فتح مکہ Short

Short questions

12 questions · 30 min · 28 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کیا ارشاد فرمایا؟

    Show model answer

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں آج تمہارے ساتھ اسی سلوک کا اعلان کرتا ہوں جو میرے بھائی حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کے ساتھ کیا تھا کہ آج تم سب آزاد ہو، آج تم سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔

  2. Question 2 · 2 marks

    فتح مکہ کے موقع پر حضرت علی کو کیا سعادت نصیب ہوئی؟

    Show model answer

    حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کو تین سو ساٹھ بتوں سے پاک کیا۔ آپ کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی جس سے بتوں کو گراتے جاتے تھے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    فروغ اسلام کے حوالے سے فتح مکہ کی اہمیت مختصر بیان کریں۔

    Show model answer

    فتح مکہ کے نتیجے میں قریش کے تمام قبائل نے قبول اسلام میں پہل کی۔ دین اسلام کو غلبہ حاصل ہوا اور اسلام اور اہل اسلام کو عظمت و شان حاصل ہوئی۔ دشمنان اسلام کی سازشیں دم توڑ گئیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    صلح حدیبیہ کے موقع پر کون سے قبائل کس کے حلیف بنے؟

    Show model answer

    6 ہجری میں صلح حدیبیہ کے موقع پر بنو خزاعہ مسلمانوں کے حلیف بنے اور بنو بکر نے قریش مکہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    بنو بکر نے معاہدہ کب اور کیسے توڑا؟

    Show model answer

    معاہدے کے اٹھارہ ماہ بعد بنو بکر نے اچانک صلح کا معاہدہ توڑتے ہوئے بنو خزاعہ پر حملہ کر دیا اور ان پر لڑائی مسلط کی۔

More tests in سیرتِ طیبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account