نماز Short

Short questions

16 questions · 30 min · 39 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 16, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    نماز کی اہمیت پر ایک آیت کا ترجمہ تحریر کریں۔

    Show model answer

    إِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا (النساء: 103) ترجمہ: بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقت پر فرض ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    نماز کو حدیث میں کن الفاظ سے بیان کیا گیا ہے؟

    Show model answer

    نماز دین کا ستون ہے۔ نماز جنت کی کنجی ہے۔ نماز مومن کی معراج ہے۔ نماز مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    نماز کے کوئی سے دو فضائل لکھیں۔

    Show model answer

    نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث ہے۔ نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔ نماز مومن اور کافر میں فرق کرتی ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    نماز کی کوئی سی دو شرائط تحریر کریں۔

    Show model answer

    (1)جسم کا پاک ہونا (2) قبلہ رو ہونا۔ دیگر شرائط: جگہ کا پاک ہونا، لباس کا پاک ہونا، ستر کا ڈھانپنا، نماز کا وقت ہونا اور نیت کرنا۔

  5. Question 5 · 3 marks

    نماز کی بنیادی شرائط کتنی ہیں؟ سب کے نام لکھیں۔

    Show model answer

    (1)جسم کا پاک ہونا (2) جگہ کا پاک ہونا (3) لباس کا پاک ہونا (4) ستر (جسم) کا ڈھانپنا (5) قبلہ رو ہونا (6) نماز کا وقت ہونا (7) نیت کرنا۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account