عقیدہ آخرت Short

Short questions

17 questions · 30 min · 44 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 17, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    عقیدۂ آخرت کیا ہے؟

    Show model answer

    اسلام نے اپنے ماننے والوں کو مرنے کے بعد ایک نئی زندگی کا تصور اور عقیدہ دیا ہے اور اسے آخرت کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    آخرت پر یقین رکھنے والوں کو قرآن مجید میں کیا قرار دیا گیا ہے؟

    Show model answer

    آخرت پر یقین رکھنے والوں کو حقیقی معنوں میں مومنین اور پرہیزگار کہا گیا ہے۔ ارشاد ہے: وَبِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ (البقرۃ:

    4)یعنی اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

  3. Question 3 · 3 marks

    منکرینِ آخرت کا شبہ کیا تھا اور قرآن مجید میں اس کا جواب کیا دیا گیا؟

    Show model answer

    منکرین کا شبہ تھا کہ ہم نیست و نابود اور ہڈیوں کے بوسیدہ ہونے کے بعد دوبارہ زندہ کیسے ہوں گے۔

    Answer:اللہ تعالیٰ جس نے پہلی بار پیدا کیا، وہی دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ اس پر بہت آسان ہے۔ (الروم: 27)

  4. Question 4 · 3 marks

    عقیدۂ آخرت پر عقلی دلیل بیان کریں۔

    Show model answer

    ہر شخص مانتا ہے کہ اچھے اعمال کا صلہ اور برے اعمال کا بدلہ ملتا ہے۔ اگر مجرموں کو سزا اور پرہیزگاروں کو نیک اعمال کا بدلہ نہ ملے تو یہ انسانِ اشرف المخلوقات کا بے کار پیدا ہونا ہوگا۔ لہٰذا آخرت میں سب کو اعمال کی جزا و سزا ملے گی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    عالمِ برزخ کسے کہتے ہیں؟

    Show model answer

    موت کے بعد اور دوبارہ اٹھائے جانے سے پہلے کے درمیانی دور کو عالمِ برزخ کہتے ہیں۔ برزخ کے معنی دو چیزوں کے درمیان حائل ہونے والی چیز کے ہیں۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account