ملائکہ تفصیلی سوالات

Long questions

3 questions · 15 min · 22 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    ملائکہ پر ایمان کے حوالے سے ایک جامع نوٹ تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف: ملائکہ جمع ہے مَلَک کی، جس کا معنی فرشتہ ہے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی نوری مخلوق ہیں۔ وہ اللہ کے حکم کے پابند ہیں اور بشری صفات جیسے کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور ہر طرح کی غلطی وغیرہ سے پاک ہیں۔ وہ مختلف شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔ فرشتوں کی تخلیق کا مقصد عبادت و اطاعت ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: يُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُوْنَ (الانبیاء:

    20)وہ دن رات تسبیح بیان کرتے ہیں، وہ سستی نہیں کرتے۔ تخلیق: فرشتوں کی تخلیق نور سے کی گئی ہے جس طرح جنات کی تخلیق آگ سے اور انسان کی تخلیق مٹی سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے پیدا فرمایا۔ فرشتوں پر ایمان لانا اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تخلیقِ آدم کے فیصلے سے فرشتوں کو آگاہ کرنے کا ذکر کیا ہے۔ فرشتے اللہ کے حکم کے مطابق کائنات کے مختلف امور انجام دیتے ہیں۔ ذمے داریاں: کراماً کاتبین انسان کے اعمال لکھتے ہیں؛ منکر نکیر قبر میں سوال کریں گے؛ حضرت جبریل علیہ السلام انبیاء پر وحی لاتے ہیں؛ حضرت میکائیل علیہ السلام رزق کے ذمے دار ہیں؛ حضرت عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرتے ہیں؛ حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے لیے صور پھونکیں گے۔ حدیثِ جبریل: حضرت جبریل علیہ السلام انسانی شکل میں آئے اور ایمان، اسلام، احسان اور علاماتِ قیامت کے بارے میں سوال کیے۔ اس سے تعلیم و تعلم کے آداب واضح ہوتے ہیں۔

    نتیجہ: ہمیں فرشتوں کے بارے میں اپنے دل میں عظمت کا احساس رکھنا چاہیے اور یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ امورِ کائنات میں فرشتوں کا محتاج نہیں ہے۔

  2. Question 2 · 6 marks

    فرشتوں کی ذمے داریاں تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو مختلف ذمے داریاں سونپ رکھی ہیں۔

    1)کراماً کاتبین: یہ مشہور فرشتے ہیں جو انسان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں، اس کے اعمال کا نامۂ اعمال لکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں۔

    2)منکر نکیر: جو فرشتے قبر میں سوال کریں گے ان کو منکر نکیر کہا جاتا ہے۔

    3)حضرت جبریل علیہ السلام: انبیائے کرام پر وحی لانے کی ذمے داری۔

    4)حضرت میکائیل علیہ السلام: مخلوق کے لیے رزق کی ذمے داری۔

    5)حضرت عزرائیل علیہ السلام (مَلَكُ الْمَوْت): روح قبض کرنے کی ذمے داری۔

    6)حضرت اسرافیل علیہ السلام: قیامت کے لیے صور پھونکنے کی ذمے داری۔ ان ذمے داریوں پر مامور ہونا خود فرشتوں کے لیے اعزاز اور اطاعتِ خداوندی کے حصول کا ذریعہ ہے۔

  3. Question 3 · 8 marks

    حدیثِ جبریل بیان کریں اور اس سے حاصل ہونے والے تعلیم و تعلم کے آداب لکھیں۔

    Show model answer

    حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک صاحب ہمارے سامنے نمودار ہوئے جن کے کپڑے بہت سفید اور بال خوب سیاہ تھے۔ ان پر سفر کے کوئی آثار نہ تھے اور ہم میں سے کوئی انھیں پہچانتا بھی نہ تھا۔ یہاں تک کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے اور اپنے گھٹنے حضور کے گھٹنوں سے ملا دیے اور ہاتھ اپنے زانو پر رکھے اور چار سوال کیے: ایمان، اسلام، احسان اور علاماتِ قیامت کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ ایمان سے مراد اللہ تعالیٰ، فرشتوں، آسمانی کتابوں، رسولوں، قیامت کے دن اور اچھی و بری تقدیر پر ایمان لانا ہے۔ اسلام کلمہ شہادت، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج ادا کرنا ہے۔ احسان سے مراد اللہ کی اس طرح عبادت کرنا ہے کہ گویا بندہ اللہ کو دیکھ رہا ہے یا کم از کم یہ سمجھے کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔ پھر آپ نے علاماتِ قیامت کے حوالے سے کچھ بیان فرمایا۔ جب وہ شخص چلا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ جبریل علیہ السلام تھے جو تمھیں تمھارا دین سکھانے آئے تھے۔ آداب:

    1)استاد کی خدمت میں صاف ستھرا لباس پہن کر حاضر ہونا۔

    2)کمرۂ جماعت میں استاد کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔

    3)استاد کے سامنے ادب سے بیٹھنا۔

    4)واضح اور مختصر سوال کرنا۔

    5)استاد کی وضاحت کے بعد اگلا سوال کرنا۔

    6)ایسا سوال کرنا جس سے تمام طلبہ کو فائدہ ہو۔

    7)تعلیم و تعلم میں دنیا کے ساتھ آخرت کو بھی پیش نظر رکھنا۔

    8)سوال کرنے پر استاد کا طالب علم کی حوصلہ افزائی کرنا۔

    9)واضح اور جامع جواب دینا۔

    10)غیر ضروری سوالات اور استاد کا وقت ضائع کرنے سے اجتناب کرنا۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account