Class 9 Islamiyat · Chapter 3 · Test 9
عام الوفود Long
3 questions · 15 min · 22 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
وفد نجران کے بارگاہ رسالت میں حاضری کا احوال بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
نجران کے نصاریٰ کا ساٹھ (60) افراد پر مشتمل وفد مدینہ طیبہ آیا جس میں چودہ بڑے سردار شامل تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وفد کا پرتپاک استقبال فرمایا، انھیں مسجد نبوی میں ٹھہرایا اور اپنے طریقے کے مطابق عبادت کرنے کی اجازت دی۔ ان کی بہت خاطر تواضع کی۔ یہ وفد حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی خبر سن کر آپ سے مناظرہ کرنے آیا تھا اور انھوں نے اپنے عقائد پر دلائل دینا شروع کر دیے۔ نبی کریم نے ان کی اصلاح کی بہت کوشش فرمائی لیکن وہ اپنی ضد پر اڑے رہے۔ پھر جب انھوں نے روانگی کے لیے مدینہ منورہ کے باہر پڑاؤ ڈالا تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کو ان سے مباہلہ کرنے کا حکم دیا۔ حکم نازل ہونے کے بعد نبی کریم حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو لے کر نجران کے وفد کے پاس مباہلے کے لیے تشریف لائے۔ جب ان کے پادریوں نے ان روشن چہرے دیکھے تو کہا کہ اگر تم نے ان سے مباہلہ کیا تو یاد رکھو دنیا سے تمھارا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔ چناں چہ انھوں نے مباہلے سے انکار کر دیا اور جزیہ ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔ آپ نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے! اللہ کا عذاب اہل نجران کے نزدیک آ چکا تھا اور اگر یہ مباہلہ کرتے تو انھیں جانور بنا دیا جاتا، ان کی وادی میں آگ بھڑکتی رہتی اور انھیں ملیامیٹ کر دیا جاتا، یہاں تک کہ درختوں پر پرندے بھی ہلاک ہو جاتے اور سال ختم ہونے سے پہلے سارے نصاریٰ فنا کے گھاٹ اتر جاتے۔
Question 2 · 8 marks
عام الوفود کی اہمیت اور وفد بنو تمیم کا حال تفصیل سے لکھیں۔
Show model answerHide model answer
عام الوفود: عام کا معنی سال اور وفود وفد کی جمع ہے، 9 ہجری میں پورے عرب سے وفود اتنی کثرت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے کہ اس سال کا نام عام الوفود پڑ گیا۔ آپ تمام وفود کے ساتھ ایسے حسن سلوک اور شفقت سے پیش آئے کہ وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ جن لوگوں کو قبول اسلام کی سعادت نصیب ہوئی انھوں نے اخلاص سے تبلیغ کی کہ پورے کے پورے قبائل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے، یہاں تک کہ حجۃ الوداع کے موقع پر مسلمانوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وفود کو آپ مسجد نبوی میں ٹھہراتے، ان کا استقبال اور قیام و طعام کا انتظام کرتے جو آپ کے حسن انتظام اور کریمانہ اخلاق کی عمدہ مثالیں ہیں۔ وفد بنو تمیم: 9 ہجری کے آغاز میں اقرع بن حابس کی قیادت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا۔ آپ ظہر سے پہلے قیلولہ فرما رہے تھے، وفد نے آپ کو گھر کے باہر سے آوازیں دے کر بے آرام کیا۔ اللہ نے سورۃ الحجرات نازل فرمائی جس میں حاضری کے آداب سکھائے گئے کہ اپنی آوازوں کو نبی کریم کی آواز سے بلند نہ کرو اور نبی کو ایک دوسرے کی طرح نہ پکارو۔ یہ لوگ بڑے فصیح و بلیغ شاعر اور خطیب بھی ساتھ لائے تھے۔ آپ نے حضرت ثابت بن قیس کو بطور خطیب اور حضرت حسان بن ثابت کو بطور شاعر جواب دینے کا حکم دیا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ آپ کے خطیب اور شاعر برتر ہیں۔ اقرع بن حابس آپ کے حسن اخلاق سے اتنا متاثر ہوا کہ اپنے آبائی دین کو الوداع کہا اور وفد سمیت اسلام قبول کر لیا۔
Question 3 · 6 marks
وفد عبدالقیس کا حال بیان کریں اور اس سبق سے ملنے والے اسباق لکھیں۔
Show model answerHide model answer
وفد عبدالقیس: اس وفد میں بیس آدمی تھے، سردار منذر بن عائذ تھا اور لقب اشج تھا۔ آمد سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو خبر دی کہ مشرق سے کچھ سوار آ رہے ہیں جو اسلام قبول کریں گے۔ جب وہ حاضر ہوئے تو آپ نے ان کا استقبال فرمایا۔ انھوں نے آپ کے چہرۂ انور کی خوب صورتی کو دیکھ کر محبت و عقیدت کا اظہار کیا، ہاتھوں اور پاؤں مبارک کو چوما۔ سردار نے حاضری سے پہلے غسل کیا، عمدہ اور پاکیزہ کپڑے پہنے اور حلم و وقار کے ساتھ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا۔ آپ نے اس کی وضع اور آداب کو پسند فرمایا اور فرمایا کہ تم میں دو خوبیاں ایسی ہیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں: ایک حلم یعنی جلد بازی نہ کرنا اور امور و معاملات میں غور و فکر کرنا اور دوسری وقار۔ آپ نے ان کو حرمت والے مہینوں سے آگاہ کیا، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور دیگر احکام کی تعلیم دی اور ان کے لیے دعا فرمائی۔ یہ وفد دس دن آپ کی بارگاہ میں رہا، قرآن مجید اور احکام شریعت سیکھے۔ آپ نے ان کو تحائف دیے، اشج کو بہت زیادہ مال عطا فرمایا اور واپس جانے کی اجازت مرحمت فرمائی۔ اسباق: دوسروں کے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے اجازت طلب کرنی چاہیے، معاملات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، امور و معاملات کی انجام دہی میں غور و فکر کرنا چاہیے اور اپنی ذاتی زندگی میں وقار و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
More tests in سیرتِ طیبہ
- فتح مکہ MCQs
MCQs · 21 questions · 15 min · 21 marks
- فتح مکہ Short
Short questions · 12 questions · 30 min · 28 marks
- فتح مکہ Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 19 marks
- غزوۂ حنین MCQs
MCQs · 21 questions · 20 min · 21 marks
- غزوۂ حنین Short
Short questions · 12 questions · 30 min · 31 marks
- غزوۂ حنین Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 20 marks
- عام الوفود MCQs
MCQs · 19 questions · 20 min · 19 marks
- عام الوفود Short
Short questions · 12 questions · 25 min · 32 marks
- غزوۂ تبوک MCQs
MCQs · 12 questions · 15 min · 12 marks
- غزوۂ تبوک Short
Short questions · 6 questions · 15 min · 16 marks
- غزوۂ تبوک Long
Long questions · 2 questions · 15 min · 12 marks
- حجۃ الوداع MCQs
MCQs · 30 questions · 30 min · 30 marks
- حجۃ الوداع Short Questions
Short questions · 23 questions · 45 min · 45 marks
- حجۃ الوداع Long Questions
Long questions · 4 questions · 20 min · 26 marks
- وصالِ نبوی MCQs
MCQs · 30 questions · 30 min · 30 marks
- وصالِ نبوی Short Questions
Short questions · 23 questions · 45 min · 49 marks
- وصالِ نبوی Long Questions
Long questions · 4 questions · 20 min · 26 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.