زکوٰۃ و عشر Short

Short questions

16 questions · 30 min · 40 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 16, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    زکوٰۃ کا لغوی و شرعی مفہوم لکھیں۔

    Show model answer

    زکوٰۃ کا لغوی معنی پاک ہونا ہے۔ زکوٰۃ سے مراد وہ مخصوص مال ہے جو سال گزرنے اور نصاب کے بعد مخصوص شرح کے ساتھ زکوٰۃ کے مصارف میں خرچ کیا جاتا ہے۔

  2. Question 2 · 3 marks

    زکوٰۃ لازم ہونے کی شرائط لکھیں۔

    Show model answer

    زکوٰۃ کے لازم ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان عاقل، بالغ مسلمان اور آزاد ہو اور پورے سال ایسے مال کا مالک رہا ہو جو قرض اور ضروریاتِ زندگی مثلاً گھر، کھانے، پینے اور پہننے کے سامان سے زائد ہو۔

  3. Question 3 · 3 marks

    زکوٰۃ کا نصاب بیان کریں۔

    Show model answer

    ساڑھے باون تولے چاندی اور ساڑھے سات تولے سونا نصاب ہے جس پر اڑھائی فی صد زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔ جانوروں کا ابتدائی نصاب پانچ اونٹ، 30 گائے اور 40 بکریاں ہیں جن پر سال گزرنے کے بعد مقررہ شرح کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔ مالِ تجارت پر بھی اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوٰۃ ہے۔

  4. Question 4 · 3 marks

    زکوٰۃ کی فرضیت کی حکمت بیان کریں۔

    Show model answer

    اللہ تعالیٰ نے فرمایا: خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيْهِمْ بِهَا (التوبۃ: 103) ترجمہ: آپ ان کے مال میں سے صدقہ لیجیے تاکہ آپ انھیں پاک کریں اور اس کے ذریعے ان کا تزکیہ کریں۔ زکوٰۃ ادا کرنے سے باقی مال پاک رہ جاتا ہے اور انسان بخل و حرص سے پاک ہو جاتا ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    زکوٰۃ کی اہمیت قرآن مجید کی روشنی میں لکھیں۔

    Show model answer

    زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر نماز کے ساتھ زکوٰۃ کا ذکر فرمایا ہے۔ ارشاد ہے: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (النور: 56)

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account