غزوۂ حنین Short

Short questions

12 questions · 30 min · 31 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 12, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    غزوۂ حنین کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح جرأت و بہادری اور استقامت کا مظاہرہ فرمایا؟

    Show model answer

    جب مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے مثال جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں ڈٹے رہے۔ آپ خچر سے اتر کر یہ کلمات ادا کرتے ہوئے دشمن کی طرف چل پڑے: میں نبی ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں، میں عبدالمطلب کی اولاد ہوں۔

  2. Question 2 · 2 marks

    غزوۂ حنین کے کوئی سے دو نتائج تحریر کریں۔

    Show model answer

    اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس غزوے میں بے شمار مال غنیمت عطا فرمایا۔ متعدد قبائل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور اسلام مزید دور دراز کے علاقوں تک پھیل گیا۔

  3. Question 3 · 3 marks

    مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کس طرح اپنے حواس کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے؟ غزوۂ حنین کی روشنی میں وضاحت کریں۔

    Show model answer

    ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد پر یقین رکھنا چاہیے۔ ظاہری مال و اسباب پر بھروسا کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل بھروسا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے نصرت اور مدد کی دعا کرنی چاہیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ پر بھروسا اور یقین کامل تھا۔

  4. Question 4 · 2 marks

    وادیٔ حنین کہاں واقع ہے اور وہاں کون سے قبائل آباد تھے؟

    Show model answer

    وادی حنین مکہ مکرمہ سے چالیس (40) کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ وہاں بنو ہوازن اور بنو ثقیف کے قبائل آباد تھے۔

  5. Question 5 · 3 marks

    غزوۂ حنین کا پس منظر مختصر بیان کریں۔

    Show model answer

    بنو ہوازن اور بنو ثقیف کو اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا۔ انھوں نے فتح مکہ کے بعد اردگرد کے قبائل کو مسلمانوں کی مخالفت پر اکسا کر اپنے ساتھ ملا لیا اور مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے لگے۔

More tests in سیرتِ طیبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account