غزوۂ تبوک Long

Long questions

2 questions · 15 min · 12 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 6 marks

    غزوۂ تبوک کے اسباب، وجوہات اور پس منظر بیان کریں۔

    Show model answer

    غزوۂ تبوک (9) ہجری میں ہوا۔ تبوک ایک مشہور مقام ہے جو مدینہ منورہ سے دمشق کے راستے پر واقع ہے۔ اس علاقے میں موجود پانی کے ایک چشمے کا نام بھی تبوک تھا، اسی مناسبت سے اس غزوے کا نام غزوۂ تبوک پڑ گیا۔ معرکۂ موتہ کے بعد رومی سلطنت نے مسلمانوں پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا۔ غسانی قبائل جو شام میں رومیوں کے زیر اثر اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے، انھیں قیصر روم ہرقل نے لڑائی کے لیے ابھارا۔ شام کے تاجروں نے مدینہ منورہ میں یہ خبر دی کہ رومیوں نے مسلمانوں کے مقابلے کے لیے شام میں ایک بہت بڑا لشکر تیار کیا ہے جسے ہرقل کی حمایت حاصل ہے۔

  2. Question 2 · 6 marks

    غزوۂ تبوک کی تیاری اور صحابہ کرام کی قربانیاں تحریر کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب رومیوں کے لشکر کی اطلاع ملی تو آپ نے ان سے جنگ کی تیاری کا حکم دیا۔ یہ سخت تنگی، قحط سالی اور شدید گرمی کے دن تھے، پھلوں کے پکنے کا موسم تھا جس کی وجہ سے گھروں سے نکلنا بہت دشوار تھا۔ ان تمام ناسازگار حالات کے باوجود جب آپ نے غزوۂ تبوک کا اعلان فرمایا تو صحابہ کرام نے بڑے جوش و خروش سے تیاری شروع کر دی۔ آپ نے اس مہم میں ہر اس شخص کی شرکت لازمی قرار دی جو صحت مند ہو اور اس کے پاس سواری کا جانور موجود ہو۔ آپ نے غزوۂ تبوک کی تیاری کے لیے مال و اسباب اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔ آپ کے حکم پر صحابہ کرام نے اپنا مال و دولت آپ کے قدموں میں نچھاور کر دیا۔ حضرت ابوبکر صدیق نے اپنے گھر کا سارا مال نبی کریم کی خدمت میں پیش کر دیا۔ رسول اللہ نے ان سے دریافت فرمایا: تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا؟ حضرت ابوبکر صدیق نے عرض کیا: میں ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی محبت اور الفت کو چھوڑ کر آیا ہوں۔

More tests in سیرتِ طیبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account