ملائکہ مختصر سوالات

Short questions

14 questions · 30 min · 31 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 14, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    ملائکہ کا تعارف بیان کریں۔

    Show model answer

    ملائکہ جمع ہے مَلَک کی جس کا معنی فرشتہ ہے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی نوری مخلوق ہیں۔ وہ اللہ کے حکم کے پابند ہیں اور بشری صفات جیسے کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور ہر طرح کی غلطی وغیرہ سے پاک ہیں۔ وہ مختلف شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کی تخلیق کا مقصد عبادت و اطاعتِ الٰہی ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    حدیثِ جبریل کی روشنی میں تعلیم و تعلم کے کوئی سے دو آداب لکھیں۔

    Show model answer

    1)استاد کی خدمت میں صاف ستھرا لباس پہن کر حاضر ہونا۔

    2)استاد کے سامنے ادب سے بیٹھنا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    فرشتوں کی دو ذمے داریاں لکھیں۔

    Show model answer

    1)کراماً کاتبین انسان کے اعمال لکھتے ہیں۔

    2)حضرت جبریل علیہ السلام انبیائے کرام پر وحی لاتے ہیں۔

  4. Question 4 · 3 marks

    فرشتوں کے مشہور نام اور ان کی ذمے داریاں لکھیں۔

    Show model answer

    حضرت جبریل علیہ السلام: انبیائے کرام پر وحی لانا۔ حضرت میکائیل علیہ السلام: مخلوق کے لیے رزق۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام: روح قبض کرنا (مَلَكُ الْمَوْت)۔ حضرت اسرافیل علیہ السلام: قیامت کے لیے صور پھونکنا۔ کراماً کاتبین: انسانی اعمال لکھنا۔ منکر نکیر: قبر میں سوال کرنا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    کراماً کاتبین کون ہیں؟

    Show model answer

    کراماً کاتبین وہ مشہور فرشتے ہیں جو انسان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں، اس کے اعمال کا نامۂ اعمال لکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں۔

More tests in باب دوم: ایمانیات و عبادات

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account