حجۃ الوداع Short Questions

Short questions

23 questions · 45 min · 45 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 23, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    غدیر خم کے حوالے سے حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی فضیلت بیان کریں۔

    Show model answer

    سفر حج سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کے سامنے خطبہ ارشاد فرمایا جس میں حضرت علی کی فضیلت بیان کی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ»، ترجمہ: میں جس کا دوست ہوں، علی بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ جو علی سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ اور جو علی سے عداوت رکھے تو اس سے عداوت رکھ (مسند احمد: 12306)۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے محبوب اور مقرب ہیں، ان سے محبت ایمان کا تقاضا ہے اور بغض یا کدورت ایمان کے منافی ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر مساوات کے حوالے سے کیا ارشاد فرمایا؟

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم سب آدم کی اولاد ہو اور آدم مٹی سے بنے تھے۔ کسی عربی کو عجمی پر، کسی عجمی کو عربی پر، کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں سوائے تقویٰ کے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ نے ہدایت اور راہ نمائی کے لیے کن دو چیزوں کو مضبوطی سے پکڑنے کا حکم دیا؟

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا: میں تمھارے درمیان ایسی دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم انھیں مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو گے، وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور میری سنت ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حجۃ الوداع کسے کہتے ہیں؟

    Show model answer

    رسول اللہ ﷺ نے اپنے وصال سے قبل جو حج ادا فرمایا اسے حجۃ الوداع کہتے ہیں۔ یہ حج آپ ﷺ نے 10 ہجری میں اسلام کی دعوت و تبلیغ کی ذمہ داری کی تکمیل کے بعد ادا فرمایا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    حج قران کسے کہتے ہیں؟

    Show model answer

    حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ساتھ احرام باندھنے کو حج قران کہتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ذوالحلیفہ میں حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھا اور تلبیہ پڑھا۔

More tests in سیرتِ طیبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account