عقیدہ رسالت مختصر سوالات

Short questions

18 questions · 35 min · 41 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 18, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    ختم نبوت کے بارے میں قرآن مجید کی ایک آیت کا ترجمہ تحریر کریں۔

    Show model answer

    نہیں ہیں (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمھارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں۔

  2. Question 2 · 2 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی کوئی سی دو خصوصیات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1)آپ قیامت تک تمام انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے۔

    2)آپ کی بعثت سے تمام انبیاء کی شریعتیں منسوخ ہو گئیں، اب صرف شریعت محمدی واجب الاطاعت ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    انبیائے کرام علیہم السلام کی کوئی سی دو خصوصیات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1)انبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں، ان سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوتا۔

    2)ان کی اطاعت واجب ہے۔ (نیز وہ اپنے معاشرے کے پاک اور بے حد نیک انسان ہوتے ہیں۔)

  4. Question 4 · 2 marks

    رسالت کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کریں۔

    Show model answer

    لغوی معنی: پیغام رسانی یا پیغام پہنچانا۔ اصطلاحی معنی: اللہ تعالیٰ کا کسی برگزیدہ اور منتخب کیے ہوئے بندے کو انسانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے بھیجنا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    رسول کسے کہتے ہیں؟

    Show model answer

    جس ہستی کو اللہ تعالیٰ اپنے پیغام کی تبلیغ کے لیے اپنی مخلوق کی طرف بھیجتا ہے، اسے رسول کہتے ہیں۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account