰتُوْا حَقَّهٗ يَوْمَ حَصَادِهٖ (الانعام: 141)۔ بارانی پر 10 فی صد، مصنوعی سیرابی پر 5 فی صد۔ فرق: زکوٰۃ مال کا حق، عشر زمینی پیداوار کا؛ زکوٰۃ میں سال گزرنا ضروری، عشر میں نہیں۔ اہمیت: غربت و بے روزگاری کا خاتمہ، دولت کی منصفانہ تقسیم، گداگری کا خاتمہ، معاشرتی انصاف۔

  2. Question 2 · 8 marks

    اسلام کے معاشی نظام میں زکوٰۃ و عشر کی اہمیت تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    اسلام کے معاشی نظام میں زکوٰۃ کو وہی حیثیت حاصل ہے جو انسانی جسم میں روح کو حاصل ہے۔

    (1)زکوٰۃ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا ہے اور فلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

    (2)دولت گردش میں رہتی ہے جس سے اس کی تقسیم منصفانہ ہوتی ہے۔

    (3)جرائم اور ظلم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

    (4)گداگری رک جاتی ہے۔

    (5)دولت صرف چند ہاتھوں میں محدود نہیں رہتی اور طبقاتی تقسیم آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔

    (6)دل سے دولت کی محبت ختم ہو کر سخاوت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو روحانی سکون کا باعث ہے۔

    (7)معاشرتی انصاف کو فروغ ملتا ہے اور دلوں میں محبت و ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے نظامِ زکوٰۃ کو مؤثر بنانا ضروری ہے تاکہ معاشی عدل قائم ہو اور اس نظام کی برکات حاصل ہوں۔

  3. Question 3 · 8 marks

    زکوٰۃ کی فرضیت، اہمیت اور فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔

    Show model answer

    فرضیت: زکوٰۃ نفلی صدقہ نہیں بلکہ فرض ہے، پچھلی امتوں پر بھی فرض تھی، 2 ہجری میں روزوں سے پہلے فرض ہوئی۔ قرآن: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (النور:

    56)اور حکمت: آپ ان کے مال میں سے صدقہ لیجیے تاکہ آپ انھیں پاک کریں اور ان کا تزکیہ کریں۔ (التوبۃ: 103)۔ حدیث: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے جن میں زکوٰۃ دینا شامل ہے۔ (صحیح بخاری: 8)۔ عہدِ صدیقی: خلفائے راشدین نے نظامِ زکوٰۃ نافذ فرمایا؛ حضرت ابوبکرؓ نے زکوٰۃ کے انکار پر جہاد کا اعلان کیا۔ (صحیح بخاری: 1400)۔ تنبیہ: جب لوگ زکوٰۃ ادا کرنا ترک کر دیتے ہیں تو آسمان سے بارش روک لی جاتی ہے۔ (سنن ابن ماجہ: 4019)۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account