روزہ Long

Long questions

3 questions · 15 min · 24 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    روزے پر جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف: ارکانِ اسلام میں روزے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و حدیث میں لفظ صوم یا صیام استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی رک جانے کے ہیں۔ شرعی اصطلاح میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے پینے اور جائز نفسانی خواہشات سے رک جانا صوم ہے۔ روزہ 2 ہجری میں فرض ہوا۔ فرضیت: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ (البقرۃ: 183)۔ مقصد: تقویٰ اور پرہیزگاری۔ حدیث: جھوٹ اور بے ہودہ بولنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی ضرورت نہیں۔ (سنن ابی داؤد: 2362)۔ رمضان کی عبادات: تلاوت، تراویح، قیام اللیل، شبِ قدر، اعتکاف، سحری، افطار، صدقہ و خیرات۔ فوائد: روحانی: اطمینانِ قلب، صبر و شکر۔ جسمانی: معدے کو آرام، بیماریوں سے حفاظت۔ معاشرتی: ہمدردی، ایثار، نظم و ضبط، صدقات و زکوٰۃ۔

  2. Question 2 · 8 marks

    ماہِ رمضان المبارک کی عبادات اور ان کی فضیلت تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    (1)سحری: فرمایا سحری کرو، اس میں برکت ہے۔ (صحیح مسلم: 2549)۔

    (2)افطار: افطار کروانے والے کو روزے دار کے برابر ثواب۔ (سنن ابن ماجہ: 1746)۔

    (3)لیلۃ القدر: قرآن اس رات نازل ہوا، ہزار مہینوں سے بہتر، آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔

    (4)تلاوت و تراویح: مسلمان تلاوتِ کلامِ مجید کی برکات حاصل کرتے ہیں، تراویح میں ماہر قاری اور حفاظ کی امامت میں پورا مہینہ قرآن سنتے ہیں۔

    (5)اعتکاف: آخری عشرے میں اعتکاف کی سنت، نبی کریم ﷺ ہر سال دس دن اعتکاف فرماتے۔ (سنن ابن ماجہ: 1769)۔

    (6)صدقہ و خیرات: غربا کی مدد اور عیدالفطر کی خوشیوں میں شرکت۔

    (7)معمولات کو سال بھر جاری رکھنا۔

  3. Question 3 · 8 marks

    روزے کے روحانی، جسمانی اور معاشرتی فوائد و ثمرات تفصیل سے لکھیں۔

    Show model answer

    روحانی فوائد: روزہ رکھنے سے اطمینانِ قلب، صبر و شکر، تقویٰ و پرہیزگاری، جسمانی و روحانی طہارت، ایثار اور ہمدردی جیسی صفات پیدا ہوتی ہیں۔ نیکی اور تقویٰ کی فضا سے عبادت کا شوق بڑھتا اور روحانی تسکین ملتی ہے۔ جسمانی فوائد: کم کھانے سے معدے کو پورا مہینہ آرام ملتا ہے اور انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ معاشرتی فوائد:

    (1)زکوٰۃ و صدقات کی ادائیگی سے غربا، مساکین اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

    (2)مقررہ وقت پر سحری و افطار نظم و ضبط کا درس دیتے ہیں۔

    (3)بھوک پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور دوسروں سے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account