نماز Long

Long questions

3 questions · 15 min · 24 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    نماز پر جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Show model answer

    اہمیت: نماز دین کا ستون، جنت کی کنجی، مومن کی معراج، آنکھوں کی ٹھنڈک اور قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث، بیماریوں اور برائی سے نجات کا ذریعہ، بے حیائی سے روکتی ہے اور مومن و کافر میں فرق کرتی ہے۔ فرضیت: إِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا (النساء: 103)۔ فضیلت: پانچ نمازیں گناہوں کو ایسے ختم کرتی ہیں جیسے پانی میل کو۔ (صحیح مسلم: 668)۔ شرائط: جسم، جگہ اور لباس کا پاک ہونا، ستر ڈھانپنا، قبلہ رو ہونا، وقت ہونا، نیت کرنا۔ ارکان: قیام، قراءت، رکوع و سجود، قعدہ و جلسہ، سلام۔ باجماعت: ستائیس درجے افضل۔ (صحیح بخاری: 645)۔ فوائد: نظم و ضبط، ہمدردی، ایثار، اخوت، رواداری، تزکیۂ نفس۔

    نتیجہ: ہمیں مکمل طہارت اور خشوع و خضوع کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے۔

  2. Question 2 · 8 marks

    باجماعت نماز کی فضیلت اور معاشرتی فوائد تفصیل سے لکھیں۔

    Show model answer

    فضیلت: انفرادی نماز کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز ادا کرنے کی بہت فضیلت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: باجماعت نماز اکیلے نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔ (صحیح بخاری: 645) عشاء کی جماعت آدھی رات اور فجر کی جماعت پوری رات کی عبادت کے برابر۔ (صحیح مسلم: 1491) مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔ بلا عذر مسجد چھوڑنا منافقوں کا طریقہ اور نبی کی سنت چھوڑنا ہے۔ (صحیح مسلم: 654) فوائد:

    (1)محلے داروں اور نمازیوں کے حالات سے باخبری، دکھ درد اور خوشی و غم میں شرکت۔

    (2)ہمدردی، ایثار، اخوت و محبت اور رواداری۔

    (3)خشوع و خضوع والی نماز اللہ کو پسند۔

    (4)نماز بے حیائی و برائی سے روکتی اور تزکیۂ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔

    (5)صبح اٹھنا اور چہل قدمی ورزش کا درجہ رکھتی ہے۔

  3. Question 3 · 8 marks

    نماز کی شرائط اور ارکان کی وضاحت کرتے ہوئے اس کے روحانی، جسمانی اور معاشرتی فوائد بیان کریں۔

    Show model answer

    شرائط: جسم کا پاک ہونا، جگہ کا پاک ہونا، لباس کا پاک ہونا، ستر (جسم) کا ڈھانپنا، قبلہ رو ہونا، نماز کا وقت ہونا اور نیت کرنا۔ ارکان: تکبیرِ تحریمہ کے بعد قیام، قراءت، رکوع و سجود، قعدہ و جلسہ اور سلام ترتیب کے ساتھ لازم ہیں۔ فوائد: روحانی: تزکیۂ نفس، قربِ الٰہی، گناہوں کی معافی، برائی سے رکاوٹ، خشوع و خضوع۔ جسمانی: فجر کے لیے بروقت اٹھنا، مسجد تک چہل قدمی بطور ورزش۔ معاشرتی: محلے داروں کے حالات سے باخبری، ہمدردی، ایثار، اخوت، رواداری اور نظم و ضبط۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account