روزہ Short

Short questions

15 questions · 30 min · 35 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 15, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    صوم کا معنی و مفہوم تحریر کریں۔

    Show model answer

    صوم کا لغوی معنی رک جانا یا بچ جانا ہے۔ شرعی اصطلاح میں وہ عبادت جس میں ایک مسلمان طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے پینے اور اپنی جائز نفسانی خواہشات سے رک جاتا ہے، اسے صوم یعنی روزہ کہا جاتا ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    روزہ کب فرض ہوا؟ اس کی فرضیت کی آیت کا ترجمہ لکھیں۔

    Show model answer

    روزہ 2 ہجری میں فرض ہوا۔ ترجمہ: اے ایمان والو! تم پر روزہ رکھنا فرض کیا گیا ہے، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا، تاکہ تم (نافرمانی سے) بچ سکو۔ (البقرۃ: 183)

  3. Question 3 · 2 marks

    روزہ کن لوگوں پر فرض ہے؟

    Show model answer

    سفر اور مرض کے علاوہ روزہ ہر عاقل، بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔

  4. Question 4 · 3 marks

    روزے کا اصل مقصد کیا ہے؟

    Show model answer

    روزے کا مقصد پرہیزگاری کا حصول ہے۔ اس لیے کھانے پینے سے رکنا ہی روزے کا تقاضا نہیں بلکہ جسم کے تمام اعضا کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روکنا بھی روزہ ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    روزے کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا فرمان لکھیں۔

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے: جو شخص جھوٹ اور بے ہودہ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کے کھانے پینے کو چھوڑ دینے کی ضرورت نہیں۔ (سنن ابی داؤد: 2362)

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account