کتبِ سماویہ مختصر سوالات

Short questions

13 questions · 30 min · 33 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 13, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    آسمانی صحیفوں سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    انبیائے کرام علیہم السلام پر نازل ہونے والی چار مشہور کتابوں کے علاوہ جو چھوٹی چھوٹی کتابیں نازل فرمائی گئیں، انھیں صحیفے یا صحائف کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام پر نازل ہونے والے صحیفوں کا خاص طور پر ذکر آیا ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    کون سے بنیادی عقائد تمام آسمانی کتابوں میں موجود رہے؟

    Show model answer

    عقیدہ توحید، عقیدہ رسالت اور عقیدہ آخرت۔

  3. Question 3 · 3 marks

    مشرکین اور اہلِ کتاب میں کیا فرق ہے؟

    Show model answer

    اہلِ کتاب وہ لوگ ہیں جو کسی ایسے مذہب کے پیروکار ہیں جس کی دعوت کسی نبی نے دی اور ان کی ہدایت کے لیے کتاب بھی بھیجی گئی، جیسے یہودی اور مسیحی۔ جب کہ مشرکین وہ لوگ ہیں جو کسی نبی کی تعلیمات پر ایمان نہیں لاتے اور نہ ان کے پاس کوئی آسمانی کتاب ہے، اور وہ مظاہرِ فطرت یا بتوں کی پوجا کرتے ہیں۔

  4. Question 4 · 3 marks

    چار مشہور آسمانی کتابوں کے نام اور جن انبیاء پر نازل ہوئیں، لکھیں۔

    Show model answer

    تورات: حضرت موسیٰ علیہ السلام۔ زبور: حضرت داؤد علیہ السلام۔ انجیل: حضرت عیسیٰ علیہ السلام۔ قرآن مجید: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔

  5. Question 5 · 2 marks

    سورۃ الاعلیٰ آیات 18-19 کا ترجمہ لکھیں۔

    Show model answer

    یقیناً یہ (تعلیم) پہلے صحیفوں میں (بھی) ہے۔ (یعنی) ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفوں میں۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account