غزوۂ تبوک Short

Short questions

6 questions · 15 min · 16 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 6, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    غزوۂ تبوک کب اور کہاں ہوا؟

    Show model answer

    غزوۂ تبوک (9) ہجری میں ہوا۔ تبوک ایک مشہور مقام ہے جو مدینہ منورہ سے دمشق کے راستے پر واقع ہے۔ اس علاقے میں موجود پانی کے ایک چشمے کا نام بھی تبوک تھا، اسی مناسبت سے اس غزوے کا نام غزوۂ تبوک پڑ گیا۔

  2. Question 2 · 3 marks

    غزوۂ تبوک کا پس منظر بیان کریں۔

    Show model answer

    معرکۂ موتہ کے بعد رومی سلطنت نے مسلمانوں پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا۔ غسانی قبائل جو شام میں رومیوں کے زیر اثر اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے، انھیں قیصر روم ہرقل نے اس لڑائی کے لیے ابھارا۔ شام کے تاجروں نے مدینہ منورہ میں خبر دی کہ رومیوں نے ایک بہت بڑا لشکر تیار کیا ہے جسے ہرقل کی حمایت حاصل ہے۔

  3. Question 3 · 3 marks

    غزوۂ تبوک کے موقع پر حالات کیسے تھے؟

    Show model answer

    یہ سخت تنگی، قحط سالی اور شدید گرمی کے دن تھے۔ پھلوں کے پکنے کا موسم تھا جس کی وجہ سے گھروں سے نکلنا بہت دشوار تھا۔ ان تمام ناسازگار حالات کے باوجود صحابہ کرام نے بڑے جوش و خروش سے تیاری شروع کر دی۔

  4. Question 4 · 3 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ تبوک کی تیاری کے لیے کیا اقدامات فرمائے؟

    Show model answer

    آپ کو اطلاع ملی تو آپ نے رومیوں سے جنگ کی تیاری کا حکم دیا۔ آپ نے اس مہم میں ہر اس شخص کی شرکت لازمی قرار دی جو صحت مند ہو اور اس کے پاس سواری کا جانور موجود ہو۔ آپ نے مال و اسباب اکٹھے کرنے شروع کیے۔

  5. Question 5 · 3 marks

    غزوۂ تبوک کے موقع پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی بیان کریں۔

    Show model answer

    نبی کریم کے حکم پر صحابہ کرام نے اپنا مال و دولت آپ کے قدموں میں نچھاور کر دیا۔ حضرت ابوبکر صدیق نے اپنے گھر کا سارا مال نبی کریم کی خدمت میں پیش کر دیا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا؟ تو عرض کیا کہ میں ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی محبت اور الفت کو چھوڑ کر آیا ہوں۔

More tests in سیرتِ طیبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account