عام الوفود Short

Short questions

12 questions · 25 min · 32 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عام الوفود میں مہمانوں کے ساتھ کس طرح عزت و اکرام کا معاملہ فرمایا؟ وضاحت فرمائیں۔

    Show model answer

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفود کو مسجد نبوی میں ٹھہرایا، ان کے استقبال اور قیام و طعام کا انتظام کیا۔ یہ آپ کے حسن انتظام اور کریمانہ اخلاق کی عمدہ مثالیں ہیں۔ آپ تمام وفود کے ساتھ ایسے حسن سلوک اور شفقت سے پیش آئے کہ وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

  2. Question 2 · 3 marks

    وفود کی آمد نے جزیرۃ العرب میں اسلام کے پھیلاؤ میں کیا کردار ادا کیا اور اس کا کیا نتیجہ برآمد ہوا؟

    Show model answer

    جن لوگوں کو قبول اسلام کی سعادت نصیب ہوئی انھوں نے ایسے اخلاص کے ساتھ اسلام کی تبلیغ کی کہ پورے کے پورے قبائل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے، یہاں تک کہ حجۃ الوداع کے موقع پر مسلمانوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

  3. Question 3 · 2 marks

    وفد بنو تمیم کو بارگاہ رسالت میں حاضری کے وقت سکھائے گئے آداب میں سے کوئی سے دو لکھیں۔

    Show model answer

    اللہ تعالیٰ نے سورۃ الحجرات میں آداب سکھائے کہ اپنی آوازوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے بلند نہ کرو، اور نبی کو اس طرح نہ پکارو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو۔

  4. Question 4 · 2 marks

    عام الوفود کا مفہوم لکھیں۔

    Show model answer

    عام کا معنی سال ہے اور وفود جمع ہے وفد کی، جس کا معنی لوگوں کی جماعت ہے۔ عام الوفود سے مراد وفود کا سال ہے۔ 9 ہجری میں پورے عرب سے وفود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس لیے اس سال کا نام عام الوفود پڑ گیا۔

  5. Question 5 · 3 marks

    وفد بنو تمیم کی آمد کا واقعہ مختصراً لکھیں۔

    Show model answer

    بنو تمیم کا وفد 9 ہجری کے آغاز میں اقرع بن حابس کی قیادت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا۔ آپ قیلولہ فرما رہے تھے، انھوں نے گھر کے باہر سے آوازیں دیں۔ اللہ نے سورۃ الحجرات نازل فرمائی۔ انھوں نے خطیب اور شاعر کا مقابلہ کیا، حضرت ثابت بن قیس اور حضرت حسان بن ثابت نے جواب دیے، اقرع بن حابس متاثر ہو کر وفد سمیت مسلمان ہو گئے۔

More tests in سیرتِ طیبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account