Class 9 Islamiyat · Chapter 3 · Test 3
فتح مکہ Long
3 questions · 15 min · 19 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
فتح مکہ پر تفصیلی نوٹ تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
پس منظر: 6 ہجری میں صلح حدیبیہ کے موقع پر بنو خزاعہ مسلمانوں کے حلیف اور بنو بکر قریش کے حلیف بنے۔ فریقین نے دس سال تک جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا۔ اٹھارہ ماہ بعد بنو بکر نے اچانک معاہدہ توڑ کر بنو خزاعہ پر حملہ کر دیا۔ بنو خزاعہ نے مسلمانوں سے مدد مانگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو تین شرائط بھیجیں: دیت ادا کریں، یا بنو بکر کی مدد سے دست بردار ہوں، یا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔ قریش نے جنگ کرنا قبول کیا۔ لشکر کی روانگی: آخر 8 ہجری 10 رمضان المبارک کو دس ہزار کا لشکر مرالظہران پہنچا۔ حضرت خالد بن ولید میمنہ، حضرت زبیر میسرہ اور حضرت ابوعبیدہ پیدل لشکر کے امیر مقرر ہوئے۔ آپ نے فرمایا کہ آج اللہ تعالیٰ کعبہ مقدسہ کو خصوصی عظمت بخشے گا اور آج کعبہ کو نیا غلاف پہنایا جائے گا۔ مکہ میں داخلہ: ابوسفیان، بدیل بن ورقاء اور حکیم بن حزام نے اسلام قبول کیا۔ آپ نے ہدایت کی کہ جو پناہ طلب کرے اسے پناہ دی جائے، عورتوں اور بچوں پر تلوار نہ اٹھائی جائے، جو ابوسفیان کے گھر پناہ لے اور جو ہتھیار ڈال دے یا گھر کا دروازہ بند کر لے اسے امان ہے۔ آپ انتہائی عجز و انکسار سے اونٹنی قصوا پر سوار تھے۔ عام معافی: آپ نے اہل مکہ سے فرمایا کہ آج تم سب آزاد ہو۔ بتوں کا خاتمہ: آپ نے خانہ کعبہ کو تین سو ساٹھ بتوں سے پاک فرمایا اور جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ تلاوت فرماتے رہے۔ حضرت علی نے بھی اس میں شرکت کی۔ بیت اللہ میں دو رکعت نماز پڑھی، چابی حضرت عثمان بن طلحہ کو دی، حجر اسود کو بوسہ دیا اور حضرت بلال نے اذان دی۔ نتائج: قریش کے تمام قبائل نے اسلام قبول کرنے میں پہل کی، صرف دس دن میں دو ہزار لوگ اسلام میں داخل ہوئے، اسلام کو غلبہ اور عظمت حاصل ہوئی، دشمنان اسلام کی سازشیں دم توڑ گئیں۔ حضرت عتاب بن اسید مکہ کے امیر مقرر ہوئے اور بت خانوں کے خاتمے کے لیے دستے روانہ ہوئے۔
Question 2 · 5 marks
فتح مکہ کے اسباب اور پس منظر بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
6 ہجری میں صلح حدیبیہ کے موقع پر بنو خزاعہ مسلمانوں کے حلیف بنے اور بنو بکر نے قریش مکہ کا ساتھ دیا۔ فریقین نے دس سال تک جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا۔ اٹھارہ ماہ بعد بنو بکر نے صلح کا معاہدہ توڑ کر بنو خزاعہ پر حملہ کیا۔ بنو خزاعہ نے مسلمانوں سے مدد مانگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو تین شرائط بھیجیں: بنو خزاعہ کے مقتولین کی دیت ادا کریں، یا بنو بکر کی مدد سے دست بردار ہوں، یا معاہدہ حدیبیہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔ قریش نے جنگ کرنا قبول کیا، یہی فتح مکہ کا سبب بنا۔
Question 3 · 6 marks
فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عفو و درگزر کا واقعہ اور فتح مکہ کے نتائج تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
فتح مکہ کے موقع پر آپ پر انتہائی عجز و انکسار اور جذبہ شکر کا غلبہ تھا۔ آپ نے عام معافی کا اعلان فرمایا اور اہل مکہ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آج تم سب آزاد ہو، آج تم سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔ اہل مکہ آپ کے اس حسن سلوک اور عفو و درگزر سے بے حد متاثر ہوئے اور جوق در جوق مسلمان ہونے لگے۔ یہ بدترین دشمنوں کو معاف کر دینے کی شان دار مثال ہے۔ نتائج: قریش کے تمام قبائل نے قبول اسلام میں پہل کی، صرف دس دن میں دو ہزار لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے، دین اسلام کو غلبہ حاصل ہوا، اسلام اور اہل اسلام کو عظمت و شان حاصل ہوئی، دشمنان اسلام کی سازشیں دم توڑ گئیں، آپ مکہ میں چند دن قیام پذیر رہے اور بت خانوں کو ختم کرنے کے لیے دستے روانہ فرمائے۔
More tests in سیرتِ طیبہ
- فتح مکہ MCQs
MCQs · 21 questions · 15 min · 21 marks
- فتح مکہ Short
Short questions · 12 questions · 30 min · 28 marks
- غزوۂ حنین MCQs
MCQs · 21 questions · 20 min · 21 marks
- غزوۂ حنین Short
Short questions · 12 questions · 30 min · 31 marks
- غزوۂ حنین Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 20 marks
- عام الوفود MCQs
MCQs · 19 questions · 20 min · 19 marks
- عام الوفود Short
Short questions · 12 questions · 25 min · 32 marks
- عام الوفود Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 22 marks
- غزوۂ تبوک MCQs
MCQs · 12 questions · 15 min · 12 marks
- غزوۂ تبوک Short
Short questions · 6 questions · 15 min · 16 marks
- غزوۂ تبوک Long
Long questions · 2 questions · 15 min · 12 marks
- حجۃ الوداع MCQs
MCQs · 30 questions · 30 min · 30 marks
- حجۃ الوداع Short Questions
Short questions · 23 questions · 45 min · 45 marks
- حجۃ الوداع Long Questions
Long questions · 4 questions · 20 min · 26 marks
- وصالِ نبوی MCQs
MCQs · 30 questions · 30 min · 30 marks
- وصالِ نبوی Short Questions
Short questions · 23 questions · 45 min · 49 marks
- وصالِ نبوی Long Questions
Long questions · 4 questions · 20 min · 26 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.