Class 9 Islamiyat · Chapter 2 · Test 3
عقیدہ توحید تفصیلی سوالات
4 questions · 20 min · 28 marks
Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین
Sample questions with answers
The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
عقیدہ توحید پر جامع نوٹ تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: توحید کا لغوی معنی ایک ماننا اور یکتا جاننا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات، صفات اور جملہ اوصاف و کمالات میں یکتا اور بے مثل ماننا اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنا توحید کہلاتا ہے۔ تمام کائنات اللہ کی مخلوق ہے اور اسی کے حکم کے مطابق چل رہی ہے۔ وہ تمام عیبوں سے پاک اور تمام کمالات کا مالک ہے اور اکیلا ہی عبادت کے لائق ہے۔ اہمیت: اسلامی عقائد میں سب سے پہلے عقیدہ توحید ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیائے کرام نے اللہ کے واحد و یکتا ہونے کی تبلیغ کی۔ کوئی شخص اس کے اقرار کے بغیر دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا۔ قرآن مجید میں اس پر بہت زور دیا گیا ہے۔ سورۃ الاخلاص میں اللہ کی وحدانیت بیان ہوئی ہے: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ... ترجمہ: آپ فرما دیجیے وہ اللہ ایک (ہی) ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا باپ ہے نہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔ عقیدہ توحید کو تمام امور دین پر اہمیت اور اولیت حاصل ہے۔ اس کے بغیر کوئی عبادت اور عمل قبول نہیں ہوتا۔ جو شخص عقیدہ توحید اختیار کر لیتا ہے اللہ اسے جہنم کی آگ سے نجات عطا فرمائیں گے۔ اقسام:
1)توحید ربوبیت 2) توحید الوہیت 3) توحید اسما و صفات۔ اثرات: غیرت مند اور بہادر ہونا، عجز و انکسار، تنگ نظر نہ ہونا، صبر و قناعت، بلند ہمتی اور توکل، مساوات، پرامید اور پرسکون زندگی۔
نتیجہ: ہمیں اللہ کو اس کی ربوبیت، الوہیت، اسما اور صفات میں اکیلا اور یکتا تسلیم کرنا چاہیے۔
Question 2 · 6 marks
عقیدہ توحید کی اقسام تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
1)توحید ربوبیت: انسان اس بات پر ایمان لائے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا خالق، مالک اور رازق ہے اور اس میں کوئی اس کا شریک نہیں۔ دلیل (سورۃ الزمر: 40): اللہ ہی ہے جس نے تمھیں پیدا فرمایا پھر رزق عطا فرمایا پھر وہ تمھیں موت دیتا ہے پھر زندہ فرمائے گا۔
2)توحید الوہیت: اس بات پر ایمان لانا کہ صرف اللہ ہی معبود برحق ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں، یعنی اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت جائز نہیں اور پھر پوری زندگی اس کے احکام کے تحت گزارنا۔ دلیل (سورۃ الکہف: 110): جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہو تو نیک عمل کرے اور رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔
3)توحید اسما و صفات: اللہ کو اس کے اسما اور صفات میں یکتا اور تنہا ماننا، یعنی جس طرح اللہ اپنی ذات کے اعتبار سے واحد، اکیلا اور یکتا ہے اسی طرح وہ اپنے اسما، صفات اور افعال میں بھی واحد اور یکتا ہے۔
Question 3 · 8 marks
شرک کا مفہوم بیان کریں اور اس کی اقسام تفصیل سے لکھیں۔
Show model answerHide model answer
مفہوم: جو شخص عقیدہ توحید پر ایمان نہیں رکھتا وہ شرک کا ارتکاب کرتا ہے۔ شرک کا لفظی معنی حصہ دار اور ساجھی ٹھہرانا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں ربوبیت، الوہیت اور اسما و صفات میں کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک اور حصہ دار بنانا شرک کہلاتا ہے۔ اقسام:
1)ذات میں شرک: کسی کو اللہ کا ہمسر اور برابر سمجھنا، کسی کو اللہ کی اولاد سمجھنا، یا اللہ کی ذات کے سوا کسی اور کو خدا ماننا یا اللہ کی بیٹی یا بیٹا ماننا۔ دلیل: لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، ترجمہ: نہ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے (سورۃ الاخلاص: 3)۔
2)الوہیت میں شرک: اللہ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا یا عبادت میں کسی کو شریک کرنا۔ اللہ کی عظمت کا تقاضا ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ دلیل: اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِيَّاهُ (سورۃ بنی اسرائیل:
23)کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔
3)صفات میں شرک: اللہ کے علاوہ کسی اور کی ذات و شخصیت میں اللہ جیسی صفات ماننا، جیسے اللہ جیسا علم اور قدرت کسی دوسرے کے لیے ماننا۔ دلیل: لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ (سورۃ الشوریٰ:
11)اس (اللہ) جیسی کوئی شے نہیں۔ تمام مخلوق اللہ کی محتاج ہے اور اس میں جو صفات ہیں وہ اللہ کی عطا کردہ ہیں جب کہ اللہ کی تمام صفات ذاتی ہیں۔
Question 4 · 6 marks
عقیدہ توحید کے اثرات تفصیل سے تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
1)عقیدہ توحید کو ماننے والا شخص غیرت مند اور بہادر ہوتا ہے، کیوں کہ اسے یقین ہوتا ہے کہ تمام قوتوں کا مالک اللہ ہے، وہ صرف اسی کے سامنے جھکتا ہے اور صرف اسی سے ڈرتا ہے۔
2)عقیدہ توحید سے انسان میں عجز و انکسار پیدا ہوتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے اللہ کا عطا کردہ ہے، لہٰذا بندے کے لیے تکبر و غرور کی کوئی گنجائش نہیں۔
3)توحید والا شخص تنگ نظر نہیں ہوتا۔ اسے ایمان ہوتا ہے کہ تمام کائنات کا خالق اور سب کو پالنے والا اللہ ہے، اسی وجہ سے وہ ساری مخلوق کی بھلائی اور بہتری چاہتا ہے۔
4)عقیدہ توحید انسان میں صبر و قناعت، بلند ہمتی اور توکل جیسی صفات پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے انسان مشکل کام اور بڑی سے بڑی تکلیف سے پریشان نہیں ہوتا۔
5)یہ عقیدہ انسانوں کے درمیان مساوات اور برابری پیدا کرتا ہے اور ذات پات اور دیگر معاشرتی تقسیم سے آزاد کر دیتا ہے۔
6)عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والا انسان پرامید ہوتا ہے اور وہ پرسکون اور اطمینان بخش زندگی گزارتا ہے۔
More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات
- عقیدہ توحید MCQs
MCQs · 24 questions · 20 min · 24 marks
- عقیدہ توحید مختصر سوالات
Short questions · 22 questions · 40 min · 49 marks
- عقیدہ رسالت MCQs
MCQs · 21 questions · 20 min · 21 marks
- عقیدہ رسالت مختصر سوالات
Short questions · 18 questions · 35 min · 41 marks
- عقیدہ رسالت تفصیلی سوالات
Long questions · 3 questions · 15 min · 20 marks
- ملائکہ MCQs
MCQs · 20 questions · 20 min · 20 marks
- ملائکہ مختصر سوالات
Short questions · 14 questions · 30 min · 31 marks
- ملائکہ تفصیلی سوالات
Long questions · 3 questions · 15 min · 22 marks
- کتبِ سماویہ MCQs
MCQs · 19 questions · 20 min · 19 marks
- کتبِ سماویہ مختصر سوالات
Short questions · 13 questions · 30 min · 33 marks
- کتبِ سماویہ تفصیلی سوالات
Long questions · 3 questions · 15 min · 22 marks
- عقیدہ آخرت MCQs
MCQs · 24 questions · 20 min · 24 marks
- عقیدہ آخرت Short
Short questions · 17 questions · 30 min · 44 marks
- عقیدہ آخرت Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 22 marks
- نماز MCQs
MCQs · 22 questions · 20 min · 22 marks
- نماز Short
Short questions · 16 questions · 30 min · 39 marks
- نماز Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 24 marks
- روزہ MCQs
MCQs · 21 questions · 20 min · 21 marks
- روزہ Short
Short questions · 15 questions · 30 min · 35 marks
- روزہ Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 24 marks
- زکوٰۃ و عشر MCQs
MCQs · 22 questions · 20 min · 22 marks
- زکوٰۃ و عشر Short
Short questions · 16 questions · 30 min · 40 marks
- زکوٰۃ و عشر Long
Long questions · 3 questions · 15 min · 24 marks
- حج اور قربانی MCQs
MCQs · 45 questions · 45 min · 45 marks
- حج اور قربانی مختصر سوالات
Short questions · 33 questions · 60 min · 66 marks
- حج اور قربانی تفصیلی سوالات
Long questions · 8 questions · 40 min · 64 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.